واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بوٹوں ہی کی نہیں حکمرانوں کو جوتے پڑنے کی بھی آوازیں آرہی ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-09-10, 07:56 PM   #1
بوٹوں ہی کی نہیں حکمرانوں کو جوتے پڑنے کی بھی آوازیں آرہی ہیں
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 26-09-10, 07:56 PM

ملتان …مسلم لیگ) ق(کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین نے کہا ہے کہ مجھے فوجی بوٹوں کی نہیں بلکہ وزرا کے بھاگنے اور عوام کے جوتے حکمرانوں کو پڑنے کی آواز آ رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بے حسی اس سے زیادہ اور کیا ہو گی کہ جب سیلاب آ یا تو صدر پاکستان فرانس میں اپنی جائیداد کا فضائی نظارہ کر رہے تھے اور وزیراعظم جعلی میڈیکل کیمپوں کا دورہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کارڈ کی تقسیم میں حکمران سیاست کر رہے ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین سیلاب کے نام فہرستوں میں شامل نہیں کئے جا رہے ،حکمرانوں نے جہاں چاہا اپنی جائیدادیں اور فارم ہاؤسزز بچانے کیلئے کٹ لگا کر غریبوں کو ڈبو دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے صوبائی حکومت نے زکوة و عشر کے فنڈ منجمد کر کے سستی روٹی اسکیم میں جھونک دئیے ۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکا نے بھی پاکستانی حکومت کوامداد میں دئیے جانے والے133 میں ڈالر کی کرپشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قیوم جتوئی دنیا کے پہلے وزیر ہوں گے جنہوں نے کرپشن کو انسانی حقوق کا درجہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی مشرف کی پالیسیوں کو جاری رکھا ہمارے دور میں صرف7 ڈرون حملے ہوئے جبکہ موجودہ دور میں155 ڈرون حملے کئے گئے جن کی اجازت صدر آصف علی زرداری نے2008 میں امریکن سی آئی اے کے چیف کو ملاقات کے دوران دی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ لیڈر صاف ستھرے ہوں اور ان پر کرپشن کے الزامات بھی نہ ہوں ۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 124
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, فارم, کٹ, کارڈ, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نام, موجودہ, اسکیم, بے, جواب, جانے, دنیا, زرداری, سیاست, سال, عوام, غریبوں, صوبائی, صاف, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خواب کبھی سچ نہیں ہوتے ھارون اعظم اشفاق احمد 14 21-08-10 01:29 AM
کیا جانوروں میں بھی احساسات ہوتے ہیں ؟ فیصل ناصر گپ شپ 11 27-03-10 01:24 PM
لوگ بے وفا بھی ہوتے ہیں سیپ سیدہ ثوبیہ ناز 1 31-05-09 01:08 PM
مٹہ میں بمباری،خیبر ایجنسی میں جاسوس طیاروں کی پروازیں ابن جلال خبریں 0 17-10-08 03:42 PM
قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger