واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھائی کی بازیابی کے لیے عوام سے اپیل

اس موضوع کے 1 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 160 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-07-08, 09:47 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 28
مراسلات: 1,284
کمائي: 22,733
ميرا موڈ:
شکریہ: 919
540 مراسلہ میں 1,308 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post بھائی کی بازیابی کے لیے عوام سے اپیل

بھائی کی بازیابی کے لیے عوام سے اپیل


صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں ایک مقامی غیر حکومتی تنظیم کے مغوی سربراہ کے اہل خانہ نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے شہر کے وسط میں ایک بڑا اشتہاری بورڈ نصب کرکےحکومت کی بجائے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
پشاور کے راحت آباد کے علاقے سے تقریباً ستر دن قبل مبینہ طور پر اغواء کیے جانے والے چھیالیس سالہ شاکر اسحاق کےگھر والوں نے حکومتی کوششوں سے مایوس ہوکر شہر کی مصروف شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر اشتہاری بورڈ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بورڈ پر مغوی کے بھائی عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’ ہمارا بھائی اغواکاروں کی قید میں ہیں، ہم بے بس ہیں، اے دین کے متوالو،اے اسلام کے جیالو اور قرآن کے رکھوالو ہماری مدد کو آؤ ، ہمارے بھائی کو آزاد کرانے میں ہماری مدد کرو۔،

مغوی کے بھائی وقار اسحاق نے بتایا کہ ان کے بھائی شاکر اسحاق کو جو تنظیم برائے فروغ آگاہی و اصلاحات کے سربراہ ہیں تقریباً ستر دن قبل دفتر کے سامنے اغواء کیا گیا تھا اور آج تک ان کا ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔ ان کے بقول شاکر اسحاق کی تنظیم صوبے میں تقریباً اسی پرائمری سکولوں میں غریب اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا شمار صوبہ سرحد کے معروف کاروباری خاندانوں میں ہوتا ہے اور ان کی کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

وقار اسحاق کے مطابق ان ستر دنوں کے دوران کسی بھی اغواء کار گروپ نے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ہےجس کی وجہ سے وہ اپنے بھائی کی زندگی کے حوالے سے مزید تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ان کے بقول’ ہم نے پولیس کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے مگر ابھی تک اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کوئی اطمینان بخش کاروائی نہیں ہوسکی ہے۔،

شاکر اسحاق کی بازیابی کے لیے گزشتہ کچھ دنوں سے صوبہ سرحد کی سولہ تجارتی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور بدھ کو تقریباً تین سو کاروباری شخصیات نے گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔ انہوں نے بعد میں گورنر سرحد سے ملاقات بھی کی جس میں بقول وقار اسحاق کے کہ’ گورنر کے مغوی کے ساتھ ذاتی مراسم بھی ہیں لیکن انہوں نے وہی یقین دہانی کرائی جو حکومت ایسے موقعوں پر کراتی رہتی ہے کہ انہیں بازیاب کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔،

ان کے بقول ناکام حکومتی کاوشوں سے مجبور ہوکر انہوں نے پشاور کی مصرف شاہرا ہ پر اشتہاری بورڈ نصب کرکے مسلمان بھائیوں سے مدد کی اپیل کی ہے کیونکہ بقول ان کے’ فریاد کے لیے ہم کس کے پاس جائیں گے، آخر عوام کے دروازے پر ہی دستک دینی پڑی گی۔ ان کے مطابق کہ’ شاید اس سے پڑھ کر ہی کوئی خدا ترس جس نے انہیں اغواکاروں کی قید یا انہیں لے جاتے ہوئے دیکھا ہواطلاع دیں۔ان کے بقول یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اشتہاری بورڈ دیکھ کرخود اغواءکاروں کے دل میں رحم آجائے اور انہیں رہا کردیں۔،

شاکر اسحاق کی بازیابی کے لیےصوبہ سرحد کے اخبارات میں روزانہ اپیل کے اشتہارات چھپتے رہتے ہیں۔ مغوی کے بھائی وقار اسحاق نے شہر میں زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کی چکر میں بڑی بڑی کمپنیوں کی درجنوں رنگا رنگ اشتہاری بورڈوں کی وسط میں سیاہ رنگ کابورڈ نصب کرکے شاید بجا ہی کہا کہ’ ہم تو فریاد پر بھی پیسے دیتے ہیں۔،
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-07-08, 01:53 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 831
کمائي: 7,971
ميرا موڈ:
شکریہ: 409
246 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
yashaka کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں yashaka کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بھائی کی بازیابی کے لیے عوام سے اپیل

اچھا لکھا آپ نے
yashaka آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
images, پولیس, قید, قرآن, مفت, ممکن, آج, اسلام, بھائی, بچوں, تعلیم, خدا, دل, زندگی, شہر, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایم اے ساگر بھائی کے لیے دعا خرم شہزاد خرم آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 14 11-05-09 01:52 PM
پاکستانی بھائی کے لیے دعا خرم شہزاد خرم آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 17 12-07-08 10:46 AM
ایڈوانی کے وزیر اعظم یوسف گیلانی سے سربجیت کی سزا ختم کرنے کی اپیل عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:42 AM
چندے کی اپیل (میلاد کے لیے) خرم شہزاد خرم خاص آفرز اور اعلانات 5 07-03-08 03:44 AM
الطاف حسین کا صدر سے رابطہ، ہنگاموں کے متاثرین کے نقصانات کے ازالے کی اپیل ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger