|
بلوچستان کمیٹی کا اجلاس ،صوبے میں تعمیر نو کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور گر

24-04-08, 01:59 PM
بلوچستان کمیٹی کا اجلاس ،صوبے میں تعمیر نو کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور گر وپوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان سے متعلق مفاہمتی کمیٹی نے صوبے میں تعمیر نو کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اطلاعات شیری رحمن نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے جلد کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی،مفاہمتی کمیٹی کے نامزد سیکریٹری بابر اعوان نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کیلئے قومی مفاہمتی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سینیٹر آصف علی زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں اس کمیٹی کا نام ”شہید بینظیر بھٹو کمیٹی برائے بلوچستان “ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان اس کمیٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد کئے گئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان کے ذمے یہ فرض سونپا گیا کہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ایک مسودہ تیار کریں۔ اس اجلاس میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر میاں رضا ربانی وزارت کیلئے وزیراعظم کے مشیر رحمن ملک‘ سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان‘ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر لشکری رئیسانی‘ اراکین قومی اسمبلی نبیل گبول‘ اور اعجاز جا کھرانی اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری سعد اللہ شاہ نے شرکت کی۔ یہ اجلاس جو تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا میں صوبائی خود مختاری ‘ قدرتی وسائل میں صوبے کا حصہ اچھی حکمرانی ‘ غربت کے خاتمیسیاسی انتقامی کارروائیوں کے خامے ‘ لا پتہ افراد کا پتہ لگانے‘ قانون کی حکمرانی جیسے امور پر غور غوض کیا گیا۔ قومی مفاہم کا مقصد حاصل کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گی اہے کہ تمام سیاسی پاریوں اور تعلیمی ماہرین ‘ دانشور‘ صحافیوں اور دیگر این جی اوز وغیرہ کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ پارٹی کے صوبائی صدر میر لشکری رئیسانی کو یہ فرض سونپا گیا ہے کہ وہ دانشوروں ‘صحافیوں ‘ این جی اوز وغیرہ سے رابطہ کریں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|