واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے صورتحال ابھی واضح نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 04:07 AM   #1
بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے صورتحال ابھی واضح نہیں
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 21-02-08, 04:07 AM

بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے صورتحال ابھی واضح نہیں
کوئٹہ (نمائندہ جنگ) بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، سیاسی جماعتوں نے باہم رابطے شروع کردیئے ہیں جن میں آئندہ چند دنوں میں مزید تیزی آجائے گی۔ انتخابات جیتنے والی جماعتوں کے زیادہ تر رہنما اور کامیاب امیدوار ابھی تک اپنے آبائی حلقوں میں موجود ہیں، سابق وزیر اعلیٰ جام محمد یوسف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، اسمبلی میں نشستوں کی تعداد کے اعتبار سے مسلم لیگ (ق) کو اکثریت حاصل ہے جبکہ گزشتہ حکومت میں اس کی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام کی 8/ اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی 5/ نشستیں ہیں اس طرح سابق اتحادی جماعتوں کے پاس 51/ جنرل نشستوں میں سے 31/ نشستیں موجود ہیں، اسی اعتبار سے انہیں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بھی مل جائیں گی، اسی طرح حکومت سازی کے لئے 65/ رکنی اسمبلی میں انہیں واضح اکثریت حاصل ہوجائے گی تاہم اس مرتبہ پیپلزپارٹی بھی مضبوط پوزیشن میں ہے اس کے پاس اسمبلی میں 7/ نشستیں موجود ہیں اور وہ آزاد امیدواروں اور حکومتی اتحاد میں رخنہ ڈال کر بعض دوسری سیاسی جماعتوں کی مدد سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔ وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے سے اس طرح کے جوڑ توڑ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد آزاد امیدواروں نے پارٹی سے رابطہ کرلیا ہے اگرچہ مسلم لیگ (ق) اور اس کی پرانی اتحادی جماعتوں کو بظاہر حکومت بنانے میں کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے مگر حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا نام طے ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا کیونکہ اس مرتبہ جام محمد یوسف کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ نواب ذوالفقار مگسی بھی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں اور وہ بھی وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں اسی طرح پارٹی کے ایک اور رہنما سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں، ایسے میں پارٹی کی قیادت کے لئے وزارت کے امیدوار کا فیصلہ کرنا آسان نہ ہوگا۔ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے صورتحال و اضح ہونے میں ابھی چند دن انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ وفاقی حکومت کے بلوچستان میں اثرات ضرور مرتب ہونگے اگر وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بلوچستان میں بھی ماضی کی طرح اپنی پارٹی کی حکومت قائم کرنے پر مصر ہوئی تو صوبے کی سیاست کا سارا نقشہ بدل سکتا ہے ایسی صورت میں چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 353
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, اسلام, اعلیٰ, جام, خواتین, ذوالفقار, سیاست, سردار, صوبے, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تاجکستان سے بجلی کی درآمد کامنصوبہ نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:26 AM
قانون سازی سے لاعلم، قومی اسمبلی کے 87 گونگے، 3 برسوں میں ایک لفظ بھی نہیں بولے گلاب خان خبریں 0 25-12-10 08:24 AM
رحمن ملک صوبوں میں انتشار پھیلارہے ہیں، شہباز شریف: فوزیہ وہاب کی داتا دربارآمد پر شدید نعرے بازی: روپ خبریں 0 03-07-10 02:53 PM
افغانستان میں دراندازی کی تردید محمدعدنان خبریں 0 07-06-08 07:56 PM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger