واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بڑھاپے میں مطالعے سے حافظہ بہتر رہتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-07-09, 11:21 PM   #1
بڑھاپے میں مطالعے سے حافظہ بہتر رہتا ہے
wajee wajee آف لائن ہے 20-07-09, 11:21 PM

ایک سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بڑھاپے میں رسالے پڑھنے یا دست کاریوں جیسی ذہنی سرگرمیوں سے حافظے کی کمزوری سے بچا جاسکتا ہے یا یہ عمل سست پڑسکتا ہے۔

اس جائزے میں 70 سے 89 برس تک کی عمروں کے 197 افراد کو شامل کیاگیا تھا جو حافظے کی کمزوری اور سوچ بچار کی معمولی خرابی میں مبتلا تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس جائزے میں 1124 ایسے افراد شامل کیے گئے جنہیں یاداشت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔

دونوں گروپوں نے گذشتہ سال کے دوران اور عمر کے اس دور میں جب وہ 50 سے 65 برس کے تھے،اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کے جواب دیے۔

جائزے سے معلوم ہوا کہ نسبتاً زیادہ بڑی عمرکے دوران کتابیں پڑھنے، کھیلوں اور کمپیوٹر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ایسی دست کاریوں مثلاً مٹی کی چیزیں بنانا یاسلائی کڑھائی میں مشغول ہونے سے حافظے کی کمزوری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت 30 فیصد تک کم ہوگیا جنہوں نے ان سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔

جائزے میں شامل جن لوگوں نے نسبتاً بڑی عمر میں روزانہ سات گھنٹے سے کم ٹیلی ویژن دیکھا تھا ، ان میں ایسے افراد کی نسبت حافظے کی کمزوری کا امکان 50 فیصد کم تھا جنہوں نے روزانہ سات گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھا۔

جائزے میں شامل جن افراد نے اپنی ادھیڑ عمر کے دوران سماجی سرگرمیوں اور رسالے پڑھنے میں اپنا وقت صرف کیا تھا ، ان میں ان افراد کی نسبت حافظے کی کمزوری میں مبتلا ہونے کاامکان تقریباً 40 فیصد کم تھا جنہوں نے ان سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.

wajee
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 197
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (21-07-09)
پرانا 21-07-09, 12:11 AM   #2
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اوراگرکوئی جوانی میں ہی انتقال کرجائےتو؟
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-07-09, 12:19 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,171
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بچوں‌ والا سوال کیا ہے آصف بھائی آپ نے تو اگر یہی بات ہے تو دنیا والے کہیں کے کیا کرنا ہے مر جانا تو ہے ایک دن
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-07-09, 01:57 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,276
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بڑھاپے میں تو صرف قبر نظر آتی ہے اور گزری ہوئی بے معنی زندگی پلس پچھتاوا
ایسے میں لیڈیز ناولز پڑھ کر کیا اچار ڈالنا ہے!
arifkarim آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-07-09, 02:59 AM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مطالعہ کیا صرف لیڈیز ناولز کا ہی ہوتا ہے ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-07-09, 05:48 AM   #6
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,655
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
بچوں‌ والا سوال کیا ہے آصف بھائی آپ نے
بوڑھا اور بچہ برابر ہی تو ہوتے ہیں


چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (21-07-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, نظر, معلوم, بھائی, جواب, زندگی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger