واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلاول کے پُراعتماد لہجے نے صحافیوں کو متاثر کیابھٹو اور بینظیر یاد آ گئے، عوام میں تعریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:19 AM   #1
بلاول کے پُراعتماد لہجے نے صحافیوں کو متاثر کیابھٹو اور بینظیر یاد آ گئے، عوام میں تعریف
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:19 AM

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے صاحبزادے اور پی پی کے نومنتخب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو لندن میں پریس کانفرنس کے دوران پراعتماد لہجے میں سوالات کے جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم 19 سالہ بلاول بھٹو کی یہ پہلی باضابطہ پریس کانفرنس تھی جس میں دُنیا بھر کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے آغاز پر بلاول بھٹو نے انگریزی میں لکھی ہوئی تقریر بڑے اطمینان و سکون کے ساتھ پڑھی پھر جب سوال جواب شروع ہوئے تو ان کا لہجہ دیدنی تھا۔ غیرملکی صحافیوں کے ہر سوال کے پیچھے چھپے دو دو تین تین سوالات کے جواب انہوں نے بہت ڈپلومیٹک انداز میں نہایت اعتماد کے ساتھ شستہ انگریزی میں دیئے اور بعض سوالات کے بڑے فرینک جواب دیئے۔ سوال کرنے والے ہر صحافی کو بلاول نے بہت اچھے انداز میں پوری طرح مطمئن کیا۔ پریس کانفرنس میں شریک غیرملکی صحافیوں نے پاکستان کی سیاست میں بھٹو فیملی کی نئی نسل کی اس انداز میں آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ٹیلی ویژن پر پریس کانفرنس دیکھنے والے لوگوں نے بھی بلاول بھٹو زرداری کے پراعتماد لہجے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور ان کی تعریف و توصیف کی۔ اُن کا کہنا تھاکہ بلاول کو بولتا دیکھ کر انہیں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو یاد آ گئے۔ پتہ چلا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جب دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری کو آکسفورڈ کیلئے رُخصت کرنے دبئی گئے تھے تو انہوں نے بلاول کو اس پریس کانفرنس کیلئے اچھی طرح تیار کیا تھا اور اس حوالے سے ان پر محنت بھی کی تھی۔ لندن میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن جو اس پریس کانفرنس میں موجود تھے انہوں نے بھی بلاول بھٹو کو اس سلسلے میں تیاری کرائی تھی۔ بلاول نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو کے انداز میں پراعتماد لہجے سے ہر ایک کو متاثر کیا۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 241
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیراعظم, لندن, آصف زرداری, جواب, خصوصی, دبئی, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, سیاست, سوال جواب, علی, صاحبزادے, صحافی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع وزارت داخلہ گلاب خان خبریں 0 25-12-10 08:22 AM
مالیاتی بحران پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں، بش ابن جلال خبریں 0 12-10-08 03:12 AM
حکومتی اقدامات سے عوام کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہورہاہے،غنویٰ بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:47 PM
محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:08 AM
بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد ہے، مہرین بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger