واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارتی فلموں کی نمائش پر نوٹس جاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-10, 12:01 AM   #1
بھارتی فلموں کی نمائش پر نوٹس جاری
گوہر گوہر آف لائن ہے 26-01-10, 12:01 AM

آج 25جنوری 2010 ، ایک تازہ خبر کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر بھارتی فلموں کی نمائش روکنے اور آئی پی ایل کی طرز پر لیگ کرکٹ شروع کرنے کیلئے دائر درخواست پر وزرارت کھیل اورفلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کو نو فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ لاہور کے ایک شہری محمد حسین کی طرف سے دائر درخواست میں موٴقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرکے بھارت نے پاکستان کی توہین کی ہے جبکہ پاکستان میں سرعام بھارتی فلموں کی نمائش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے اورپاکستان میں بھی آئی پی ایل کی طرز پر لیگ کرکٹ شروع کی جائے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس نوعیت کاکوئی حکم جاری نہیں کرسکتی، یہ سیاستدانوں کاکام ہے۔
شکر ہے کہ کسی نے تالاب میں پتھر تو پھینکا، بحر حال چند روز قبل بھارتی کیبل چینلز کو پاکستان میں بند کرنے کی تجویز پر بھی غور ہونے کی خبریں آئی ہیں ، جبکہ نوائے وقت کے پلیٹ فارم پر میں نے ایک تحریر سے بنیاد بھی ڈالی تھی کہ ہماری اپنی بھی کوئی ثقافت ہے اور اپنے علاقائی اور مذہبی اطوار ہیں جو شدید متائثر ہو رہے ہیں اور اسی طرح نوائے وقت نے اسکو بڑھاتے ہوئے ایک بہت بڑے مذاکرے کا اہتمام بھی کیا جس میں میڈیا اور خاص طور پر ٹی وی چینلز کے اثرات پر سیر حاٍصل بحث بھی کی گئی مگر اس سب کے باوجود کچھ پیش رفت نہ ہوسکی ۔ آج جب یہ خبر نظر سے گزری تو اندازہ ہوا کہ
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے
لگتا تو ایسے ہے کہ جیسے ہماری کوئی ثقافت نہیں اور نہ ہی کوئی روایات ہیں اور نہ ہی ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کا کچھ خیال ہے ورنہ اتنی ملاوٹ کی ضرورت نہ پڑتی ۔ آج جو بے حس معاشرہ وجود پا رہا ہے اس کے ثمرات ملاحظہ کریں کہ والدین اپنے بچوں کے ہاتھوں ذلیل ہو رہے ہیں بلکہ یہاں تک کہ ایک طالبہ نے دوران تعلیم یہ انکشاف کیا کہ مما نے کہا تھا ایک سے زیادہ لڑکوں سے دوستی نہیں کرنی ،یعنی والدین اتنے مجبور ہو چکے ہیں کہ وہ اس نئے معاشرے کی بہتی رو سے فیض یاب بچوں کے کسی فعل کو کہاں تک قبول کر سکتے ہیں ۔
ادب ، تعظیم جیسے الفاظ کو اردو لغات سے نکال دینا چاہیے کیونکہ اب یہ نا پید ہو چکے اور اس کے ساتھ ساتھ بے لگام امپورٹڈ ثقافت کو اب شجر ممنوعہ کی بجائے انتہائی اعلیٰ رتبہ دیا جانا چاہے کیونکہ اب ہمارے ہیروز تبدیل ہو رہے ہیں اور نوجوان نسل پر انکی گہری چھاپ پڑ چکی ہے ۔

Last edited by گوہر; 26-01-10 at 01:09 AM..

 
گوہر's Avatar
گوہر
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 129
Reply With Quote
گوہر کا شکریہ ادا کیا گیا
J.S (26-01-10)
پرانا 26-01-10, 12:53 AM   #2
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,129
کمائي: 193,019
شکریہ: 9,961
7,883 مراسلہ میں 16,022 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے اس دھندے میں چھوٹے لوگ تھے ڈرا دھمکا کر بند کرا دیا پرویز مشرف صاحب کے دور میں
اب دھندا وہیں ہے پر بڑے لوگ بڑے طریقہ سے کر رہے ہیں اب دھندا بڑا ہوا ہے تو بند کرانا بھی بڑا مشکل ہوگاہی
J.S آن لائن ہے   Reply With Quote
J.S کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (26-01-10)
جواب

Tags
فارم, گئی, پاکستانی, وقت, نظر, میڈیا, مطابق, معاشرہ, آج, اورپاکستان, اردو, اعلیٰ, بے, بچوں, تحریر, تعلیم, حکم, حال, خبر, درخواست, سیر, شروع, علاقائی, عدالت, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ججوں کی تقرری پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس راجہ اکرام خبریں 8 14-02-10 09:51 AM
ججوں کی تعداد پر وفاق کو نوٹس محمدعدنان خبریں 0 27-06-08 11:36 AM
مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:30 PM
غیرکشمیری مزدوروں کو نوٹس پاکستانی عمومی بحث 0 27-07-07 11:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger