واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان میں‌فوج کے منصوبے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-11, 03:44 AM   #1
بلوچستان میں‌فوج کے منصوبے
نیلم خان نیلم خان آف لائن ہے 03-08-11, 03:44 AM

بلوچستان میں فوج کے منصوبے

اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

’جنرل کیانی فنِ خطابت میں بھی کسی سیاستدان سے کم نہیں‘

پاکستان کے مصیبت زدہ صوبے بلوچستان میں ویسے تو بی بی سی کی کوریج کے سلسلے میں سنہ دو ہزار پانچ سے اب تک کئی بار جانا ہوا ہے لیکن اب کی بار پہلی مرتبہ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے خرچے پر جانے کا موقع ملا۔

کوئٹہ پہنچ کر پتہ چلا کہ انہیں اپنے منصوبوں کی کوریج کرانی ہے۔ ایک تو انہوں نے ’گیریژن سپورٹس کمپلیکس‘ تعمیر کیا ہے جو کہ بقول فوجی افسران کے بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری کھیل کود کی سہولیات فراہم کرے گا تاکہ وہ شدت پسندی سمیت دیگر غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہیں۔

جب سپورٹس کپلیکس میں باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، کراٹے اور دیگر ’ان ڈور گیمز‘ کے کھلاڑیوں سے بات کی تو معلوم ہوا کہ بیشتر کھلاڑی ہزارہ کمیونٹی کے ہیں، کچھ پنجابی اور پشتون ہیں جبکہ بلوچ نوجوانوں کی تعداد تو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔

سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، کراٹے اور دیگر ’ان ڈور گیمز‘ کے کھلاڑیوں سے بات کی تو معلوم ہوا کہ بیشتر کھلاڑی ہزارہ کمیونٹی کے ہیں، کچھ پنجابی اور پشتون ہیں جبکہ بلوچ نوجوانوں کی تعداد تو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔
میں نے سوچا کہ بلوچستان کی شدت پسندی میں تو بلوچ نوجوان ہیں اور کور کمانڈر کوئٹہ نے جو ذکر کیا کہ اس منصوبے کا مقصد شدت پسندی جیسی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو دور رکھنا ہے تو وہ تو بظاہر پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔

ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ چھاؤنی اور شہر کے سنگم پر واقع یہ سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ کے نوجوانوں کی تفریح اور کھیل کود میں نام پیدا کرنے کی ایک نرسری ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس ادارے کو چلانے کے لیے جو بورڈ بنایا گیا ہے اس میں تو نوے فیصد سے زیادہ اعلیٰ فوجی افسران شامل ہیں اور عام لوگوں کی رسائی کا طریقہ کار، فیس اور دیگر قوائد وغیرہ جب بنے تو پھر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

دوسرا منصوبہ ہے ’کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز‘ کا۔ جس میں بھی چھاؤنی کے نزد زمین فوج نے دی ہے جبکہ تعمیراتی کام میں بلوچستان حکومت نے بھی فنڈ دیے ہیں۔ جس طرح بتایا گیا کہ اس کے پرنسپل اور تدریسی یا غیر تدریسی عملہ فوج ہی مقرر کرے گی تو یقیناً اس سے معیاری تعلیم تو ملے گی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

لیکن اس پر مجھے مرحوم اکبر بگٹی کی وہ بات یاد آئی جو انہوں نے فروری سنہ دو ہزار چھ میں روپوشی کے دنوں میں سنگسیلا کے پہاڑوں میں انٹرویو کے دوران کہی تھی کہ ’ایف سی (فرنٹیئر کور) والوں نے جو ڈیرہ بگٹی میں سکول قائم کیا ہے وہ فوجیوں کی بیویوں اور بہنوں کو نوکریاں دینے کے لیے کھولے ہیں۔‘

چھاؤنی اور شہر کے سنگم پر واقع یہ سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ کے نوجوانوں کی تفریح اور کھیل کود میں نام پیدا کرنے کی ایک نرسری ضرور ثابت ہوسکتا ہے
اس بات پر میری بگٹی صاحب سے کافی بحث ہوئی تھی کہ چلیں فوجیوں کی بیویوں کی ملازمت لگ گئی لیکن اس سے علاقے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم تو مل رہی ہے نا۔ لیکن بگٹی صاحب کے پاس اپنے دلائل تھے اور ہم نے بات آگے بڑھادی تھی۔

کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل کیانی نے بتایا کہ فوج بلوچستان میں چوالیس سکول اور چھ کالج چلا رہی ہے جس میں تئیس ہزار طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ میں نے ان کی تقریر اتنے قریب سے پہلی بار سنی اور ان کی آواز ’براڈ کاسٹنگ وائس‘ لگی۔

جس طرح انہوں نے بلوچستان میں ہر سال چار پانچ منصوبے فوج کی طرف سے شروع کرنے کا اعلان کیا اس سے تو لگا کہ ان کی بلوچستان کے بارے میں گہری منصوبہ بندی اور طویل مستقبل کی سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ابھی زیر تعمیر ہے لیکن اس کی افتتاحی تقریب ایک اور عمارت میں منعقد ہوئی جہاں لیپ ٹاپ پر ایک بٹن دبا کر ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا۔ یہ بات مجھے ان سیاستدانوں جیسی لگی جو زیادہ سے زیادہ اپنی ناموں کی تختیاں لگوانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ جنرل کیانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کم گو اور خاموش طبع شخص ہیں لیکن ان کی تقریر سن کر ایسا لگا کہ وہ اس فن میں بھی کسی سیاستدان سے کم نہیں۔

میں نے اپنے بیس سالہ صحافتی دور میں کئی بار فوجی تقریبات دیکھی ہیں لیکن کوئٹہ میں جو چیز مجھے نئی محسوس ہوئی کہ دونوں تقریبات میں جنرل کیانی کا تعارف ایسی شد و مد سے کروایا گیا جیسے یہ کوئی فوجی نہیں بلکہ کسی بڑے پیر یا سعودی فرمان روا کی کوئی تقریب ہو جہاں متعلقہ شخص کا نام پورے اہتمام اور القابات سے لیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ’نشانِ امتیاز ملٹری، ہلال امتیاز جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف آف آرمی سٹاف۔‘ ایک تو بارہا ان کا نام لیا گیا اور جب بھی لیا تو آُسی تمہید کے ساتھ۔
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے

 
نیلم خان's Avatar
نیلم خان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (17-08-11), احمد نذیر (03-08-11), احمد بلال (17-08-11), حیدر (03-08-11), شمشاد احمد (04-08-11), عبدالقدوس (03-08-11)
پرانا 03-08-11, 10:07 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,958
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,262 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میں نے اپنے بیس سالہ صحافتی دور میں کئی بار فوجی تقریبات دیکھی ہیں لیکن کوئٹہ میں جو چیز مجھے نئی محسوس ہوئی کہ دونوں تقریبات میں جنرل کیانی کا تعارف ایسی شد و مد سے کروایا گیا جیسے یہ کوئی فوجی نہیں بلکہ کسی بڑے پیر یا سعودی فرمان روا کی کوئی تقریب ہو جہاں متعلقہ شخص کا نام پورے اہتمام اور القابات سے لیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ’نشانِ امتیاز ملٹری، ہلال امتیاز جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف آف آرمی سٹاف۔‘ ایک تو بارہا ان کا نام لیا گیا اور جب بھی لیا تو آُسی تمہید کے ساتھ۔
یعنی یہ بندہ بھی گیو۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-08-11), احمد بلال (17-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 01:46 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یعنی یہ بندہ بھی گیو۔
جی بالکل ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (17-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 02:33 AM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,682
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,139 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو يہ كيا بات ہوئي
پاكستاني فوجي سربراہ كا استقبال پاكستان ميں عزت و احترام سے نہيں‌كيا جائےگا تواور كہاں ہو گا۔۔۔۔‌اور پھر اس پر بي بي سي كے‌نمائندہ كو كھرك كيوں پے‌گئي۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-08-11)
پرانا 04-08-11, 02:39 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
لو يہ كيا بات ہوئي
پاكستاني فوجي سربراہ كا استقبال پاكستان ميں عزت و احترام سے نہيں‌كيا جائےگا تواور كہاں ہو گا۔۔۔۔‌اور پھر اس پر بي بي سي كے‌نمائندہ كو كھرك كيوں پے‌گئي۔۔
ساون ہے اس وجہ سے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (17-08-11), شمشاد احمد (04-08-11)
پرانا 17-08-11, 10:29 AM   #6
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,494
شکریہ: 12,553
974 مراسلہ میں 2,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے

بہت شکریہ
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 10:32 AM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Kamran_Tabasum مراسلہ دیکھیں
اچھی شئیرنگ ہے

بہت شکریہ
سر
آپ کی آمد اور حوصلہ افزائ کا بہت بہت شکریہ
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Kamran_Tabasum (06-09-11)
جواب

Tags
کوریج, کالج, ٹاپ, ویب, ڈاٹ, لیپ, نظر, موقع, مقصد, منصوبہ, معلوم, اکبر, انٹرویو, اردو, اعلیٰ, تعلیم, تعارف, جیسی, سال, شہر, شخص, علاقے, عملہ, عمارت, صحافتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
جب بھی چاہیں‌اک نئی صورت بنا لیتے ہیں لوگ جاویداسد شعر و شاعری 2 09-06-10 01:29 AM
وزیرستان میں‌ متوقع آپریشن پاکستان نواز گروپ معاون بن سکتے ہیں‌ مزمل فاروق سیاست 0 01-06-09 11:15 AM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger