واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بر طانوی ٹیم کو تحقیقات کیلئے مکمل آزادی ہو گی،صدر پر ویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:41 AM   #1
بر طانوی ٹیم کو تحقیقات کیلئے مکمل آزادی ہو گی،صدر پر ویز
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:41 AM

راولپنڈی ۔۔۔۔۔۔۔صدرپرویز مشرف نے برطانوی فورینزک ماہرین سے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈ ر بینظیر بھٹوکے قتل کااحاطہ کرنے والے حالات کی تفتیش کیلئے انہیں مکمل آزادی ہوگی،انہوں نے کہاکہ محترمہ کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اور ابھی تک قوم صدمے کا شکار ہے۔ ان کو قتل کرکے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گہری سازش کی گئی۔ امید ہے کہ پیپلزپارٹی بھی اس معاملے میں تعاون کرے گی، وزارت خارجہ کے ترجمان جاوید اقبال چیمہ کے مطابق صدرنے تفتیش کرنے والے ماہرین کواپنی بھر پورحمایت کایقین د لا یا اورکہاکہ وہ اپنی تفتیش کرنے کیلئے مکمل طورپرآزادہیں اوران کے معاملات میں کوئی بھی مداخلت نہیں کریگاجبکہ برطانوی ٹیم نے کہاہے کہ وہ اس المناک واقعہ سے متعلق حقائق کا پتہ چلانے کیلئے شواہد کی تفصیلی چھان بین کر رہی ہے۔ ٹیم نے تحقیقات میں حاصل تعاون اور معاونت کو سراہا اورکہاکہ ان کی کوشش ہے کہ اسی ماہ اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ دیدیں۔منگل کو یہاں اپنے کیمپ آفس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے صدرنے یقین دلایا کہ ا سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تفتیش کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے کیونکہ حکومت اس قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے عزم پر قائم ہے تاکہ قوم کے سامنے اصل حقائق آ سکیں،انہوں نے کہاکہ محترمہ کی موت کی وجوہات میں سر میں گولی لگنا بھی ہوسکتاہے تاہم اگر ہر پہلو کو سامنے رکھا جائے تو پھر بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ صدر مشرف نے بتایاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی اور ان کی سیکیورٹی پر ان کی مرضی اور اعتماد کے لوگ تعینات تھے۔ ان کی شہادت کے موقع پر پولیس والوں نے بھی جام شہادت نوش کیا جوکہ اس وقت سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے تھے۔ محترمہ اگر سن روف سے باہر نہ آتیں تو بچ جاتیں تاہم یہ افسوس ناک سانحہ پاکستان اور خود ان کیلئے انتہائی صدمے کا باعث ہے ۔صدرنے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو یقین دلایا کہ دوران تحقیقات وہ آزادی کے ساتھ غیر جانبدارانہ انداز میں تحقیقات مکمل کریں۔ حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی کیونکہ وہ خود بھی جاننا چاہتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے پیچھے کون سے عناصر کارفرما ہیں۔ حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔ صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت شواہد کا کھوج لگا کر محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے حقائق تلاش کرنے اور مرتکب عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پر عزم ہے، انہوں نے کہاکہ جو ریکارڈ ویڈیو فوٹیج‘ سیکیورٹی امور اور دیگر دستاویزات اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو چاہئے ہونگی وہ دی جائیں گی۔ صدر نے انہیں تمام تحقیقاتی اداروں کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تکنیکی اور فورینز ماہرین اپنے پاکستانی ہم منصبوں کی طرف سے کی جانے والی تحقیقاتی کوششوں میں معاون ہوں گے۔ صدر نے پاکستان کی طرف سے معاونت کی درخواست پر فوری ردعمل کا اظہار کرنے پر برطانوی حکومت کا شکریہ بھی اداکیا۔ ملاقات میں تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ٹیم نے صدر پرویز کو اب تک کی گئی تحقیقات پر بریفنگ دی۔ ٹیم کے ساتھ پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے بھی موجود تھے۔ ٹیم نے ملاقات کاوقت دینے پرصدر مملکت کاشکریہ ادا کیا ۔ٹیم کی طرف سے صدر پرویز مشرف کو بتایاگیاکہ اس اہم سانحہ کی تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں اور امکانات کو سامنے رکھ رہے ہیں۔جیو کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے ساتھ برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے بھی موجود تھے جنہوں نے صدر پرویز مشرف کو ٹیم کے ارکان کا تعارف کرایا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے اس ملاقات کی تصدیق کی تاہم کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 357
Reply With Quote
پرانا 09-01-08, 12:31 PM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,110
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بر طانوی ٹیم کو تحقیقات کیلئے مکمل آزادی ہو گی،صدر پر ویز

nice updated............................
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, لوگ, مکمل, موقع, موت, بے نظیر, تلاش, تعارف, جاوید اقبال, جام, درخواست


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
9 اپریل کو صدر پرویز کے اشارے پر آگ لگائی گئی،صدرکراچی بار عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:54 AM
ایمر جنسی آج دوپہر 12 بجے اٹھالی جائیگی،صدر پر ویز نے مشاورت مکمل کر لی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:45 AM
تیل اور گندم کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:32 AM
اپوزیشن انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 15-11-07 06:52 AM
حکومت انتخابات میں ایک سال تاخیر کا فیصلہ کر چکی،صدر پر ویز ٹی وی پر آکر میرا دعویٰ غلط ثابت کر یں،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 07-11-07 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger