واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارتی جاسوس گوپال داس رہا، 27 سال بعد گھر پہنچ گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-04-11, 06:26 AM   #1
بھارتی جاسوس گوپال داس رہا، 27 سال بعد گھر پہنچ گیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 08-04-11, 06:26 AM

لاہور، اٹاری (ایجنسیاں) بھارتی عدالت کی درخواست پر صدارتی معافی نامے کے بعد پاکستانی جیل میں قید بھارتی جاسوس گوپال داس کو کوٹ لکھپت جیل سے27 سال بعد رہا کرکے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ 609112-01-02.jpgمیڈیا رپورٹس کے مطابق 1984ء میں سیالکوٹ بارڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس گوپال داس کو میانوالی اور ملتان کی جیلوں میں رکھنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔ رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوپال داس کا کہنا تھا کہ رہائی پر خوشی محسوس کررہا ہوں دونوں ممالک میں قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے پاکستانی جیل حکام نے اچھا سلوک کیا ہے ادھر سپریٹنڈنٹ جیل کے مطابق گوپال داس کو محکمہ داخلہ کی طرف سے احکامات ملنے پر رہا کیا گیا ہے۔ پاکستان کی قید سے رہائی پانے والا بھارتی شہری جمعرات کو اپنے گھر پہنچ گیا۔ یہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تناﺅ کی کیفیت کم ہونے کا اشارہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ امن مذاکرات تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوئے۔ گوپال داس جس نے پاکستان میں کسی بھی بھارتی قیدی کی حیثیت سے سب سے لمبی سزا کاٹی ہے کو اٹاری میں اس کے رشتہ داروں نے خوش آمدید کیا جو دونوں ممالک کے درمیان رمینی راستہ ہے۔ صدر آصف زرداری نے بھارتی سپریم کورٹ کی درخواست پر گزشتہ ماہ کے آخر میں رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ گوپاس داس نے رپورٹروں کو بتایا کہ 26 سال کی عمر میں وہ گرفتار ہوا، 1987ء میں اسے عمر قید کی سزا ہوئی اور اسے اس سال کے آخر میں رہائی ملنا تھی۔ پاکستان کے ایوان صدر کی طرف سے گوپال کو دی جانے والی سزا کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا لیکن داس نے خود جاسوسی کے باعث جیل جانے کی خبروں کی تصدیق کی۔ اس نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کا جلد رہائی پر شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 102
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-04-11), عبدالقدوس (08-04-11)
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, گھر, پاکستانی, وزیراعظم, قید, میڈیا, موقع, منتقل, مطابق, آصف زرداری, الزام, جیل, جلد, خود, خلاف, درخواست, راستہ, زرداری, سپریم, سال, شروع, عدالت, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خاتون جو خوف کو محسوس نہیں کر سکتی یاسر عمران مرزا شعبہ طب 7 20-12-10 11:08 PM
ایک اور بھارتی جاسوس انڈین حکام کے حوالے champion_pakistani خبریں 4 13-10-10 08:50 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
بھارتی حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کے ٹھیکے دیدیئے عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:36 PM
امریکی ایجنیسوں کی مدد سے زمین پر گرنے والے جاسوس مواصلاتی سیارے کی نگرانی وجدان خبریں 0 28-01-08 08:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger