واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اظہارتشویش،وزیراعظم کی زیر صد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-08, 07:25 AM   #1
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اظہارتشویش،وزیراعظم کی زیر صد
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 02-07-08, 07:25 AM

بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اظہارتشویش،وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال جلد درست سمت پر آجائے گی جو اندرونی و بیرونی عوامل کے باعث شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر بندرگاہ کے ذریعہ گندم درآمد کرنے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو معقول نرخوں پر بنیادی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر یونین کونسل میں یوٹیلٹی سٹور کھولا جائے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گی جو اندرونی و بیرونی عوامل کے باعث شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر بندرگاہ کے ذریعہ گندم درآمد کرنے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو معقول نرخوں پر بنیادی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر یونین کونسل میں یوٹیلٹی سٹور کھولا جائے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دی کہ خوراک کی قلت کا شکار علاقوں میں نجی شعبہ کی درآمد کے ساتھ گندم فراہم کی جائے گی تاکہ قیمتوں میں مساوات لائی جا سکے۔ وزیراعظم نے وزارت خوراک کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے آٹے کی قیمتوں میں بہتری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ پانی و بجلی کے وزیر، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکرٹری پانی و بجلی نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ سال دسمبر کے بعد کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی کیونکہ انہوں نے پہلے ہی قومی گرڈ سٹیشن میں 3 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی اضافہ کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ غیر روایتی درآمدی اشیاء کی حوصلہ شکنی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اضافی اقدامات کے ذریعہ درآمدات اور برآمدات میں فرق کم کیا جائے گا۔ سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ غیر ملکی ترسیلات 6 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اس حقیقت کے بارے میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے باعث افراط زر کی شرح بڑھی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نیفتھا کریکر، پولی تھیلین اور پولی پروپلین میں سرمایہ کاری کیلئے مراعاتی پیکج کے حوالہ سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی بھی منظوری دی۔ اجلاس نے گوادر بندرگاہ کے ذریعہ گندم درآمد کرنے کی اصولی منظوری دی جس کیلئے بندرگاہ کے حکام کو یقین دہانی کرانا ہو گی کہ درآمدی گندم کی بڑی مقدار اتارنے کیلئے سہولیات موجود ہیں۔ اجلاس نے ملک میں ضروری اشیاء کی طلب اور رسد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں چینی اور دالوں کے وافر ذخیرے موجود ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل میں یوٹیلٹی سٹور کھولا جائے تاکہ لوگوں کو معقول نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کی جا سکیں ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 202
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, مہنگائی, موجودہ, جلد, سال, صوبائی, صورتحال, صنعت, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بڑھتی ہوئی جنسی زیادتیاں ALI-OAD اپکے کالم 2 17-12-10 07:58 PM
ڈیرہ اسماعیل خان،وزیراعظم کو متاثرین کے فرضی کیمپوں کا دورہ کرایا گیا گلاب خان خبریں 0 18-08-10 03:16 AM
بلوچستان زلزلے کی مزید تصاویر ام طلحہ خبریں 6 03-11-08 02:55 PM
2خواتین سے گینگ ریپ، سرکاری ادویات کا ضیاع ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس ل عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:57 AM
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری ،آٹے کے بحران پر غور ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger