واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان: پولیس کے چھاپے جاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-07, 04:05 PM   #1
بلوچستان: پولیس کے چھاپے جاری
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 05-11-07, 04:05 PM

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی رات گئے پولیس نے انسانی حقوق کمیشن سمیت کئی وکلاء کے دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے کئی وکلاء رپوش ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فرنٹئیر کور نے بلوچستان ہائی کورٹ اور ڈسرکٹ کورٹ سمیت کئی سرکاری عمارتیں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ پولیس نے سنیچر کی شام سے رات گئے تک کوئٹہ میں مختلف وکلاء کے دفاتراورگھروں پرچھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔


ضمیمہ: جنرل مشرف کی ایمرجنسی

پولیس کے اہلکار کوئٹہ کے عبدالستار روڈ پر واقع انسانی حقوق کمیشن کے ذیلی دفتربھی پہنچ گئے تھے جہاں پولیس کے ایک آفیسرنے کمیشن کے وائس چیئرمین ملک ظہوراحمد شاہوانی ایڈووکیٹ کے بارے میں معلومات کیے اورکہا کہ ان کے پاس ملک ظہور احمد شاہوانی ایڈووکیٹ سمیت پچپن وکلاء کے نام ہیں جن کوگرفتارکرنا ہے۔

یہ لسٹ بقول پولیس کے ملک خفیہ ادارے آئی بی نے اسلام آباد سے جاری کی ہے جس میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہادی شکیل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری قاہرشاہ علی احمد کرد ایڈووکیٹ سمیت کئی حکومت مخالف وکلاء کے نام شامل تھے۔

ان میں ہادی شکیل، قاہرشاہ ایڈووکیٹ، علی احمد کرد اور سخی سلطان ایڈووکیٹ پہلے ہی کوئٹہ رحیم یار خان اوراسلام آباد سے گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ، نائب صدر ہاشم کاکڑ اورجنرل سیکریڑی ابراھیم لہڑی سیمت دیگر وکلاء روپوش ہوگئے ہیں جن میں سے زیادہ ترنے موبائل فون بھی بند کر رکھے ہیں۔

پولیس کے چھاپوں کی اطلاع ملتے ہی کوئٹہ میں کئی وکلاء اپنے دفاتر بند کر کے گھروں کی بجائے رات گزارنے کے لئے کہیں اور چلے گئے۔ اس موقع پر جب میں نے ایک وکیل طاہرخان سے پوچھا کہ وہ گرفتاری سے کیوں خوفزد ہیں تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے وکلاء کومزیدگرفتاریوں سے منع کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ایسااس لیے کیا گیا ہے تا کہ ہم گرفتارقائدین کی غیرموجودگی میں جنرل پرویزمشرف حکومت کے خلاف تحریک چلاسکیں۔‘ طاہرخان کے مطابق ان کی قیادت نے تما م عہدیداروں کو عدالتوں میں نہ جانے کی تلقین کی ہے۔ تاہم پیر کے روز ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان میں بھی وکلاء کی ہڑتال ہوگی۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے ڈسرکٹ کورٹ اور ہائی کورٹ کی عمارتوں میں فرنٹیئر کور کوتعینات کر دیا ہے جسکی وجہ سے دوسرے وکلاء میں بھی خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس اورفرنٹیئر کور نےگورنراور وزیراعلی ہاؤس جانے والے راستوں کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے۔ ساتھ ہی شہر کے مختلف مقامات پرگاڑیوں اور رکشاؤں پر سفرکرنے والے افراد کی تلاشی بھی شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں ڈی آئی جی کوئٹہ رحمت اللہ نیازی سے رابطہ کرنے پرانہوں نے بتایا کہ اتوار کو پولیس نے درجنوں افراد کوگرفتار کیاہے تاہم وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ گرفتار ہونے والوں میں وکلاء اور سیاسی ورکرشامل ہیں یا نہیں البتہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 381
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, کورٹ, پولیس, مکمل, موقع, موبائل, اللہ, اسلام, جواب, خلاف, خان, رات, شہر, شام, علی, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ستر فی صد پاکستانی ’فیس بک‘ پر مکمل پابندی چاہتے ہیں، پول ھارون اعظم خبریں 15 29-05-10 09:38 PM
کراچی: گلستان جوہر میں رات بھر فائرنگ ، پولیس غائب naeemuddin خبریں 8 21-01-10 08:18 PM
پاکستانی پولیس کا کارنامہ wajee قہقہے ہی قہقے 7 10-10-09 08:16 PM
پاکستانی پولیس کا جادو Real_Light شعر و شاعری 12 16-05-08 12:18 PM
افغانستان:مختلف واقعات میں10 پولیس اہل کار ہلاک عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 12:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger