واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


برف کا راج بھی حیات ختم نہ کرسکا ، ستر کروڑسال قبل کی باقیات دریافت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-12-10, 05:36 PM   #1
برف کا راج بھی حیات ختم نہ کرسکا ، ستر کروڑسال قبل کی باقیات دریافت
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 16-12-10, 05:36 PM

15 دسمبر 2010
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں سال پہلے دنیا پر برف کے راج کے دوران بھی حیات کا خاتمہ نہیں ہوا بلکہ کھلے سمندر کی تہہ میں زندگی برقرار رہی اور محققین نے آسٹریلیا وہ ثبوت اکھٹے کرلئے ہیں جب ساری زمین جم گئی تھی، تب بھی سمندر میں ایسے مقامات تھے جو نہ صرف جمے نہیں تھے بلکہ وہاں خوردبینی جانداروں کی شکل میں زندگی بھی موجود تھی۔زمین برف کے اس دور میں ایک برفانی گولہ بن گئی تھی اور اسے ’سنو بال ارتھ‘ کہا جاتا ہے۔ اس دور میں موسمی حالات اتنے سخت تھے کہ زیادہ تر جانداروں کی نسل ختم ہوگئی تھی۔ یہ تحقیق جیالوجی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ بی بی سی کا برطانوی اور آسٹریلوی محققین کے حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی آسٹریلیا میں فلنڈر رینج کے دوردرازعلاقوں میں اس برف کے زمانے کے ایسے ثبوت ملے ہیں جن کے مطابق وہاں ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا۔محققین کے مطابق یہ ثبوت سات سو ملین سال قبل برف کے اس دور کے ہیں جس سے ’سنو بال ارتھ‘ کا نظریہ سامنے آیا تھا۔ اس نظریے کے مطابق ہماری زمین اور سمندر اس دور میں جم گئے تھے اور ایسا نہ اس سے پہلے کبھی ہوا تھا اور نہ اس کے بعد ہوا ہے۔محققین کے مطابق یہ باقیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس برفانی دور میں بھی کہیں کہیں سمندر میں پانی مائع حالت میں موجود تھا اور شاید وہ خوردبینی جانداروں کی جائے پناہ بھی تھا۔یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر ڈین لی ہیرون کا کہنا ہے کہ ’پہلی بار ہمیں اس کا واضح ثبوت ملا ہے ۔کہ طوفان سمندر کی تہہ کو متاثر کر رہے تھے۔ اس کامطلب ہے کہ ’سنو بال ارتھ‘ زمانے میں بھی پانی کے ایسے حصے تھے جہاں برف نہیں تھی‘۔ان کے مطابق سمندر کے یہ حصے اس بات کی تشریح کرتے ہیں کہ کیسے اس دور میں خوردبینی جاندار زندہ رہے اور اس کے بعد آنے ولے کیمبرین دور میں وہ پھلے پھولے اور ان میں تنوع آیا۔کچھ لوگ اس بات پر بھی سوال اٹھاتے ہیں کہ اتنے سرد موسم میں زندگی کی بقا کیسے ممکن ہوئی تھی۔سالبرڈ کے یونیورسٹی سنٹر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈگ بین جو کہ سنو بال ارتھ کی نسبت سافٹ بال ارتھ خیال پر یقین رکھتے ہیں،کہتے ہیں کہ اس نئی تحقیق سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ’برف کے اس دور میں زمین مکمل طور پر نہیں جمی تھی‘
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 77
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
ہے۔, ہماری, کرتے, گئی, پہلے, ڈیسک, لوگ, نئی, مکمل, ممکن, متاثر, مطابق, بار, ثبوت, جائے, حیات, دنیا, دریافت, زندگی, سوال, سافٹ, سال, شکل, طور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کے بعد پاکستانی قوم بھی برائے فروخت؟؟؟؟ حیدر خبریں 35 16-11-10 08:40 PM
میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 12 29-07-08 07:59 PM
پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوموں میں سے ایک، عبدالستار ایدھی وجدان خبریں 0 09-07-08 11:28 AM
گستاخوں کا علاج کل بھی جہاد تھا آج بھی جہاد ہے‘ ڈاکٹر عامر لیاقت عبدالقدوس خبریں 4 08-07-08 03:05 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger