|
برطانیہ: ہوائی جہاز میں بائیو فیول کے استعمال کا کامیاب تجربہ

23-04-08, 12:03 PM
برطانیہ: ہوائی جہاز میں بائیو فیول کے استعمال کا کامیاب تجربہ
لندن…برطانیہ کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے ایمسٹرڈیم تک ہوائی جہاز کی حیاتیاتی ایندھن بائیو فیول کی مدد سے پہلی پرواز کامیاب رہی۔ بدھ کو عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورجنیا اٹلانٹک ائیر لائن کے جمبو طیارے کا ایک انجن جزوی طور پر ناریل کے تیل اور برازیل میں پائے جانے والے بائیو نامی تیل کی مدد سے چلایا گیا۔ ائیر لائن کے حکام نے بتایا کہ بائیو فیول حیاتیاتی تیل کی مدد سے جہاز کی پرواز کا تجربہ کامیاب رہا جبکہ مستقبل میں فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرنے کے سلسلہ میں ناریل اور باباسونامی تیل کو متبادل ماحول دوست کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|