|
بھارت، امریکہ نیوکلیئرمعاہدہ،کمیو نسٹ پارٹیوں اور کانگریس میں اختلافات نئی

02-07-08, 07:40 AM
بھارت، امریکہ نیوکلیئرمعاہدہ،کمیو نسٹ پارٹیوں اور کانگریس میں اختلافات
نئی دہلی (ج ر۔ایجنسیاں) (بھارت، امریکہ نیوکلیئر معاہدے )ڈیل(سے متعلق معاملہ دن بدن پیچیدہ ہو تا جارہا ہے کمیونسٹ پارٹیوں کے رہنماؤں اے بی بردھن ،سیتارام بچوری،پرکاش کارات اور ڈی راجہ کے رویے میں منگل کے مذاکرات کے بعدبھی کوئی لچک نہیں آئی،کانگریس ڈیل کے معاملے میں بضد ہے، کہا جارہا ہے کہ اس سارے معاملے کو سلجھانے کے لئے امریکہ کی یاترا سے واپس آئے ہوئے سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹر ی امر سنگھ نے منگل کے روزلیفٹ رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انہیں ڈیل سے متعلق اہم نکات سے آگاہ کیا ہے۔ اس اہم ملاقات کے بعد بھی لیفٹ رہنماؤں نے اپنے موقف سے ہٹنے سے انکار کیا ہے ادھر امر سنگھ نے سونیا گاندھی سے بھی بھارت امریکہ نیوکلیئرڈیل سے متعلق بات کی ہے۔بھارت، امریکہ جوہری تعاون معاہدے پر تقریباً دو ہفتوں سے جاری تعطل اور حکومت کو لاحق خطرات کے دوران وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پہلی بار اپنی خاموشی توڑی اور کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد سے قبل وہ پارلیمنٹ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔اپنی رہائش پر ایک تقریب کے موقعے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کو بین الاقوامی توانائی ایجنسی اور نیوکلیئر سپلائر گروپ کے ساتھ جاری مذاکرات کو مکمل کرنے کی اجازت دے دی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذکرات کی تکمیل اور معاہدے پر عمل درآمد سے قبل وہ پارلیمنٹ کے سامنے تمام امور واضح طور بیان کر دیں گے۔وزیر اعظم نے بائیں بازو کی دھمکی کی شدّت کو کم کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ اس معاملے پر اتفاقِ رائے کی گنجائش اب بھی موجود ہے اور حکومت بائیں بازو سمیت تمام لوگوں کو مطمئن کر سکتی ہے۔دوسری طرف اس مسئلے پر بائیں بازو کا موقف مزید سخت ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم گروپ آٹھ کی کانفرنس میں شریک ہوئے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت بین الاقوامی توانائی کی ایجنسی سے مذاکرات میں پیش رفت کر رہی ہے اور اس صورت میں ہم حکومت سے کسی بھی وقت دست کش ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ سات جولائی کو گروپ آٹھ کی کانفرنس میں جانے سے پہلے اس مسئلے کو سلجھا لینا چاہتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|