واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:11 PM   #1
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:11 PM

راولپنڈی ۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی ٹیم نے راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے مردہ خانے کا دورہ کرکے خود کش دھماکے کے بعد ملنے والے انسانی اعضاء کا تجزیہ کیا۔ ٹیم نے راولپنڈی جنرل اسپتال میں آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹروں سے بے نظیر بھٹو کے آنے اور علاج کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ تین گھنٹے باریک بینی سے تحقیقات کے بعد ٹیم اسلام آباد واپس روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین اور دھماکا خیز مواد کے ماہرین پر مشتمل ٹیم کو راولپنڈی پولیس انیکسی پہنچنے کے بعد حکومت پنجاب کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم، ڈی آئی جی راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول ٹاؤن، اے ایس پی، اور پولیس کے مسلح کمانڈوز کی درجنوں گاڑیوں کے حصار میں راولپنڈی لیاقت باغ لایا گیا۔ برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کی جدید آلات سے چیکنگ کی اور برطانوی سفارتخانے کی گاڑی جائے وقوعہ پر کھڑی کرکے مختلف زوایے سے تحقیقات کی اور پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے دفتر کی چھت پر کھڑے ہو کر ویڈیو فوٹیج اور تصاویر بنائیں۔ علاوہ ازیں اس ٹیم نے بے نظیر بھٹو کے سن روف پر کھڑے ہونے، فائرنگ اور خود کش حملے کے دورانیہ کے مطابق عملی مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں تحقیقاتی ٹیم اچانک راولپنڈی جنرل اسپتال پہنچ گئی جہاں برطانوی ٹیم نے آپریشن تھیٹر، جہاں بے نظیر بھٹو کو آخری وقت میں طبی امداد دی گئی، کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹرز سے مختلف سوالات کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ٹیم نے ڈاکٹروں سے پوچھا کہ بے نظیر بھٹو کو جب اسپتال لایا گیا تو ان کی حالت کیسی تھی جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کو جب اسپتال لایا گیا تو ان کی سانس اور نبض حرکت چھوڑ چکی تھی تاہم ڈاکٹروں نے ان کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم نے بے نظیر بھٹو کے جسم پر لگنے والے زخموں کے بارے میں پوچھا تو ڈاکٹروں نے انہیں اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے بعد برطانوی تحقیقاتی ٹیم واپس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اسٹیج سے لے کر بے نظیر بھٹو کے گاڑی میں بیٹھنے تک کے عمل اور اس کے اردگرد سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس حکام سے مختلف سوالات کئے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, آپریشن, اسلام, بے نظیر, تصاویر, زندگی, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وی بی پر بنا ایک میگزین aruz گرافک ڈیزائننگ 3 12-09-09 08:52 AM
پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف ابن جلال کمپیوٹر کی باتیں 2 24-09-08 11:10 PM
بینظیر کیس: برطانوی تفتیش زیادہ تر سوالوں کا جواب دیتی ہے، امریکا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:23 AM
برطانوی ٹیم نے بے نظیر کی گاڑی کی تصاویر بنائیں،ڈاکٹروں سے ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:39 AM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger