واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-10, 05:18 AM   #1
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 09-12-10, 05:18 AM

ہندو انتہا پسند تنظیمیں القاعدہ و طالبان سے زیادہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے‘ بھارتی فوجی قیادت اور انتہا پسند تنظیموں میں روابط ہیں‘ آئی ایس آئی کی بھارت میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی
بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ بددماغ اور خود غرض ہیں‘ وہ پاکستان اور چین کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتے ہیں‘ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ امریکی مشن کے مراسلے


واشنگٹن (آن لائن) وکی لیکس کے تازہ انکشافات میں بھارتی فوج کے کئی رازو نیاز سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے وکی لیکس کے مطابق امریکہ نے بھارتی فوج کی موجودہ و سابق اعلیٰ قیادت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں میں روابطہ کی تصدیق کی گئی اور بھارت کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی گئی تھی جبکہ امریکہ نے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کو القاعدہ و طالبان سے بھی بڑھ کر عالمی و علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا تھا وکی لیکس کے مطابق امریکہ کو پاکستان میں بھارت کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی کافی ثبوت ملے ہیں وکی لیکس نے بھارت میں امریکی مشن کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے سابق بھارتی آرمی چیف جنرل دیپک کپور کو نااہل اور لاپرواہ فوجی لیڈر قرار دیا تھا اور جنرل دیپک کپور کی چین اور بھارت کیخلاف وار ڈوکٹرائن کو حقیقت سے کہیں دور قرار دیا گیا تھا ایک اور مراسلے کے مطابق جنرل کپور کو ایسا جنرل قرار دیا گیا تھا جسے ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے متعلق کم تشویش تھی اور اس کی اپنے ذاتی اثاثے بنانے اور فوج میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے پر توجہ تھی مراسلے کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل دیپک کپور اور موجودہ آرمی چیف وی کے سنگھ کے درمیان کھینچا تانی کی جنگ نے بھارتی فوج کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا ایک اور دستاویز کے مطابق موجودہ آرمی چیف وی کے سنگھ جارحانہ عزائم رکھتے ہیں ان کے خیال میں حملہ بہترین دفاع ہے وی کے سنگھ سے متعلق کہا گیا ہے کہ ان کی سوچ صرف پاکستان اور چین کے گرد گھومتی ہے جبکہ چین کے حوالے سے ان کارویہ زیادہ جارحانہ ہے کیبل میں جنرل سنگھ کو خود غرض ، بددماغ ، پاگل پن اور جھوٹے دعوئے کرنے والا شخص قرار دیا گیا ہے۔ ایک اور مراسلے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سابق جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ کو جنگی جرائم کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا بوسنیا کے سابق جنرل میلازویچ سے تشبیہ دی تھی مراسلے میں واشنگٹن پر زور دیا گیا کہ وہ خفیہ طور پر اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائے اور امریکہ کو بھارت کے ساتھ کسی قسم کی مشترکہ فوجی مشقیں نہیں کرنی چاہیں جب تک بھارت کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں نہیں روکتا ۔ مراسلے میں بھارتی فوج کے سرینگر میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اے کے ماتھور کو برائی کا محور قرار دیا گیا تھا ایک اور مراسلے میں بھارتی فوجی قیادت کے ہندو انتہا پسندوں کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میںملوث کرانے کا اشارہ دیا گیا ہے جس کا مقصد بھارتی مسلمانوں کو پیچھے دھکیلا جائے اور پاکستان کی فوج و انٹیلی جنس پر دباﺅ برقرار رکھا جائے خفیہ دستاویز میں بھارت میں آئی ایس آئی کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ آئی ایس آئی بھارت میں کسی دہشتگردانہ سرگرمی میں ملوث ہے ایک کیبل میں بھارت کی اعلیٰ فوجی قیادت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے درمیان رابطوں کی تصدیق کی گئی ہے اس کیبل میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت کے ایک انسداد دہشتگردی سپیشل پولیس آفیسر کرکرے نے ان رابطوں کی اس وقت کسی حد تک نشاندہی کی تھی جب اس نے سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے پر ایک حاضر سروس بھارتی فوج کے کرنل لیفٹیننٹ کرنل پروہت کو گرفتار کیا تھا سفارتی کیبل کے مطابق کرکرے نے نئی دہلی میں ایک سینئر امریکی سفارتکار سے ملاقات کی تھی اور اسے بھارتی فوجی قیادت اور ہندو انتہا پسندوں میں رابطوں کی نوعیت کے بارے میں بریف کیا تھا مذکورہ امریکی سفارتکار سے کرکرے نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے سکیورٹی کی درخواست کی تھی کیونکہ اسے ڈر تھا کہ وہ اس نیٹ ورک کو مزید ایکسپوز کرنا چاہتا ہے جس پر فوج اور اسٹیبلشمنٹ اسے قتل کردےگی۔ اس نے امریکی سفارتکار کو مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی مرکزی کمانڈ کے سابق کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پی این ہون ہندو انتہا پسندوں کے عسکری ونگ کی قیادت کرتے ہیں اور انہیں سینئر فوجی افسران کی مکمل تکنیکی ، لاجسٹک اور مالی مدد حاصل ہے۔ممبئی حملوں کے روز جب کرکرے کا قتل ہوا تو امریکہ کو بھیجی گئی ایک سفارتی کیبل میں کہا گیا کہ ہم نے ایک اہم لنک اور اہم ثبوت کھو دیا ہے ایک اور کیبل میں ہندو توا برادر ہوڈ خاص طور پر شیو سینا کو دہشتگردی و انتہا پسندی کے حوالے سے ٹائم بم قرار دیا گیا تھا اورہندو سٹوڈنٹس کونسل آف امریکہ سمیت دیگر فنڈز جمع کرنےوالی تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی تجویز دی گئی تھی کیونکہ یہ تنظیمیں فلاحی اداروں کے نام پر ہندو انتہا پسند تنظیموں کیلئے فنڈز جمع کرتی ہیں ایک اور سفارتی دستاویز میں ہندو توا برادر ہوڈ کو طالبان اور القاعدہ سے بڑھ کر علاقائی و عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا تھا اور بعد میں مذکورہ تنظیموں کو مونگ پھلی کے دانے سے تشبہہ دی گئی اور واشنگٹن پر زور دیا گیا کہ اس معاملے کو نئی دہلی کے ساتھ اٹھایا جائے ایک اور کیبل میں بھارتی حکومت کی نکسل باغیوں سے نمٹنے کیلئے صلاحیت پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت کی اسی فیصد جوہری تنصیبات شورش زدہ علاقوں میں واقع ہیں اور مخصوص علاقہ جسے ”ریڈ کوریڈور آف انڈیا “کا نام دیا گیا ہے وہاں بھارتی فوج حکومتی رٹ یقینی بنانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے وکی لیکس کے مطابق اسلام آباد سے بھیجی گئی ایک اور کیبل میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں بشمول بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے کافی ثبوت ملے ہیں ایک کیبل میں آئی ایس آئی چیف جنرل احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم کیا گیا تھا اور مزید کہا گیا تھا کہ اس سے آئی ایس آئی کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا ایک اور کیبل میں ممبئی حملوں میں آئی ایس آئی کے بلاواسطہ ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کیا گیا تاہم ممبئی حملوں کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے اجمل قصاب کے اعترافی جرم کے حوالے سے ڈوزیئر کو عجیب اور ناقص قرار دیا گیا تھا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 98
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (09-12-10), ابوسعد (14-04-11)
جواب

Tags
ہندو, ٹائم بم, پولیس, پاکستان, پاگل, پسند, چین, مکمل, موجودہ, اقوام متحدہ, امریکہ, اسلام, اعلیٰ, بہترین, جرم, خلاف, درخواست, شخص, طالبان, عجیب, عزائم, عسکری, صلاحیت, صلاحیتوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فرانس، پاکستان آبدوز ڈیل رشوت سے ہوئی :سابق وزیر اعظم جاویداسد خبریں 0 26-11-10 06:12 PM
پاکستان کے بارے میں بیان پر کوئی افسوس نہیں، برطانوی وزیر اعظم ھارون اعظم خبریں 4 04-08-10 01:19 PM
بھارتی وزیراعظم پیٹرولیم پاکستان آئیں گے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:58 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
مری اور مینگل قبائل سے مفاہمت کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger