|
بھارت سمیت 10 ممالک2010 تک اپیک کے رکن نہیں بن سکتے،آسٹریلوی وزیراعظم:

09-09-07, 08:41 PM
بھارت سمیت 10 ممالک2010 تک اپیک کے رکن نہیں بن سکتے،آسٹریلوی وزیراعظم:
سڈنی(اُردو پوائنٹ۔9ستمبر۔2007ء )آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دیگر دس ممالک 2010ء تک ایشیا پیسفک اکنامک فورم کے رکن بننے کے اہل نہیں ہیں۔ سڈنی میں ہونے والے ایشیا۔پیسفک اکنامک فورم کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس میں تمام رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ نئے ممالک کو رکنیت دینے پر2010ء میں بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں رہنماوٴں نے اپیک کوباقاعدہ ادارے کے طورپر مزید مضبوط کرنے کے اقدامات کی بھی توثیق کی ہے ، آسٹریلوی وزیرا عظم نے اپیک میں شمولیت کے لئے بھارت سمیت دیگر دس خواہش مند ممالک کو دوہزار دس تک ادارے کی رکنیت نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بیان کی۔بھارت کئی سالوں سے اوپیک میں رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے ، بھارت کاخیال ہے کہ اس کا جغرافیائی محل وقوع ، تجارت اور سرمایہ کاری اور اس کی بڑھتی ہوئی معیشت ایشیا۔پیسفک اکنامک فورم میں اس کی رکنیت کے حصول کے لئے موضوع ہیں ، کہا جارہا ہے کہ مغربی ممالک اپیک میں بھارت کی شمولیت کے مخالف ہیں۔بھارت کے علاوہ کولمبیا ، ایکواڈور ، مکاوٴ، منگولیا، پاکستان ، پناما، سری لنکا، کمبوڈیا ، لاوٴس اور میانمار ایشیا۔پیسیفک اکنامک فورم میں رکن بننے کے امیدوار ہیں ، اپیک کا قیام 1989میں عمل میں آیا تھا ، جس کے رکن ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا، برونائی ، ہانگ کانگ ، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ملائیشیا، میکسیکو ، نیوزی لینڈ ، پاپوا نیو گنی ، فلپائن ، سنگاپور، تائیوان ، تھائی لینڈ ، امریکا اور ویت نام شامل ہیں۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
|
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,290
شکریہ: 10,316
3,105 مراسلہ میں 7,462 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|