واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارتی ہائی کمشنر کا افطار عشائیہ: شرکاءکا سندھ کی صورتحال پر اظہار تاسف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-08-11, 03:25 AM   #1
بھارتی ہائی کمشنر کا افطار عشائیہ: شرکاءکا سندھ کی صورتحال پر اظہار تاسف
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 19-08-11, 03:25 AM

صدر اور وزیراعظم کی نمائندگی ‘ خورشید شاہ کو وزیراعظم بنانے کی بات پر فاروق ستار کی ٹھنڈی آہ
اسلام آباد (فاروق اقدس‘ نامہ نگار خصوصی) بھارت پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات اور اعتماد کو فروغ دینے کا خواہاں ہے کیونکہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے جس کے لئے ہم پُرعزم ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ دونوں طرف سے اس سمت میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے جمعرات کو دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں ہونے والے اس افطار ڈنر میں حکومت کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی‘ ایم کیو ایم‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ کے رہنماﺅں اور ارکان پارلیمنٹ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان‘ صدر آصف علی زرداری کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ انہوں نے بطورخاص بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کو بتایا کہ صدر نے انہیں خصوصی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے میزبان سے یہ بھی کہا کہ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ صدر کی نمائندگی کرنا کوئی آسان کام نہیں جس پر بھارتی ہائی کمشنر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ افطار ڈنر میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نمائندگی کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور مسلم لیگ(ق) کی نوشین سعید کے درمیان ایک موقعہ پر یہ دلچسپ مکالمہ بھی ہوا جب نوشین سعید نے ڈاکٹر فاروق ستار سے کہا کہ اگر خورشید شاہ صاحب کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ کراچی میں امن قائم ہوجائے گا۔ جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی بات ٹھیک ہے تو اس کا مطلب ہے کہ خورشید شاہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ فاروق ستار جنہوں نے اسلام آباد میں امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی‘ ان سے جب اس ملاقات کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا آپ اسے نجی معاملے کی ایک ملاقات کہہ سکتے ہیں۔ باقی موجودہ صورتحال کے مطابق آپ اس ملاقات کے حوالے سے کوئی چورن مصالحہ ڈالنا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کی مرضی۔ میں تو آپ کو نہیں روک سکتا۔ خورشید شاہ بعض غیرملکی شخصیات سمیت شرکاءکو کراچی کی صورتحال کے حوالے سے حکومتی موقف سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بتا رہے تھے جبکہ حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ارکان بھی ان کی طرف سے بھیجے جانے والی کھجوروں کے تحفے موصول ہونے پر ان کا شکریہ ادا کر رہے تھے جو خورشید شاہ ماہ صیام میں باقاعدگی سے دوستوں کو ارسال کرتے ہیں۔ افطار عشائیہ کے شرکاءکے درمیان کراچی کی صورتحال جہاں ایک ایک دن میں 30 افراد کی ہلاکت ہوئی پر اظہار تاسف کیا۔ افطار ڈنر میں سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان‘ خورشید قصوری‘ وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم‘ سینیٹ میں قائد ایوان نیئر حسین بخاری‘ رکن اسمبلی ہمایوں اختر‘ کشمالہ طارق‘ نوشین سعید‘ سابق سینیٹر انور بیگ‘ سندھ کے سابق گورنر ممنون حسین‘ سینیٹر اسحق ڈار‘ فخر امام‘ عابدہ حسین‘ بیگم سلمان تاثیر‘ سابق سینیٹر فصیح اقبال کے علاوہ کئی ریٹائرڈ عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 123
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 06:41 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ سندھ کی صورتحال پر صرف اظہار تاسف ہی کر سکتے ہیں
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کراچی, کرتے, پاکستان, وزیراعظم, موقع, موجودہ, مطابق, معلوم, اسلام, جانے, جائے, خوش, خصوصی, زرداری, عوامی, علی, عاشق, عسکری, عشائیہ, غیرملکی, صیام, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خوبصورتی کی خواہش محمدعمر خبریں 0 21-12-09 06:24 PM
خوبصورت کشتی گھر ابو عمار دلچسپ اور عجیب 2 30-11-08 11:28 AM
پانی خوبصورتی کا راز راجہ صاحب فیشن اور بیوٹی ٹپس 0 25-07-08 09:45 AM
شہنشاہ اکبر اعظم کے مقبرہ کی اصل خوبصورتی کی بحالی کیلئے سروے Real_Light خبریں 2 06-06-08 07:26 PM
عدالتی بحران کا حل:ق لیگ کی درمیانی راہ نکالنے کی منصوبہ بندی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger