واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-07-10, 10:46 AM   #1
بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا
احمدنواز احمدنواز آف لائن ہے 08-07-10, 10:46 AM

اگر کو ئی براء راست خبر دیکھنا چاہے تو یہاں جائے ، ‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮کشمیر میں فوج طلب، ذرائع ابلاغ پر پابندی‬

کشمیر میں فوج طلب، ذرائع ابلاغ پر پابندی


ریاض مسرور

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سری نگر



کشمیر میں حالیہ عوامی احتجاج کے دوران اب تک انیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں جاری عوامی احتجاج کو دبانے اور کرفیو کے باوجود ہنگاموں کو روکنے میں پولیس اور نیم فوجی ملیشیاء سی آر پی ایف کی ناکامی کے بعد بدھ کی صبح سرینگر اور دوسرے حساس قصبوں میں فوج طلب کر لی گئی ہے اور میڈیا اہلکاروں کے کرفیو پاس کالعدم قرار دے کر ان کی نقل و حرکت پر پابند عائد کر دی گئی۔


منگل کے روز سرکاری فورسز کی کارروائی میں ایک خاتون سمیت مزید پانچ نوجوانوں کی موت کے بعد وادی میں زبردست کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد حکام نے کرفیو نافذ کردیا۔

تاہم جگہ جگہ لوگوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرکے سڑکوں پر مظاہرے کیے۔ بعد ازاں رات کو دیر گئے حکومت نے فوج سے مدد طلب کرلی۔

سرینگر میں فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان کرنل وِنیت سود نے بی بی سی کو بتایا کہ ’سرینگر کے بشیتر علاقوں میں ہلاکتوں کے بعد حالات بے قابو ہوگئے تھے، اس لئے حکومت نے ہم سے تعاون کے لئے کہا ہے۔ ہم نے شہر کی بستیوں میں فوج کو تعینات نہیں کیا ہے، بلکہ گشتی دستوں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔‘

ادھر دلی میں کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کی کشمیر کی صورت حال پر نظر ہے اور اسے اس بات پر تشویش ہے کہ کمشیر کے حالیہ واقعات سے سیاسی نتائج کیا رخ اختیار کریں گے۔

بدھ کی صبح سرینگر کے پارم پورہ، ٹینگ پورہ، راولپورہ، اولڈ ائرپورٹ روڑ، اور پرانے شہر کے بعض علاقوں میں فوج نے فلیگ مارچ کیا۔ شمالی قصبہ بارہمولہ میں پہلے ہی فوج طلب کی گئی تھی۔



دریں اثنا مقامی اور غیرمقامی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں، فوٹوگرافروں اور کیمرہ مینوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے کرفیو کے دوران جو اجازت نامے (کرفیو پاس) جاری کیے تھے، ڈپٹی کمشنر کے ایک حکمنامہ میں ان اجازت ناموں کو کالعدم قرار دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا پر پابندی کے بعد شہر کی سڑکوں پر سناٹا چھاگیا ہے اور شاہراہوں پر صرف فوج اور نیم فوجی دستوں کی ہی نقل و حرکت ہے۔ حکومت نے موبائل فون پر پیغام رسانی (ایس ایم ایس) کی سہولت بھی معطل کردی ہیں۔ وادی میں ایس ایم ایس کے ذریعہ صورتحال کی تشہیر میں کم از کم دس میڈیا ادارے سرگرم تھے۔ تمام مقامی ٹی وی چینلز پر روزانہ خبروں کے ایک گھنٹہ کے بلیٹین کودس منٹ تک محدود کردیا گیا ہے۔


کشمیر میں سکیورٹی فورسز کو احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے

کشمیر ایڈیٹرس گِلڈ کے ترجمان اور ہفتہ روزہ ’چٹان‘ کے مدیر طاہر محی الدین نےاس پابندی پر حیریت کا اظہار کیا۔ وہ کہتے ہیں : ’یہ تو ایمرجیسنی حالات کا ثبوت ہے۔ ایک طرف فوج طلب کی جارہی ہے اور دوسرے طرف میڈیا پر پابندی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ حالات مکمل طور پر بے قابو ہیں۔‘

واضح رہے اُنیس سو نوّے میں جب حکومت ہند کے خلاف عوامی مزاحمت اور مسلح شورش کا آغاز ہوا تو اُسوقت کے وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھی کرفیو نافذ کیا تھا۔ کئی ہفتوں تک حالات بحال نہیں ہوئے تھے تو فوج طلب کی گئی تھی اور اخبارات کی اشاعت تین ہفتوں تک معطل رہی تھی۔

دریں اثنا میڈیا اداروں پر پابندی کے خلاف صحافیوں اور میڈیا اداروں کی عالمی تنظیم ’انٹر نیشنل فیڈیریشن آف جرنلسٹس‘ نے کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو افسوس ناک قرار دی ہے۔

نئی دلّی سے فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے بی بی سی کو فون پر بتایا: ’یہ بہت سنگین صورتحال ہے، ہم اس سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کررہے ہیں۔‘

منگل کو سرینگر کی نواحی بستی ٹینگ پورہ میں دو نوجوانوں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہروں کے دوران نیم فوجی دستوں نے گیارہ صحافیوں کو زدو کوب کیا تھا۔ پچھلے تین سال میں ایسی کاروائیوں کے دوران درجنوں فوٹو جرنلسٹ زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے جون میں شمالی کشمیر کے مژھل سیکڑ میں فوج نے تین مسلح شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ مقامی پولیس نے انکشاف کیا کہ تینوں نادی ہل کے رہنے والے عام شہری تھے اور انہیں فرضی جھڑپ میں ہلاک کیا گیا تھا۔ اس پر پوری وادی میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ بارہ جون کو سرینگر میں مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی میں سترہ سالہ طفیل احمد متو ہلاک ہوگئِے تھے۔ تب سے اب تک ایک پچیس سالہ خاتون سمیت اُنیس افراد مظاہرین کے خلاف پولیس یا نیم فوجی دستوں کی فائرنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیشتر اموات نیم فوجی دستوں کے ہاتھوں ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ان ہلاکتوں کو فورسز کی طرف سے ذاتی دفاع کی کوشش کا نتیجہ قرار دیا ہے اور پتھراؤ کرنے اور احتجاج کرنے کو خودکشی کے مترادف قرار دیا ہے۔
__________________
کی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم بھی تیرے ہیں
احمد نوازعباسی

 
احمدنواز's Avatar
احمدنواز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 171
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (08-07-10), محمد عاصم (08-07-10), جاویداسد (08-07-10)
پرانا 08-07-10, 01:21 PM   #2
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,584
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ اہلِ اسلام کی اہلِ ایمان کی مدد فرمائے اور ان کو کفار و مشرکین کے ظلم و ستم سے نجات دے آمین۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
احمدنواز (08-07-10), جاویداسد (08-07-10)
جواب

Tags
color, india, کوشش, پولیس, ڈاٹ, واقعات, وزیراعظم, نظر, مکمل, موبائل, موت, ایس ایم ایس, احتجاج, اردو, خودکشی, خلاف, خبر, روزہ, رات, سال, شہر, عبداللہ, صورتحال, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا محمدعدنان عمومی بحث 5 24-01-10 07:17 PM
حریمِ ہستی میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 10:32 AM
مستونگ: بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:32 AM
خواب ہستی خرم شہزاد خرم اردو ادب سے اقتباسات 0 23-10-07 02:53 PM
ایک ہستی Ashfaq Ahmed شعر و شاعری 3 19-09-07 06:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger