واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلیک میل کا نیا ذریعہ۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 09:18 PM   #1
بلیک میل کا نیا ذریعہ۔
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 17-12-10, 09:18 PM

ترکمانستان افغانستان پاکستان ہندوستان گیس پائپ لائن منصوبہ چاروں ممالک اور خاص طور پر افغانستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اگر اس منصوبے کو عملی شکل دی گئی تو افغانستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے قومی شعبۂ توانائی کو فروغ ملے گا۔ سوال صرف یہ ہے کہ موجودہ حالات میں اس منصوبے پر عمل درآمد ممکن ہے یا نہیں؟

ٹرانس افغان گیس پائپ لائن کا چرچا ایک عرصے سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ 1990 کے عشرے میں پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ ان کمپنیوں کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا جنہیں یہ پائپ لائن تعمیر کرنی تھی۔ بعد میں اس منصوبے سے انکار کیا گیا تھا لیکن پھر امریکہ کے دباؤ کے تحت اس میں نئی جان ڈال دی گئی۔ آج اس سمت میں کام جاری ہے۔

اس خطے کو ٹرانس افغان گیس پائپ لائن کی تمعیر سے کیا فائدہ پہنچے گا؟ روسی ماہر شرقیات Andrei Grozin نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: شائد، کسی کو توقع ہوگی کہ اس پائپ لائن کا استعمال خطے کی خوشی و خوشحالی کی ضمانت ہے لیکن کئی سنگین مسائل حل طلب ہیں۔ افغانستان میں عدم استحکام سنگین ترین مسئلہ ہے۔ اسی لیے سرمایہ کاروں کو اس پروجیکٹ میں رقوم لگانے پر مائل کیا جانا بہت ہی مشکل ہوگا۔ آج افغانستان سرمایہ کاروں کے لیے کم کشش رکھتا ہے جبکہ گیس پائپ لائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو شاہراہوں اور تجارت سے متعلق پروجیکٹوں کی نسبت زیادہ خطرات کا سامنا ہوگا۔ گیس پائپ لائن آسانی سے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بن سکتی ہے۔ اس پر پہرہ دینا ہوگا جس سے اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔ ان افغان صوبوں کے لیڈروں کو رقوم ادا کرنی پڑیں گی جن سے یہ پائپ لائن گزرے گی۔

دراصل افغانستان کے علاوہ پاکستان کی بھی یہی حالت ہے۔ صوبہ بلوچستان کے حکام اور وہاں کے فلڈ کمانڈر پائپ لائن کی حفاظت پر راضی ہوں، اس کے لیے انہیں رقوم ادا کرنی ہوں گی۔ اس سے اخراجات بڑھ جائیں گے۔ خدشہ ہے کہ افغانستان میں گیس پائپ لائن کے مختلف حصوں کا تحفظ کرنے کا حق حاصل کئے جانے کی خاطر کشاکش شروع ہوگی۔ بلیک میل کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ مخصتر یہ کہ اخراجات میں بلاشبہ اضافہ ہوگا جبکہ سرمایہ کاری کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

روسی ماہر شرقیات آندرے گروزین نے مزید کہا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ دس سال کے دوران ٹرانس افغانس گیس پائپ لائن منصوبے کے سلسلے میں تکنیکی تحقیقات کے لیے کم از کم پانچ مرتبہ رقوم فراہم کی تھیں۔ اب یوں لگتا ہے کہ عالمی بینگ اور انٹرنیشنل مانٹری فنڈ کی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک بھی اس پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں نہیں۔ آج یہ منصوبہ زیادہ سے زیادہ سیاسی نوعیت کا حامل ہے۔ چاروں شریک ممالک اپنے اپنے سیاسی مقصاد کی تکمیل کے لیے اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

دریں اثناء ٹرانس افغان گیس پائپ لائن منصوبے کے بعض متبادل موجود ہیں جن میں ایران پاکستان ہندوستان گیس پائپ لائن کا پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ تکنیکی لحاظ سے یہ ٹرانس افغان پائپ لائن سے کچھ کم نہیں جبکہ سیاسی اعتبار سے امریکہ اس پروجیکٹ سے ناخوش ہے۔ واشنگٹن انتظامیہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالتی آ رہی ہے۔ ساتھ ہی امریکہ ترکمانستان کی گیس کی ترسیل کے لیے نابوکو نامی پائپ لائن کی تمعیر کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ ترکمانستان میں موجود گیس کے ذخائر کے بارے میں مختلف اندازے ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ تاہم، نابوکو اور ٹرانس افغان گیس پائپ لائن جیسے سیاسی منصوبوں کی یہی حالت ہوتی ہے۔


بلیک میل کا نیا ذریعہ۔: صدائے روس
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 80
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, کرنی, پاکستان, یا, واشنگٹن, موجودہ, منصوبہ, ممکن, متوقع, مسائل, آج, ایران, انتظامیہ, امریکہ, ترکمانستان, جواب, حل, دی, سال, عالمی, عدم, عشرے, صوبوں, صدائے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یعقوب بزنجو کی جعلی قرار دی گئی ڈگری کنعان سیاست 0 07-07-10 04:16 AM
ایک یعنی صرف ایک بھائی گپ شپ 5 31-10-08 04:22 PM
اطلاعات بذریعہ ای میل myown خاص آفرز اور اعلانات 2 20-10-08 03:21 PM
آگ سے بچنے کا ذریعہ !!! kutkutariyaan اپکے کالم 2 03-05-08 03:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger