واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بش انتظامیہ نے حماس کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-03-08, 11:03 AM   #1
بش انتظامیہ نے حماس کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تھا
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 09-03-08, 11:03 AM

بش انتظامیہ نے سن 2006ء کے انتخابات کے بعد نومنتخب فلسطینی جماعت حماس کی حکومت ہٹانے کی کوشش کی تھی اسی وجہ سے حماس تنظیم، فتح اور فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے امریکی جریدے وینٹی فیئر میں‌ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں‌ انتخابات کے دوران اور اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کی مشرق وسطیٰ آمد اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ گفتگو کے حوالہ جات بھی پیش کئے گئے ہیں اور بات چیت کی ریکارڈنگ بھی دی گئی ہے۔ تاہم امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس مضمون کوغلط قرار دیتے ہوئے کو مسترد کر ریا ہے۔

میگزین کا دعویٰ ہے کہ تقریبًا 27۔1 بلین ڈالر بجٹ کے 5 سالہ منصوبے کو بروئے کار لایا گیا تاکہ 2006ء کے انتخابی نتائج کو بدلہ جا سکے۔

اس منصوبے کا مقصد بظاہر حماس کے مقابلے میں نسبتًا معتدل تنظیم فتح کو اسلحے اورپیسوں کے لحاظ سے تقویت دینا تھا کیونکہ امریکی کانگریس نے الفتح کو تقویت دینے کے لیے ایک بڑے فنڈ کی فراہمی سے انکار کر دیا تھا۔ میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ بش انتظامیہ نے اپنے اتحادی عرب ممالک (کویت، مصر، سعودی عرب، اردن وغیرۃ) کو فلسطینی تنظیم الفتح کی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔

غزہ میں اس مقصد کے لیے الفتح سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہتھیار دینے کے لیے مصر کی سرزمین کو بھی استعمال کیا گیا۔

مضمون میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ غزہ میں حماس نے فتح کی طرف سے ممکنہ ایکشن کو روکنے کے لیے کارروائی کی تھی۔ لیکن امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی خفیہ منصوبہ نہیں بنایا گیا تھا اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ امریکی حکومت نے فلسطینی حکومت کی سکیورٹی سروسز میں اصلاحات کے لیے مدد فراہم کی تھی۔

مضمون کے آخر میں‌ کہا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگ اس بات سے متفق ہوں گے کہ بش انتظامیہ کی مشرق وسطیٰ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے مذاکرات کرنےاور حماس کے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھنے کی حکمت عملی اب تک ناکام رہی ہے۔
----------------------------
جس صحافی نے یہ مضمون لکھا ہے اس نے کچھ ایم پی تھری فائلز اور ایک پی ڈی ایف ڈاکیومینٹ بھی اپنے مضمون کے ساتھ اٹیچ کی ہے۔ اصل مضمون اور اس کے ساتھ منسلک چیزوں کے لنک یہ ہیں:
http://www.vanityfair.com/politics/f.../04/gaza200804

http://www.vanityfair.com/mp3/politics/David_Rose_3_1_08.mp3

http://www.vanityfair.com/images/pol...mework0804.pdf

http://www.vanityfair.com/images/pol...onplan0804.pdf

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 304
Reply With Quote
جواب

Tags
com, images, وزیر, لوگ, منصوبہ, انتظامیہ, حماس, خلاف, صحافی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چھ ستمبر کے حوالے سے پروین شاکر کی خوبصورت نظم راجہ اکرام 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 0 06-09-09 12:01 AM
مکۃالمکرمہ اور مدینۃالمنورہ کی تعمیر کا مستقبل کا منصوبہ حسن مغل گپ شپ 7 28-02-09 03:58 PM
صورت صبح بہاراں چمن آراستہ ہے ''ثمینہ راجہ ہادی خان شعر و شاعری 0 08-02-09 08:25 PM
١١ ستمبر کے حملوں کیلئے ١٠ سالہ لڑکا قصور وار ؟ وجدان دلچسپ اور عجیب 3 08-07-08 07:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger