| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 96
|
||||
| 3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,818
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنی رپورٹ میں انڈیا کو دنیا کے سب سے بدعنوان ممالک کی فہرست میں رکھا ہے۔
اور اگر صرف آج کے ایک اخبار پر نظر ڈالی جائے تو اس کی وجہ آسانی سے سمجھ میں آجاتی ہے۔ اخبارات گھپلوں کی خبروں سے آجکل کچھ اس انداز میں بھرے رہتے ہیں جیسے کوئی خصوصی ضمیمہ نکالا گیا ہو۔ باقی تمام دوسرے اخبارات کی طرح انگریزی روزنامے ہندوستان ٹائمز کی شہ سرخی ہے: ’سپیکٹرم راجا اور ان کے رشتہ داروں پر سی بی آئی کے چھاپے۔۔۔موبائل فون سروسز کے لائسنسوں کے اجراء کے چودہ مہینے بعد تلاشی، کیا بہت دیر نہیں ہوچکی؟ ‘ یہ معاملہ بہت دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ ٹیلی کام کے سابق وزیر اے راجہ پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی پسندیدہ کمپنیوں کو کوڑیوں کے دام لائسنس جاری کر کے سرکاری خزانے کو تقریباً پونے دو لاکھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ فائل فوٹو بدعنوانی کے حوالے سے اس وقت حکومت پر دباؤ ہے یہ سن دو ہزار آٹھ میں ہوا تھا، تو کارروائی اب کیوں ہو رہی ہے؟ اس کا جواب سیاسی وابستگیوں کے ساتھ بدلتا رہتا ہے لیکن عام تاثر یہ ہے کہ چونکہ راجا کا تعلق ڈی ایم کے سے ہے، اور یہ جنوبی جماعت حکمراں اتحاد کا ایک اہم حصہ ہے، لہذا۔۔۔ باقی خبریں: مقامی ائر لائنز کا آسمان کو چھوتے ہوئے کرایوں کا معاملہ۔ شہری ہوابازی کے وزیر نے اسی ہفتے کہا تھا کہ فضائی کمپنیاں کرایہ زیادہ رکھنے کے لیے غیر قانونی طور پر مل کرکام کر رہی ہیں۔ کنگز الیون کو آئی پی ایل سے نکالنے پر سٹے آرڈر۔ آئی پی ایل کی اس ٹیم کو کئی سنگین الزامات اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے بی سی سی آئی نے اس کی فرینچائز ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چونکہ صفحہ اول پر جگہ نہیں ہے، لہذا انتہائی حیرت انگیز خبریں اندر کے صفحات پر شائع کی گئیں ہیں۔ ’الہ آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا!‘ (سپریم کورٹ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران الہ آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف ریمارکس پاس کرتے ہوئے انگریزی زبان کا لفظ ‘راٹن‘ استعمال کیا تھا یعنی وہاں بہت گڑ بڑ ہے۔ ان کلمات کے خلاف ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔) اسی خبر کے برابر میں اجناس کے گھپلے کی خبر ہے : ’ پینتیس ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ، اتر پردیش کے اکتالیس اضلاع زد میں۔‘ یہ معاملہ غریبوں میں تقسیم کے لیے جاری کیے جانے والے اناج کے بارے میں ہے جو غیر قانونی طور پر کھلے بازار میں بیچ دیا گیا تھا۔ بعض اخبارات کے مطابق گھپلے کی رقم دو لاکھ کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے۔ اور اس کے برابر میں چیف ویجیلینس کمشنر پی جے ٹامس کے بارے میں خبر ہے: ’ ٹامس کو سی وی سی نہیں ہونا چاہیے۔‘ معاملہ یہ ہے کہ ٹامس بحیثیت سی وی سی ٹوجی سپیکرٹم گھپلے کی تفتیش کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن خود ان کے خلاف بھی بدعنوانی کا مقدمہ قائم ہے۔ اس کے علاوہ جس دوران ٹو جی سپیکٹرم کے سودوں کی جانچ ہو رہی ہے، اس وقت ٹامس ہی ٹیلی کام سیکریٹری تھے۔ سیاست سے ہٹ کر تعلیم کے شعبے کی بات کریں تو آئی آئی ٹی کھڑگپور کے بارے میں خبر ہے کہ : ’ آئی آئی ٹی کے مزید پروفیسر پکڑے گئے۔‘ یہ ادارے دنیا کے بہترین انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹس میں شمار ہوتے ہیں لیکن یہاں کچھ اساتذہ غیر قانونی طور پر اپنا ہی الگ فرضی انسٹی ٹیوٹ چلا رہے تھے! ایک خبر سابق آئی اے ایس افسر نیرا یادو کے بارے میں ہے جنہوں نے بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد پہلی رات جیل میں گزاری ہے۔ کچھ سال پہلے انھیں اتر پردیش کے آئی ایس افسران کے ایک ادارے نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعہ ریاست کا سب سے کرپٹ افسر منتخب کیا تھا۔ انہیں کل ہی چار سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ بدعنوانی کے بارے میں خبریں اور بھی بہت ہیں لیکن آپکو شاید ان کی وسعت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ تاہم ایک خبر ان سب سے الگ ہے اور شاید سب سے بہتر طور پر زمینی حقائق کی عکاسی کرتی ہے۔ پچاس لاکھ روپے برآمد، لیکن چوری صرف ایک لاکھ ہوئے تھے! دلی سرکار میں پانی کے محکمے میں کام کرنے والے ایک کلرک نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے گھر سے ایک لاکھ روپے چوری ہوگئے ہیں۔ اس شخص کی قسمت خراب تھی کہ پولیس نے چور کو پکڑ لیا۔ چور نے بتایا کہ اس نے ایک لاکھ نہیں پچاس لاکھ روپے چرائے تھے۔ اور اب یہ پوری رقم برآمد کر لی گئی ہے! BBC Urdu - نڈیا - انڈیا: کرپشن کی ایک جھلک |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا | نیلم خان (10-12-10), غلام مجتبی جان (10-12-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,818
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ ،
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
زرداری صاحب صد افسوس ! ہمارے پروسی ہم سے آگے جارہے ہیں ۔ نہیں میرے ہم وطنوں مجھے شک ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنی رپورٹ میں پاکستان کا حج کرپشن کیس سامے نہیں رکھا ورنہ بھارت کی کیا مجال جو ہم سے مقابلہ کرے۔ زرداری صاحب آپ بجا بجا کر فرماتے ہیں۔ ھا ھا ھا ھا ھاھا
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| corrupt, india, ہوتا, ہورہا, ہے،, گزشتہ, پولیس, پڑی, واقعات, لیا, ناک, موقع, موضوع, معلوم, امریکہ, بھارت, بی, بارہ, حصہ, خلاف, دنیا, طور, عالمی, عراق, صورتحال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے | گلاب خان | خبریں | 4 | 11-06-11 01:45 AM |
| ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور | گلاب خان | خبریں | 4 | 14-02-11 11:52 AM |
| ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال | جاویداسد | خبریں | 1 | 20-12-10 06:51 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 23-12-07 11:01 PM |
| وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 09:00 AM |