واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بش انتظامیہ کو (ن) لیگ کی سوچ پر تشویش لاحق ہے،طلعت مسعود

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 07:42 AM   #1
بش انتظامیہ کو (ن) لیگ کی سوچ پر تشویش لاحق ہے،طلعت مسعود
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 07:42 AM

بش انتظامیہ کو (ن) لیگ کی سوچ پر تشویش لاحق ہے،طلعت مسعود
کراچی(ٹی وی رپورٹ) 11 ستمبر کی طرح اب اگر امریکا پر دوسرا حملہ ہوا تو اس کی منصوبہ بندی پاکستان سے ہوگی۔امریکی صدر بش کے اس سخت بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی و دفاعی تجزیہ نگا ر طلعت مسعو د نے جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ کہا کہ بش انتظامیہ کو ن لیگ کی اس سوچ پر تشویش لاحق ہے پاکستان کی نئی حکومت بالخصوص نواز شریف نے قبائلی علاقوں میں فوجی کاروائی کے آپشن کے بجائے اس مسئلے کے سیاسی حل کو ترجیح دی ہے ۔بش انتظامیہ کہ خدشہ ہے کہ اس طرح قبائلی علاقوں میں شدت پسند طاقتو ں کو تقویت ملے گی۔ان ہی تحفظات کے پیشِ نظر صدر بش کا اتنا سخت بیان آیا ہے۔جنرل (ر) حمید گل نے کہاکہ اس وقت پوری قوم کی جو سیاسی سوچ ہے وہ یہی ہے کہ پرویز مشرف کا رہنے کا کوئی حق نہیں ،اس کے پیش نظر اب امریکا بھی کس طرح چالیں چل رہا ہے دھمکیاں دے رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ انہیں خطرہ ہے کہ اگر مشرف چلا گیا تو پھر جو ہمیں ان کے اوپر اعتماد ہے وہ جمہوری حکومت کے اوپر نہیں ہوگا۔ یہاں نیو کلیئر کوڈ کا بھی ایک مسئلہ آگیا ہے یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں ہر اعتبار سے رگیدا جارہا ہے اسی لئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی بنی اور اس کے اوپر ہم بڑا فخر کرتے ہیں ہمارا نیو کلیئر ہتھیار ایسا نہیں کہ یہ شدت پسندوں کے ہاتھ چلا جائے کیوں کہ انڈیا کے پاس بھی وہ سسٹم نہیں کہ جو ان ہتھیاروں کو فول پروف سیکورٹی کرسکے اور ہمارے سسٹم امریکا سے ہی حاصل کئے گئے ہیں اور یہ بڑی حد تک محفوظ ہیں یہ اتھارٹی جنرل اسلم لیگ نے بتائی تھی دنیا کو یہ باور کرانے کے لئے کہ پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ نیو کلیئر کوڈ پرویز مشرف کے پاس ہی ہے اور امریکا دھمکا رہا ہے کہ اگر آپ اس کا کوئی موثر اقدام نہیں کرتے تو پھر ہمیں جو تبدیلی آپ چاہتے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہوگی یہ بہت بڑا معاملہ ہے جو سنگل پارٹی حل نہیں کرسکتی اسے پارلیمنٹ میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ ایک نیشنل یونٹی حکومت بننی چاہئے لیکن بدقسمتی سے (ق) لیگ نے اس میں کوئی پیش رفت نہیں کی اور میں ان کے رویے کو درست نہیں سمجھتا اور اب Mqm کا الگ ہونے کا فیصلہ بھی غلط ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 287
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پسند, نیوز, نواز شریف, نظر, منصوبہ, انتظامیہ, حل, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نعت رسول ﷺ wajee شعر و شاعری 7 16-06-11 08:51 PM
نعت رسولِ مقبول(ص) پاکستانی یہی ہے رختِ سفر 2 13-01-11 09:58 AM
یورپ اشاعت اسلام کے خوف سے انتہا پسندی پر اتر آیا: سعودی عالم دین ALI-OAD خبریں 9 22-12-10 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger