واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بورڈ آف ریونیو دفتر میں آگ لگ گئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-03-08, 07:55 AM   #1
بورڈ آف ریونیو دفتر میں آگ لگ گئی
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 20-03-08, 07:55 AM

کراچی میں واقع بورڈ آف ریونیو کے ایک دفتر میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوشش شروع کی لیکن عمارت پرانی ہونے کی وجہ سے عمارت کے ایک حصے کے ٹکڑے گرنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ دفتر سندھ سیکریٹریٹ کے احاطے میں واقع ہے۔ بورڈ آف روینیو صوبے کی زمینوں کے مالکانہ حقوق کا ریکارڈ رکھنے کا کام کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمارت سے صبح ساڑھے دس بجے دھواں اٹھنا شروع ہوا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی تھیں۔

جمعرات کو جس عمارت میں آگ لگی وہ عید میلاد النبی کی سرکاری تعطیل کی وجہ سے دفاتر بند تھے اور مرکزی داخلی دروازوں پر تالے پڑے ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ بروقت احاطے کے اندر داخل نہیں ہوسکی۔

اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ سندھ سیکریٹریٹ کی دیوار کا ایک حصہ توڑ کر اندر داخل ہوا۔تاہم بورڈآف ریونیو کے ملازمین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے فورا بعد فائر بریگیڈ کو مطلع کر دیا گیا تھا لیکن آگ بجھانے والا عملہ ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا

واضح رہے کہ یہ عمارت پاکستان بننے سے قبل کی ہے اور یہ جگہ اولڈ بیرکس کہلاتی ہے اور پاکستان کی تخلیق سے پہلے سے لے کر آج تک کے سرکاری و نجی زمینوں اور پلاٹوں کے کاغذات کا ریکارڈ یہاں موجود ہوتا ہے۔

پاکستان میں نو منتخب حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے حالیہ پریس کانفرنسوں میں الزام عائد کیا تھا کہ کہ سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے اور انہوں نے حکومت میں آنے کے بعد اس کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی عمارت کو دو مرتبہ آگ لگ چکی ہے جس میں کمپنی کا ریکارڈ خاکستر ہو گیا تھا لیکن اس کی وجہات کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 288
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, آج, الزام, عید, صوبے, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قومی اسمبلی ، لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم اور وزیر بجلی میں جھڑپ گلاب خان خبریں 0 24-12-10 03:09 AM
بھارت، امریکہ نیوکلیئرمعاہدہ،کمیو نسٹ پارٹیوں اور کانگریس میں اختلافات نئی عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:40 AM
برطانیہ: ہوائی جہاز میں بائیو فیول کے استعمال کا کامیاب تجربہ عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 12:03 PM
جیو سے کرسمس اور یوم قائداعظم پر خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 12:50 PM
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم شہداء“ 9 دسمبر کو منایا جائے گا عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger