|
بگٹی کی چوتھی برسی، صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال

26-08-10, 05:20 PM
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے قائد ، بلوچستان کے سابق گورنر اور وزیراعلی نواب محمداکبر خان بگٹی کی چوتھی برسی پر صوبے کے مختلف شہروں میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔ نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر مختلف سیاسی اور قوم پرست جماعتوں نے پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کے تحت کوئٹہ، خضدار، چاکی اور تربت میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں سریاب ،بروڑی اور دیگر علاقوں سے چلنے والی بس سروس بھی معطل ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروبار بند ہیں۔ وکلاءتنظیموں کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں عدالتوں کا بھی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|