واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان: کنٹینر میں چھیالیس ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-04-09, 08:29 PM   #1
بلوچستان: کنٹینر میں چھیالیس ہلاک
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 04-04-09, 08:29 PM

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کنٹینر میں چھیالیس لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی لوگوں کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کنٹینر میں پچانوے افراد سوار تھے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ روزگار کے لیے ایران جانا چاہ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مضافات میں ہزار گنجی کے اڈے پر کھڑے ایک کنٹینر سے بو آنے پر لوگوں کو تشویش ہوئی اور اسے کھولا گیا تو اندر بہت سے لوگوں کو مردہ اور بیہوش پایا گیا۔ ان افراد کو بولان میڈیکل کملیکس پہنچایا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ کنٹینر میں کہاں سے سوار ہوئے تھے۔

زندہ بچ جانے والے ایک شخص ہاشم خان نے ہوش میں آنے کے بعد بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ ان کا سفر افغانستان سے شروع ہوا تھا لیکن وہ کنٹینر میں ہزار گنجی سے بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قندھار اور سپن بلدک سے ہوتے ہوئے چمن کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

ہاشم خان نے کہا کہ شیلاباغ پہنچنے کے بعد ان لوگوں نے چار گھنٹے پیدل بھی سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک ٹریول ایجنٹ نے فی کس چار لاکھ تمن کے بدلے ایران لے جانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سنیچر کی دوپہر کو کنٹینر میں بٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گھٹن کا احساس ہوا تو دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ بند تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ بیہوش ہو گئے۔

بولان ہسپتال میں ایک اور شخص سے بھی بات کی گئی لیکن انہوں نے نیم بیہوشی کی حالت میں بتایا کہ وہ کوئٹہ ہی کنٹینر میں پہنچے تھے۔
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮بلوچستان: کنٹینر میں چھیالیس ہلاک‬

بڑی حیرانگی ہے کہ ابھی تک تالی بان کا نام نہیں لیا گیا

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,098
شکریہ: 3,391
828 مراسلہ میں 2,402 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 414
Reply With Quote
ابن آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (04-04-09)
پرانا 04-04-09, 09:07 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,923
شکریہ: 7,290
5,958 مراسلہ میں 15,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد سلیمان زرگر مراسلہ دیکھیں
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کنٹینر میں چھیالیس لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی لوگوں کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کنٹینر میں پچانوے افراد سوار تھے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ روزگار کے لیے ایران جانا چاہ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مضافات میں ہزار گنجی کے اڈے پر کھڑے ایک کنٹینر سے بو آنے پر لوگوں کو تشویش ہوئی اور اسے کھولا گیا تو اندر بہت سے لوگوں کو مردہ اور بیہوش پایا گیا۔ ان افراد کو بولان میڈیکل کملیکس پہنچایا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ کنٹینر میں کہاں سے سوار ہوئے تھے۔

زندہ بچ جانے والے ایک شخص ہاشم خان نے ہوش میں آنے کے بعد بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ ان کا سفر افغانستان سے شروع ہوا تھا لیکن وہ کنٹینر میں ہزار گنجی سے بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قندھار اور سپن بلدک سے ہوتے ہوئے چمن کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

ہاشم خان نے کہا کہ شیلاباغ پہنچنے کے بعد ان لوگوں نے چار گھنٹے پیدل بھی سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک ٹریول ایجنٹ نے فی کس چار لاکھ تمن کے بدلے ایران لے جانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سنیچر کی دوپہر کو کنٹینر میں بٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گھٹن کا احساس ہوا تو دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ بند تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ بیہوش ہو گئے۔

بولان ہسپتال میں ایک اور شخص سے بھی بات کی گئی لیکن انہوں نے نیم بیہوشی کی حالت میں بتایا کہ وہ کوئٹہ ہی کنٹینر میں پہنچے تھے۔
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮بلوچستان: کنٹینر میں چھیالیس ہلاک‬

بڑی حیرانگی ہے کہ ابھی تک تالی بان کا نام نہیں لیا گیا
یار ڈرتے کیوں ہو کھل کر طالبان لکھو۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 09:17 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,184
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بڑی حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک ان کا نام نہیں لیا گیا
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 09:20 PM   #4
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,098
کمائي: 22,924
شکریہ: 3,391
828 مراسلہ میں 2,402 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
یار ڈرتے کیوں ہو کھل کر طالبان لکھو۔۔۔۔
یہ بھی معرفت کی بات ہے آہو
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-09, 01:14 AM   #5
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,080
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئٹہ میں انسانی سمگلنگ کا المناک واقعہ‘ غیر قانونی طور پر افغانستان سے ایران جانے کی کوشش کے دوران کنٹینر میں دم گھنٹے کے باعث 50افراد جاں بحق جبکہ 60 بے ہوش ہوگئے جن میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہے ‘حکومت نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد کردی ہے ۔
ہفتہ کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقع ٹرک اڈے میں نامعلوم افراد ایک کنٹینر نمبرlca-045کھڑا کرکے فرار ہوگئے ۔ اس دوران کنٹینر سے آوازیں سن کر مقامی دکاندار اور لوگ جمع ہوگئے ،کنٹینر کا دروازہ کھولنے پر معلوم ہوا کہ وہاں پر ایک بڑی تعداد میں لوگ مردہ اور بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہوئے تھے ۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں اور بے ہوش افراد کو کنٹینر سے نکالا اور انہیں گاڑیوں، ٹرکوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال پہنچایا ۔ دونوں ہسپتال میں فوری طور پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے ۔پولیس کے مطابق کنٹینر میں100سے زائد افراد موجود تھے جو آکسیجن نہ ملنے کے باعث دم گھٹ کر جاں بحق اور بے ہوش ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اکثر افراد کنٹینر میں ہی مردہ حالت میں پائے گئے تھے جبکہ بعض راستے اور ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا ۔ جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے افراد کا تعلق افغانستان کے شمالی صوبوں سے بتایا گیا ہے جو محنت مزدوری کی خاطر افغانستان سے پاکستان کے راستے ایران جارہے تھے ۔واقعہ میں جاں بحق ہونےو الے ایک شخص کے بارہ سالہ بیٹے شمس الدین نے بتایا کہ ان کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے ہیںجبکہ کنٹینر میںموجود افراد کی زبان پشتو اور فارسی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹینر میں دس سے بارہ سال کے پانچ بچے بھی موجود تھے۔ کنٹینر میں سفر کرنے والے ایک اور شخص امیرافغان نے بتایا کہ ان کا تعلق افغانستان کے شمالی علاقوں سے ہیں اور وہ تاجک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محنت مزدوری کی خاطر اپنے ساتھیوں کے ساتھ پاک افغان سرحد سپین بولدک پر آئے تھے جہاں پر ایجنٹ نے کنٹینر مالک سے کرایہ اور دیگر معاملات طے کرکے ہمیں کنٹینر میں سوار کرایا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر مالک نے ہدایت کی کہ راستے میں کسی قسم کا شور یا ایسی حرکت نہ کریں جس سے یہ ظاہر ہو کہ کنٹینر میں کوئی موجود ہیں ورنہ راستے میں سیکورٹی فورسز انہیں اتار کر جیلوں میں بند کرینگے اور ان سے پیسے بھی وصول کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں میں بہت کم لوگوں کے ساتھ پانی کی بوتلیں موجود تھیں ۔پانی ایک گھنٹے کے سفر کے بعد ہی ختم ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ چمن سے کوئٹہ تک صرف ایک گھنٹے کا راستہ ہے لیکن ہمارا یہ صرف سات گھنٹوں سے زائد وقت میں طے ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ دو گھنٹے کے سفر کے بعد کنٹینر میں موجود ہمارے ساتھیوں کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز کی گرفتاری کے ڈر سے ہم خاموش رہے لیکن جب صورتحال زیادہ خراب ہوگئی تو ہم نے کنٹینر کو بجانا شروع کردیا اور بچائو کے لئے آوازیں لگائیں کہ اس دوران لوگوں نے دروازہ کھولا اور ہمیں ہسپتال پہنچایا۔ایدھی ذرائع کے مطابق کنٹینر سے 52 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم واقعی کی تحقیقات کے لیے مقرر کردی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی سمگلنگ کے اس واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ عاصمہ جہانگیر، انصار برنی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنمائوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو حکومتی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ انہوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان انسانی سمگلنگ کا حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے اور غیر قانونی سمگلنگ کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-09, 01:21 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ظلم نہیں ہے اس لئے
اس کے واقعے کسی کردار کو کچھ نا کہا جائے
ظلم تو صرف طالبان کرتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-04-09, 01:56 AM   #7
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,080
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعہ کی تصاویر



ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-04-09, 02:40 AM   #8
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,566
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
یہ ظلم نہیں ہے اس لئے
اس کے واقعے کسی کردار کو کچھ نا کہا جائے
ظلم تو صرف طالبان کرتے ہیں
جی جناب !

یہ بھی کیا ظلم ہے؟ کیسی باتیں کر رہے ہیں‌آپ؟‌ ظلم صرف مسلمان کرتے ہیں اور خصوصا جہادی ---

اور تو اور ظلم تو وہ بھی نہیں تھا جو کہ طالبان قیدیوں کے ساتھ ہوا تھا۔ اسی طرح کنٹینرز میں بند کر کے انہیں دم گھٹا کر مار دیا گیا اور جو بچے ان کو کنٹینر سے براہ راست ہوا پہنچانے کے لیئے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

اس واقعے پر ایک فلم بھی بنی اور اس کارشر میں حصہ لینے والے بھی آشکار ہوئے مگر یک طرفہ پروپیگینڈے کے اس دور میں یہ فلم نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی۔

اگر کوئی اس کو دیکھنا چاہے تو اس کا نام ہے Afghan Massacre: The Convoy of Death. اور یہ گوگل ویڈیوپر موجود ہے۔

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-04-09), چیتا چالباز (05-04-09)
پرانا 05-04-09, 05:44 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

The Convoy of Death
نامی فلم نیچے دئے گئے لنک سے wma فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے
تین حصوں میں rar فارمیٹ میں ہے

Name:  15.png
Views: 44
Size:  1.3 KB

Free File Hosting Made Simple - MediaFire

۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (05-04-09), ابن آدم (05-04-09)
پرانا 05-04-09, 08:25 PM   #10
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,655
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دیکھنے والی ویڈیو ہے
احباب ضرور دیکھیں
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-09, 09:36 PM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,648
شکریہ: 9,805
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ کتنا بڑا ظلم ہے یہ وہی لوگ جان سکتے ہیں جن کے پیارے اس میں فوت ہوئے ہیں۔ ایک اچھے مستقبل کی امید میں‌اپنی جانوں سے ہی ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔

اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور مجرموں کو ان کے کیے کی سزا دے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-04-09), ابن جلال (06-04-09)
پرانا 05-04-09, 09:52 PM   #12
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,566
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
یہ کتنا بڑا ظلم ہے یہ وہی لوگ جان سکتے ہیں جن کے پیارے اس میں فوت ہوئے ہیں۔ ایک اچھے مستقبل کی امید میں‌اپنی جانوں سے ہی ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔

اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور مجرموں کو ان کے کیے کی سزا دے۔
آمین ثم آمین

اللہ ہم سب کی بھہی مغفرت کرے !
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-04-09), ابن جلال (06-04-09)
پرانا 05-04-09, 10:04 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,171
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیٹ کی آگ کیا کیا کرواتی ہے یہ لوگ یورپ جا رہے تھے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (05-04-09)
پرانا 06-04-09, 08:53 PM   #14
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,080
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یورپ تو نہیں اکثر ایران ہی جاتے ہیں۔
میری ہسپتال میں ان لوگوں‌سے بات ہوئی تھی بے چارے سارے غریب گھرانوں سے تھے۔ اکثر نے ایران تک جانے کے لئے خرچے کی رقم بھی ادھار لی تھی۔
ان میں اکثر کی عمریں بھی 18 سے22 سال کے درمیان تھی۔
----------
میتیں آج چمن پاک افغان سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔ وہاں‌سے آبائی علاقے پہنچائی جائیں‌گی۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-04-09), منتظمین (07-04-09)
جواب

Tags
color, com, death, free, hosting, pakistan, کوئٹہ, گوگل, پیارے, پولیس, پاکستان, لوگ, مجرموں, ایران, اردو, حکم, خان, خصوصی, راستہ, سفر, شور, شخص, طالبان, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
با لکل مفت ایس ایم بھیجیں، پاکستان بھر میں کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ویب سائٹس کا جائزہ 14 03-08-10 09:03 AM
بجلی ،آٹے اور گیس کا بحران جاری،100 ٹیکسٹائل ملیں بند،محکمہ خوراک کے دفاتر کا گھیراؤ،کاروباری مراکز شام ساڑھے چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:20 AM
ہماری ٹیم کو خودکش حملے کا جو کیس ملا،حل کیا،بینظیر کی تنقید سے پیش رفت متاثر ہوگی،اظہر فاروقی عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:50 AM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger