واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بنوں: ایف سی کے گیارہ اہلکار رہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-07, 09:25 PM   #1
بنوں: ایف سی کے گیارہ اہلکار رہا
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 14-09-07, 09:25 PM

صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں سے اغواء کیے جانے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے گیارہ اہلکاروں کو مقامی طالبان نے غیر مشروط طور پر رہا کردیا، ایف سی کے یہ اہلکار میرعلی سے بنوں پہنچ گئے ہیں۔
بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ بنوں سے چار کلومیٹر مغرب کی جانب باران پُل سے اغواء کیے جانے والے ایف سی کے گیارہ اہلکاروں کو غیر مشروط طور پر رہا کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغوی اہلکار جمعہ کے روز شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں چھوڑ دیے گئے تھے، اس کے بعد ایف سی کے اہلکار خود ایک فلائنگ کوچ گاڑی میں میرعلی سے بنوں پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لیے طالبان سے کسی قسم کا جرگے یا مذاکرات نہیں کیے گئے بلکہ مقامی طالبان نے خیرسگالی کی علامت کے طور پر ان اہلکاروں کو رہا کیا ہے۔ ان کے مطابق اس سے پہلے ایک ڈاکٹر کو بھی غیر مشروط طور پر رہا کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بارہ ستمبر کو وزیرستان کے مقامی طالبان نے بنوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کرنے کے بعد ایف سی کے گیارہ اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔ مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے اغواء کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 444
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پوسٹ, طالبان, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
کسی سیاسی جماعت کو وکلا تحر یک پر اثر انداز نہیں ہو نے دینگے،بار کونسلوں ک عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:42 PM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger