|
بنگلہ دیشی عوام کو پاکستان کے انتخابات کے شفّاف ہو نے کا یقین نہیں تھا

20-02-08, 03:27 AM
بنگلہ دیشی عوام کو پاکستان کے انتخابات کے شفّاف ہو نے کا یقین نہیں تھا
ڈھاکا (زین العابدین،نمائندہ جنگ) بنگلہ دیش کے سیاسی اور حکومتی حلقوں کے علاوہ عوام نے بڑی گہری دلچسپی لی کیونکہ انہیں انتخابات کے اتنے شفّاف اور معتبر ہونے کا یقین نہیں تھا۔بنگلہ دیش کے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے پاکستان کے انتخابات کو بڑی کوریج دی،اخبارات نے انتخابات کی خبر و ں کی شہ سرخیاں لگائیں جبکہ عوام الیکٹرانک میڈیا پرانتخابی نتائج اور خبریں سننے میں مشغول نظر آئے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے سیاسی رہنماؤں نے انتخابات کے نہایت خوش اسلوبی سے انعقاد پراپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتخابات جنوبی ایشیا میں آئندہ ہونے والے کسی بھی انتخابات کیلئے مشعل راہ ہونگے۔ ایک بنگلہ اخبارکے مدیرعالمگیر محی الدین نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات سے جنوبی ایشیا کے ممالک میں جمہوریت نہ صرف پھلے پھولے گی بلکہ مستحکم اور مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام جمہوریت کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ ایک انگریزی اخبار کے مدیر ریاض الدین احمد نے کہا کہ ان انتخابات سے حکمران طبقے کو یہ پیغام مل گیا ہوگا کہ جمہوریت سے ہی پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کو فروغحاصل ہو گا ہے
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|