|
بھارت، پہلی بار ایک لیفٹیننٹ جنرل کو کورٹ مارشل کے ذریعے تین سال قید کی سزا

20-02-11, 06:05 AM
چندی گڑھ (کے ایم ایس) بھارتی فوج کے سپلائیز اینڈ ٹرانسپورٹ کے شعبے کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سہانی کو خشک راشن کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر جنرل کورٹ مارشل کے تحت نوکری سے برخاست کرنے کے علاوہ تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جتندر سنگھ کی صدارت میں ایک فوجی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل سہانی کو ان کے خلاف لگائے گئے نوالزاماتمیں سے چھ میں ملوث پایا۔ لیفٹیننٹ جنرل گزشتہ سال 31 جولائی سے گرفتار ہے جب اس کے خلاف جالندھر میں مقدمے کی سماعت شروع کی گئی تھی۔ ایس کے سہانی کو مالی بدعنوانی اور فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔ 2005ءمیں لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سہانی اور آرمی سروسز کور آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس کے دھائیہ کے خلاف بدعنوان کے مقدمات ایک ساتھ سامنے آئے تھے۔ ایس کے دھائیہ اور متعدد دیگر افسروں کو فوجیوں کیلئے گوشت کی خریداری میںبدعنوانی کے الزام کے تحت انتظامی کارروائی کا سامنا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|