واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے ،عورت فاﺅنڈیشن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-11, 07:30 PM   #1
بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے ،عورت فاﺅنڈیشن
دین محمد وطن پال دین محمد وطن پال آف لائن ہے 08-01-11, 07:30 PM

سال 2009کے برعکس 2010میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی ،ٹوٹل 79واقعات کی رپورٹ موصول ہوئی،عورت فاﺅنڈیشن نے بلوچستان میں عورتوں کے خلاف تشدد کی صورت حال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ 2010 کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں جاری کر دی۔ رپورٹ ماہ جنوری تا دسمبر 2010میںعورتوں کے خلاف تشدد کے ہونے والے واقعات پر جمع کردہ اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ جو کہ عورت فاﺅنڈیشن کے قومی پروگرام پاکستان میں عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے اعداد و شمار کا تجزیہ اور پالیسی مرتب کرتا ہے ۔ عورتوں کے خلاف تشدد ایک خطرناک حد تک عالمی مظہر کا باعث بن رہا ہے ۔ جس سے بے شمار عورتوں کی عزت و ناموس متاثر ہو رہی ہے۔ تشدد ایک بہت ہی بڑا صنفی امتیاز ، غیر مساویانہ امتیاز اور معاشرے میں نا ہمواری کا بڑھتا ہو ا ذریعہ بن رہا ہے ۔ تشدد کے حوالے سے اعداد و شمار برف پگھلنے کا ایک معمولی ذرہ معلوم ہوتا ہے ۔ اس رپورٹ کا مقصد بلوچستان میں عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی نشاندہی کرناہے ۔ جس کا مقصد زیادہ معلوماتی اور مددگار ماحول اور سماجی دباﺅ پیدا کرنا ہے۔ عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے اعداد و شمار مستقبل میں بننے والی پالیسی اور قانونی اصلاحات کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں ، سیاسی جماعتوں اور قانون دانوں کو مصالحتی طریقہ کار ، ترقیاتی پالیسیوں کے فریم ورک اور ادارتی نظام کے تحت عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہونگے۔

سال 2010کے دوران بلوچستان بھر میں عورتوںکے خلاف تشدد کے کل 79واقعات کی رپورٹ موصول ہوئی ۔ تقریباً تمام واقعات رپورٹ شدہ ہیں ۔ 79واقعات میں سے 76کی FIRکاٹی گئی ہیں۔ یعنی96%رجسٹرڈ کئے گئے ۔ جبکہ3واقعات جو کہ 4%بنتے ہیں رجسٹرڈ نہیں کئے گئے ۔ رپورٹ شدہ 79واقعات میں سے 15قتل کے واقعات ہیں ۔غیرت کے نام پر قتل کے36واقعات ہوئے۔ اغواءکے کل2واقعات رپورٹ کئے گئے ۔ گھریلو تشدد کے کُل 4واقعات میں رپورٹ ہوئے۔ خودکشی کے کُل 8واقعات رپورٹ ہوئے ۔ ریپ کے کُل 6واقعات رپورٹ ہوئے ۔ جلنے کا 1واقع رپورٹ ہوا۔ تیزاب پھینکنے کے 5واقعات رپورٹ ہوئے ۔ جبکہ تشدد کے مختلف نوعیت کے 2واقعات رپورٹ ہوئے۔

تمام ریکارڈ اور غیر ریکارڈ شدہ عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی شرح فیصد بہت زیادہ رہی یعنی 45.5%کے قریب ، عورتوںکے قتل کی شرح 19%، گھریلو تشدد 5%، ریپ /گینگ ریپ 7.5%، اقدام خودکشی 10%، اورمختلف نوعیت کے تشدد 2.5%۔ سال 2008اور 2009کے برعکس سال 2010میں عورتوں پر تشدد کے واقعات میں نمایا ں کمی ہوئی ہے ۔ سال 2008میں عورتوں کے خلاف تشدد کے 767واقعات رپورٹ ہوئے اور سال 2009میں 337واقعات رپورٹ ہوئے ۔ جبکہ سال 2010میں 79واقعات رپورٹ ہوئے ۔ سال 2010کے تمام واقعات بلوچستان کے 15اضلاع جن میں چاغی ، نوشکی ، لورالائی ، قلات، بولان ، ژوب، جھل مگسی ، مستونگ ، نصیر آباد، جعفر آباد، کوئٹہ ، خضدار ، گوادر، سبی اور قلعہ عبد اللہ سے رپورٹ ہوئے ۔
__________________
تنہائی میں گناہ کرنے سے بچو کیونکہ اس کا گواہ اللہ تعالیٰ خود ہوتاہے

 
دین محمد وطن پال's Avatar
دین محمد وطن پال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 412
شکریہ: 710
324 مراسلہ میں 785 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 155
Reply With Quote
دین محمد وطن پال کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-01-11)
پرانا 08-01-11, 10:29 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,958
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,262 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے کہ ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ بلوچستان کے مردوں کو مت آ گئی ہے۔ ہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اس سال وہ ذرا کاہل ہو گئے ہیں یا انکا موڈ نہیں ہوا ہوگا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کوئٹہ, کار, گئی, پاکستان, پروگرام, واقعات, مقصد, متاثر, معلوم, اللہ, بے, ثابت, حال, خواتین, خودکشی, خلاف, ریکارڈ, سال, عورتوں, عالمی, عزت, صوبائی, صنفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں 16فیصد سگریٹ نوش خواتین کی عمریں 15سال سے کم ہیں‘ رپورٹ ابن جلال خبریں 1 14-10-10 07:56 AM
Iranian Women ایرانی خواتین تصاویر کے آئینے میں Real_Light دلچسپ اور عجیب 11 07-07-08 07:47 PM
ججز ضرور بحال ہونگے،عوامی مینڈیٹ کو نقصان پہنچانے نہیں دینگے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 02:00 PM
لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger