|
بھارت، امریکا نیوکلیئر کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کیا گیا

18-04-08, 07:51 AM
بھارت، امریکا نیوکلیئر کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کیا گیا
کراچی (رپورٹ۔ جاوید رشید) ہند۔ امریکا نیوکلیئر کمیٹی کا ایک اہم اجلاس جمعرات کو ہوا ہے۔ کمیٹی کے نگراں شیام سرن نے اس موقع پر وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور بھارتی نیوکلیئر کے چیئرمین کاکوک ور آرمی چیف دیپک کپور، نیول چیف سریش، ائرچیف مسٹر تیاگی، وزیر دفاع اے کے انتھونی کواس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔ شیام سرن ہند۔ امریکا نیوکلیئر معاہدے میں بھارت کے نمائندے ہیں اور ان کا موقف بالکل واضح ہے کہ ہند۔ امریکا نیوکلیئر معاہدہ بھارت کے مفاد میں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شیام سرن نے ہند۔ امریکا نیوکلیئر معاملے اور معاہدے اور اس میں بڑھی پیشرفت سے لیڈر آف اپوزیشن سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی، ایل کے ایڈوانی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو آگاہ کیا ہے۔ اپوزیشن سے شیام سرن کی بات چیت کے بعد وزیراعظم اور افواج بھارت کے سربراہوں اور چیئرمین نیوکلیئر اور وزیر دفاع کو تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کو خاص نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|