واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارت اور افغانستان سے سبزیاں درآمد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-11, 12:10 AM   #1
بھارت اور افغانستان سے سبزیاں درآمد
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 08-10-11, 12:10 AM

سبزی کے آڑتھیوں کا کہنا ہے کہ بھارت سے درآمد کیا جانے والا ٹماٹر معیار میں پاکستانی ٹماٹر جیسا ہے تاہم اس کی قمیت زیادہ ہے۔

پاکستان کے صوبۂ سندھ میں حالیہ سیلاب کے باعث سبزی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسی وجہ سے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سبزیاں درآمد کی جا رہی ہیں۔

اس وقت بھارت سے ٹماٹر اور افغانستان سے پیاز درآمد کی جا رہی ہے جس سے سبزیوں کی قمیت پر بھی فرق پڑا ہے۔

نامہ نگار عبادالحق کے مطابق سبزی کا کاروبار کرنے والے آڑتھیوں کا کہنا ہے کہ نومبر سے مارچ تک پنجاب اور دیگر شہروں کے لیے سبزیاں صوبۂ سندھ سے آتی ہیں اور سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی فصل اسی فیصد تباہ ہوگئی ہے۔

لاہور میں سبزی کے ایک درآمد کنندہ خلیل بھٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت پندرہ سو سے دو ہزار ٹن تک ٹماٹر روزانہ بھارت سے درآمد کیا جارہا ہے اور بقول ان کے آنے والے دنوں میں اس کی درآمد میں اضافہ ہوگا۔

سبزی کے آڑتھیوں کا کہنا ہے کہ بھارت سے درآمد کیا جانے والا ٹماٹر معیار میں پاکستانی ٹماٹر جیسا ہے تاہم اس کی قمیت زیادہ ہے۔

آڑتھیوں کے بقول سیلاب نے پیاز کی فصل کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان میں اس وقت پیاز کی طلب پندرہ سو سے دو ہزار ٹن کے قریب ہے اور طلب کو پورا کرنے کے لیے افغانستان سے روزانہ پانچ سو ٹن کے لگ بھگ پیاز درآمد کیا جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں پیاز کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا اور اس طرح نومبر میں پیاز کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔

سبزیوں کے درآمد کنندگان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پیاز کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بھارت سے پیاز درآمد کی جا سکتی ہے جو افغانستان کے مقابلے میں نسبتاً مہنگی ہوگی۔

سندھ میں آنے والے سیلاب کے باعث پیاز کے بعد سرخ اور سبز مرچوں کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور سبزیوں کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ مرچوں کی اسی فیصد فصل متاثر ہوئی ہے اور اسی وجہ سے چین، بھارت اور برما سے ایک سو ٹن کے قریب روزانہ سرخ مرچیں درآمد کی جا رہی ہیں۔

درآمد کنندہ خلیل بھٹی نے بتایا کہ بیس اکتوبر کے بعد دیگر سبزیاں بھی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی اور کم از کم دو سو ٹن سبزیاں روزانہ درآمد کرنا پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سبزیاں بھارت، ایران اور افغانستان سے درآمد کی جاسکتیں ہیں تا کہ سبزیوں کو پاکستان لانے کے اخراجات کم سے کم ہوں۔

سبزی درآمد کرنے والوں کا یہ مطالبہ ہے کہ سبزیوں پر عائد اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس کی وجہ سے درآمد ہونے والی سبزیوں کی قمیتوں اضافہ ہوگا اس لیے حکومت کو یہ ٹیکس ختم کر دینا چاہئے۔

خبر
__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
جواب

Tags
کاروبار, پاکستانی, وقت, والی, وجہ, ملکی, متاثر, مطابق, آتی, ایران, اضافہ, بھارت, بی, جیسا, جانے, جائے, حکومت, خلیل, دینا, سکتی, سندھ, شدید, ضرورت, طلب, عائد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی سالانہ آمدنی پاکستان کے بجٹ سے 11 گنا زیادہ ہے ذوالفقار علی خبریں 1 30-04-11 11:12 PM
حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق ابو عمار خاندانی زندگی 5 12-01-11 01:25 PM
پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ مہمان نواز ملک ہے‘ اقوام متحدہ مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 03:16 PM
مزید 100سیاستدان اور وکلاء کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger