|
بھارتی وفد کی مقبوضہ کشمیر آمد،حریت رہنماﺅں کا ملنے سے انکار،وادی میں کرفیو جاری

20-09-10, 05:58 PM
16 ستمبر 2010
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ پیر چدم برم کی قیادت میں 39 ارکان پر مشتمل امن وفد مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچ گیا ہے جبکہ حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت اپوزیشن رہنما محبوبہ مفتی نے وفد سے ملنے انکار کر دیا ہے ۔ دوسری جانب وفد کی آمد کے موقع پر حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وفد کے نمائندوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شہریوں سے ملاقات کریں اور اُن کی رائے معلوم کریں۔ وفد مختلف حریت رہنماﺅں سے بھی ملاقات کرنے کی کوشش کرے گا۔ کشمیر کی وکلاءتنظیم کشمیر بار ایسوسی ایشن نے وفد کے دورے کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ موجودہ تحریک کی قیادت کی کرنے والے حریت رہنماءسید علی گیلانی نے وفد کے ساتھ بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ دورہ صرف ایک رسمی عمل ہے جس سے کشمیر کے مسئلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم اطلاعات ہیں کہ وفد کے کچھ اراکین سید علی گیلانی سے ملاقات کریں گے۔حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق اورجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک نے بھی بھارتی وفد سے ملاقات سے انکار کردیاتاہم اُنہوں نے مسائل کے حل کیلئے ایک مشترکہ یاداشت بھارتی وفد کو بجھوادی ہے۔ آج نیوز سے بات کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا اب جبکہ پوری وادی کو جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے تو اس وقت بھارتی وفد کا کشمیر میں آنا لاحاصل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مسئلے کا حل چاہیے نہ کہ امن۔اُن کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسا کئی بار ہوا کہ جب بھی حالات تھوڑے بہتر ہوتے ہیں مسئلہ کشمیر کو بھلا دیا جاتا ہے۔ا ُدھر پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی بھارتی وفد سے ملنے انکاردیاہے تاہم پی ڈی پی کا وفد بھارتی وفد سے ملے گا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔حریت کانفرنس کے رہنماسیدعلی گیلانی نے کل سے کشمیر بھر میں دھرنوں کا اعلان کیا۔سڑکوں پر ہزاروں فوجی اہلکاروں کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|