واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان ہمارے لئے اہم ہے، بری تعداد میں لوگوں کی گمشدگی پر تشویش ہے، امریکی سفیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-11, 02:51 AM   #1
بلوچستان ہمارے لئے اہم ہے، بری تعداد میں لوگوں کی گمشدگی پر تشویش ہے، امریکی سفیر
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 05-08-11, 02:51 AM

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان امریکہ کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور ہم یہاں جمہوری اداروں کے استحکام کے خواہش مند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن بھی موجود تھے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوری حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہاں جمہوری اداروں اور جمہوری حکومت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ہم بلوچستان کی ترقی کے بھی خواہاں ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں طویل المدت ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کریں گے یہ ہمارے لئے بھی اعزاز کی بات ہو گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور میں نے جب بھی یہاں کا دورہ کیا میرابھرپور استقبال کیا گیا ۔بلوچستان ہمارے لئے اہم ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی گمشدگی پرتشویش ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپیکر سے ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کا دورہ بلوچستان اسمبلی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ امر یکہ جمہوریت کاحامی ہے ان کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوںان سے بات چیت کے دوران بلوچستان کی صورتحال ¾ بلوچستان اسمبلی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا اور خصوصاً جاری ترقیاتی منصوبے جو امریکہ کی معاونت سے بلوچستان میں چل رہے ہیں ان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور انہیں بتایا کہ گوادر پورٹ میں بہت پوٹینشل ہے صرف روڑنیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے فعال نہیں سڑکوں کی تعمیر سے پورٹ فعال ہو گا امریکی سفیر نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے قبل ازیں امریکی سفیر کیمرون منٹرنے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جوپونے گھنٹے تک جاری رہی ۔دریں اثناءکیمرون منٹر نے جمعرات کے روزبلوچستا ن صوبائی اسمبلی کے اسپیکر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ بلوچستان امریکہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم صوبے میں ترقی کے خواھاں ہیں پاکستان میں طویل مدت میگا پراجیکٹ کی تکمیل اور جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کرتے رہیں گے امریکہ پاکستان میں جمہوریت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور ان سے ہمیشہ محبت ملی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ بلوچستان میں توانائی اور پانی کے شعبے میں معاونت کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی ھماری مدد کی ضرورت ہوگی ضرور کریں گے کیونکہ پاکستان امریکہ کا اچھا دوست ہے۔


ملا عمر اور ایمن الظواہری کوئٹہ میں نہیں، وزیراعلٰی بلوچستان
کوئٹہ(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود ہم سب کے لیے ناگزیر ہے ہم نے جو کچھ حاصل کرنا ہے پاکستان میں رہ کر ہی حاصل ہوگا، مفاہمتی پالیسی کے ذریعے ناراض دوستوں کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، ملا عمر اور ایمن الظواہری یہاں نہیں اور نہ ہی کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سفیر کیمرون منٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی، امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن ، چیف سیکرٹری بلوچستان میر احمد بخش لہڑی اور چیئرمین بلوچستان متحدہ محاذ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہت زیادہ خراب نہیں اور مجموعی طور پر حکومت کے کنڑول میں ہے تاہم دہشت گردی کے چند ایک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا قائم رہنا ہم سب کے بہترین مفاد میں ہے، جبکہ ایک پرامن و خوشحال پاکستان خطے کے بھی مفاد میں ہے، انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ ملا عمر یا ایمن الظواہری بلوچستان میں ہیں، جبکہ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شوریٰ کا بھی کوئی وجود نہیں ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچ اور پشتون قبائل صدیوں سے یہاں آباد ہیں اور ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے کے بہترین مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت مفاہمتی پالیسی کے ذریعے ناراض لوگوں سے بات چیت کر کے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے کیونکہ محاذ آرائی ، تصادم اور لڑائی مسائل کا حل نہیں، بات چیت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ایک دوسرے کی بات سمجھنے، سمجھانے اور مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ہمیں بھی سخت تشویش ہے صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کر کے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ اگر ان کا کوئی عزیز لاپتہ ہے تو اس کے کوائف سیل کو فراہم کریں لیکن ابھی تک 50سے بھی کم لوگوں نے سیل سے رابطہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعض عناصر صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے ذریعے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا چاہتے ہیں ہم سب کلمہ گو ہیں اور مذہب اور فرقہ واریت کے نام پر بے گناہ لوگوں کا خون بہانا اور خودکش بم دھماکے اسلامی تعلیمات کے خلاف اور غیر شرعی ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام صبر و برداشت کا درس دیتا ہے اور خودکش دھماکے کہیں بھی ہوں وہ ناجائز ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک مثالی اور پرامن ملک تھا لیکن گذشتہ چند برسوں میں ملک میں امن و امان کی صو رتحال خراب ہوئی ہے ،یہ بہترین وقت ہے کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنا کر ملک میں امن و امان کی راہ ہموار کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو فائدہ پہنچانا ہے تو اسلحہ و گولہ بارود کے بجائے یہی پیسہ عوام کو صحت، تعلیم، مواصلات اور زراعت ، پینے کے پانی جیسی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جانا چاہیے، اس موقع پر امریکی سفیر نے بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جن شعبوں کی نشاندہی کرے گی امریکہ ان شعبوں کی ترقی کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرےگا، وزیر اعلیٰ نے انہیں آگاہ کیا کہ ہمیں مواصلات ، تعلیم، صحت ، زراعت اور بالخصوص ٹیکنیکل ایجویشن کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے ، انہوں نے نیٹو کی رسد گوادر بندرگاہ کے ذریعے منگوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ، ملاقات کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور امریکی سفیر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صوبے میں تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بلوچستان کو دنیا بھر کے لیے کھول دینا چاہیے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 155
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (05-08-11), احمد نذیر (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 03:24 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکہ کو کچھ نہ کچھ بہانہ تو چاہیئے ہوتا ہے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-11, 05:25 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,345
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آجاو ہن تسی وی سونا کڈ لو
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 05:44 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
آجاو ہن تسی وی سونا کڈ لو
ٹھیک ہے جی ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-11, 11:36 PM   #5
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,080
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

.:: News Detail ::.
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (06-08-11)
پرانا 06-08-11, 12:11 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بلوچستان ہمارے لئے اہم ہے، بری تعداد میں لوگوں کی گمشدگی پر تشویش ہے، امریکی سفیر
پاکستان پر عملی طور پر امریکہ کا قبضہ ہوچکا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-08-11), عبدالقدوس (06-08-11)
پرانا 06-08-11, 12:37 AM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
پاکستان پر عملی طور پر امریکہ کا قبضہ ہوچکا ہے
ان کو بھگایا بھی ایسے جائے گا کہ یہ پیچھے مڑ کے نہیں دیکھیں‌گے انشاء اللہ
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-11, 02:21 AM   #8
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,057
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
ان شاء اللہ ایک روز ایسا ضرور ہوگا۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرقہ واریت, کوئٹہ, کراچی, پاکستان, واقعات, لوگ, موقع, محبت, مسائل, امریکہ, اسلامی, اعلیٰ, بہترین, حل, خون, خودکش, خلاف, خان, خصوصی, دوست, راستہ, عزیز, صبر, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان فرانس میں سیکورٹی،تجارت اوراقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ذوالفقار علی خبریں 0 06-05-11 11:40 AM
ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد پاکستان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی گلاب خان خبریں 6 17-03-11 05:22 AM
::: ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، سی ڈیز کی متعدد دکانوں کو نقصان ::: ابو کاشان خبریں 3 11-10-10 12:31 PM
انڈیا:شیروں کی تعداد آدھی رہ گئی وجدان دلچسپ اور عجیب 1 05-11-08 12:30 AM
چکوال میں ہندؤوں کے مقدس مقام کٹاس راج کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں، بھارت: پاکستانی خبریں 0 09-09-07 08:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger