|
بلوچ مسلح عسکریت پسند تنظیموں نے دوبارہ کارروائیاں شروع کردیں

17-09-08, 11:10 PM
کویٹہ (رپورٹ زین زیڈ ایف)بلوچ مسلح عسکریت پسند تنظیموں نے دوبارہ کارروائیاں شروع کردیں ‘ کوئٹہ میں ہونے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی-تفصیلات کے مطابق بلوچ مسلح عسکریت پسند کالعدم تنظیموں بلوچ لبریشن آرمی ‘ بلوچ ری پبلکن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ نے یکم ستمبر کو مشترکہ طور پر غیر معینہ مد ت کے لیے کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا ان تنظیموں نے واضہ کیا تھا کہ اگر سیکورٹی فورسز کی جا نب سے کارروائی کی گئی تو اس کے رد عمل میں کارر وائیاں کی جائیں گی اس دوران ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں کئی دھماکے کئے گئے جن میں منحرف کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی مری کیمپ میں کارروائی کے بعد بدھ کی رات کوئٹہ میں راکٹ حملے کئے گئے جن کی ذمہ داری بھی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے -تنظیم کے ترجمان بیور وغ بلوچ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے نیو کاہان مری کیمپ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا بدلہ ہے -
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|