واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارتی فوجیوں کا تشدد، ویڈیو منظرِعام پر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-12, 03:16 PM   #1
بھارتی فوجیوں کا تشدد، ویڈیو منظرِعام پر
کنعان کنعان آن لائن ہے 20-01-12, 03:16 PM

آخری وقت اشاعت: جمعرات 19 جنوری 2012 ,‭ 09:38 GMT 14:38 PST

بی ایس ایف پر ٹارچر کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں

بھارت میں ایک ویڈیو سامنے آئي ہے جس میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز ( بی ایس ایف) کے اہلکار ایک نوجوان پر تشدد کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گيا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار ایک شخص کو پکڑ کر لاتے ہیں، اس کے کپڑے اتارتے ہیں اور اس کے ہاتھ پیر باندھ دیے جاتے ہیں۔

اس کے بعد فوجی لاٹھیوں سے اسے باری باری مارتے ہیں اور وہ شخص ان سے اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہا ہوتا ہے۔

بی بی سی کو موصول ہوئی ویڈیو گیارہ منٹ باون سیکنڈ کی ہے اور بظاہر اسے موبائل فون سے شوٹ کیا گيا ہے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں بنگلہ دیش کی سرحد کے پاس رانی نگر علاقے کا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس شخص کا تعلق پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ متاثرہ شخص ہلاک ہوگيا یا پھر زندہ ہے۔ بعض اطلاعات ہیں کہ ویڈیو میں دکھایا گیا متاثرہ شخص سلیم شیخ کا تعلق بنگلہ دیش میں نواب گنج سے ہے اور تشدد کے بعد ان کی لاش کو بنگلہ دیش کے علاقے میں پھینک دیا گیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ متاثرہ شخص سرحد پر غیر قانونی مویشیوں کی تجارت میں ملوث تھا اور فوجی اہلکار گائے کی سمگلنگ سے ناراض تھے۔

کئی بھارتی ٹیلیویژن چینلز نے بھی اس ویڈیو کر نشر کیا اور بھارتی فوجیوں کے ٹارچر کے اس عمل پر سخت ناراضی ظاہر کی گئي۔

بارڈر سکیورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش کے احکامات دیے گئے ہیں اور مبینہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گيا ہے۔

بی ایس ایف کے سینئیر افسر روی پونوتھ نے بی بی سی کو بتایا ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت ہی گھناؤنی حرکت ہے۔ واضح طور پر اس میں آٹھ فوجی ملوث ہیں اور یہ نو دسمبر کا واقعہ ہے۔‘

کولکتہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم معصوم کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی اطلاع تھی کہ بی ایس ایف نے تین نوجوان افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے دو کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔

معصوم تنظیم کی سیکرٹری کیرتی رائے نے کہا
’گرفتاری کے بعد ایک بنگلہ دیشی شہری کو بے رحمی سے مارا گیا ہے۔‘

بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر مویشیوں کی سمگلنگ عام ہے۔ لیکن سرحد پر نظر رکھنے والے انسانی حقوق کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ سرحد پر لوگوں کی گرفتاریاں اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک بھی عام ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ایسے بہت سے واقعات میں متعدد افراد کی جانیں بھی جا چکی لیکن سرحد پر جاری ایسی بیشتر کارروائیاں صیغہ راز میں رہتی ہیں۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
شکریہ: 13,524
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 135
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
Ijaz Tahir (25-01-12), پاکستانی (20-01-12), یاسر عمران مرزا (25-01-12), نبیل خان (22-01-12), مرزا عامر (20-01-12), حسن قادری (25-01-12)
پرانا 20-01-12, 03:37 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,346
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کچھ دن پہلے کشمیروں کے قتل عام کی ویڈیو بھی آئی تھی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-01-12, 01:42 PM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 12
کمائي: 222
شکریہ: 33
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہومن رائٹس والے اب کہان ہین؟
Ijaz Tahir آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ijaz Tahir کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-01-12), یاسر عمران مرزا (25-01-12)
پرانا 25-01-12, 03:48 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,408
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,661 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہیومن رائٹس و انسانی حقوق کی تنظیمیں بشمول اقوام متحدہ اسرائیل و امریکہ کی لونڈی سے کم نہیں ہیں۔ جہاں زیانسٹ اور فری میسن کا فائدہ ہوتا ہے وہاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ جہاں ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو یہ گہری نیند میں ہوتی ہیں۔
__________________
میرے ٹیوٹوریل میرے بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں
http://dxbgraphics.blogspot.com
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-01-12, 04:14 PM   #5
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,236
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سنا ہے انڈیا والوں کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بھی بنا یا جا رہا ہے
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اب سن گلاسز کے ذریعے ویڈیو بنائی جا سکتی ہے skjatala خبریں 8 15-06-11 10:49 PM
یو ٹیوب ویڈیو رک رک کر چلتی ھے۔۔ چاند Ask Experts ماہرین کی رائے 6 19-09-08 09:18 PM
ویڈیو : جذباتی کھلاڑی ؟ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 15 30-06-08 10:40 AM
ویڈیو گیمز اور آپ کا قیمتی وقت کشورناہید کمپیوٹر کی باتیں 6 29-07-07 08:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger