واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بنگلہ دیش کے مدرسوں میں مولانا مودودی کی کتابوں پر پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-06-09, 11:25 AM   #1
بنگلہ دیش کے مدرسوں میں مولانا مودودی کی کتابوں پر پابندی
فرحان دانش فرحان دانش آن لائن ہے 06-06-09, 11:25 AM

تعلیم کےلیے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بنگلہ دیش کے تمام مدرسوں میں سید ابو الاعلیٰ مودودی کی کتابوں سمیت تمام غیر منظور شدہ کتابوں پر پابندی کی پُر زور سفارش کی ہے۔

مولانا مودودی جماعت اسلامی کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اسلامی دانش ور بھی تھے۔ تاہم عوامی لیگ کی قیادت والی بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت مودودی کے افکار سے اتفاق نہیں رکھتی۔اقتدار سنبھالتے ہی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے ملک میں پھیلے ہزاروں مدرسوں میں رائج تعلیمی نظام میں اصلاح شروع کر دی ہے۔

دراصل حکومت مدرسوں کو جماعتِ اسلامی کے اثر سے آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ شیخ حسینہ کی عوامی لیگ اور جماعتِ اسلامی سیاسی حریف ہیں اور دونوں پارٹیوں میں زبردست نظریاتی اختلافات ہیں، جب کہ جماعتِ اسلامی خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی وفادار حلیف ہے۔

پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے چیرمین راشد خان مینن نے کہا ہے کہ اُنھوں نے حکومت کے سامنے یہ سفارش پیش کی ہے کہ مدرسوں میں صرف وہی کتابیں پڑھائی جائیں جو مدرسہ بورڈ کے ذریعے منظور شدہ ہوں۔مینن نے کہا کہ خصوصی طور پر مودودی کی کتابوں پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ تمام مدرسوں میں قومی ترانہ پڑھانا لازمی قرار دیا جائے۔کمیٹی اراکین کو یہ شکایت تھی کہ بہت سے مدرسوں میں قومی ترانہ نہیں گایا جاتا۔

تعلیمی کمیٹی کے چیرمین نے کہا کہ مدرسہ سمیت جِس تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ نہیں گایا جائے گا، وہاں کے استادوں کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

خبر کاما خذ
VOA News - بنگلہ دیش کے مدرسوں میں مولانا مودودی کی کتابوں پر پابندی لگانے کی سفارش
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk

 
فرحان دانش's Avatar
فرحان دانش
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 380
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-05-10), راشد احمد (06-06-09)
پرانا 06-06-09, 11:53 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,229
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,336 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے اور یہ جماعت شروع ہی سے حسینہ واجد کی آنکھوں میں‌کھٹک رہی تھی۔
اس جماعت نے صرف اس پر بس نہیں‌کیا بلکہ جماعت اسلامی کے ان سرکردہ رہنماؤں کوبھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے سانحہ مشرقی پاکستان کے دوران پاک فوج کا ساتھ دیا تھا۔ حسینہ واجد کی پالیسیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش میں بغاوت بھی پل رہی ہے جسے فی الحال دبا دیا گیا ہے لیکن جلد یہ بغاوت منظر عام پر آجائے گی۔

حسینہ واجد جب بھی اقتدار میں‌آتی ہے تو پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مشرقی پاکستان میں بربریت پر معافی مانگے لیکن ہر بار اس کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-05-10)
پرانا 07-06-09, 11:43 AM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,194
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بنگلہ دیش: امیر جماعت اسلامی اور چارسابق وزراء کی گرفتاری کا حکم

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے کرپشن کے الزامات پر ایک درجن کے قریب سابق وزراء کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان وزراء کا تعلق سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سے ہے۔ خالدہ ضیاء اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن کیس میں ان وزراء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک سیشن عدالت کے جج محمد عزیزالحق نے عدالتی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12 سابق وزراء کی گرفتاری کے وارنٹس کی کاپیاں متعلقہ پولیس تھانوں کو بھجوا دیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 27 مئی کو ان احکامات پر عملدرآمد سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ایک اور عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ سمیت 5 دیگر سابق وزراء کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 2001ء سے لے کر 2006ء کے دوران وزیر صنعت و پیداوار کے عہدے پر کام کرنے والے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ مولانا مطیع الرحمن نظامی سمیت 5 دیگر سابق وزراء کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

خبر کاما خذ
بنگلہ دیش: امیر جماعت اسلامی اور چارسابق وزراء کی گرفتاری کا حکم
فرحان دانش آن لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-05-10)
پرانا 07-06-09, 11:54 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,171
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے اور یہ جماعت شروع ہی سے حسینہ واجد کی آنکھوں میں‌کھٹک رہی تھی۔
اس جماعت نے صرف اس پر بس نہیں‌کیا بلکہ جماعت اسلامی کے ان سرکردہ رہنماؤں کوبھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے سانحہ مشرقی پاکستان کے دوران پاک فوج کا ساتھ دیا تھا۔ حسینہ واجد کی پالیسیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش میں بغاوت بھی پل رہی ہے جسے فی الحال دبا دیا گیا ہے لیکن جلد یہ بغاوت منظر عام پر آجائے گی۔

حسینہ واجد جب بھی اقتدار میں‌آتی ہے تو پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مشرقی پاکستان میں بربریت پر معافی مانگے لیکن ہر بار اس کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا۔
اُلٹا چور کوتوال کو ڈاٹے والی بات ہاں بھٹا کی قبر پر کوڑے ہر پل بعد برسنے چاہیں اُسی کا کیا دھرا ہے سب کچھ
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-05-10), راشد احمد (07-06-09)
پرانا 07-06-09, 12:17 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,648
شکریہ: 9,805
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مدرسوں کے نظام کو ریگولیٹ کرنا ایک اچھا قدم ہے۔ اور مدرسوں میں قومی ترانہ بھی ایک اچھا عمل ہے۔ یہ دو چیزیں تو پاکستان میں بھی فوری طور پر ہونی چاہیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (07-06-09), حیدر (12-05-10), راشد احمد (07-06-09)
پرانا 07-06-09, 07:44 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,229
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,336 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان کے بڑے مدرسوں کو حکومتی تحویل میں لے کر اسلامی یونیورسٹی کاد رجہ دے دینا چاہئے
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (01-07-09), منتظمین (08-06-09), حیدر (12-05-10)
جواب

Tags
com, کتابوں, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, قدم, چور, موجودہ, امیر, اسلامی, تعلیم, جلد, خلاف, خان, خصوصی, عدالت, صنعت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرخ پھولوں کا فسوں سیپ شاعری اور مصوری 1 29-12-10 04:15 PM
پاکستانی علاقوں کو 75 برسوں میں 10 بڑی قدرتی آفات کنعان تاریخ پاکستان 2 17-11-10 11:16 PM
غریبوں کی غاریں ریئسوں کی عیاشی بن گئیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 0 01-10-10 07:25 PM
برطانیہ :طیاروں ' گاڑیوں' ٹرینوں اور بسوں کی رفتارسست کرنے کا فیصلہ instafotos خبریں 0 01-07-08 02:30 PM
قصّہ جلسوں جلوسوں اور میچوں کی حاضری کا,,,,قصہ مختصر…عظیم سرور خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger