واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارت مزید دس ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے،جماعت علی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-08, 02:50 PM   #1
بھارت مزید دس ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے،جماعت علی
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 11-10-08, 02:50 PM

بھارت مزید دس ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے،جماعت علی
اے آر وائی ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان کے انڈس کمشنر جماعت علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ بگلیہار کے بعد بھارت مزید دس ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ون ورلڈ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگلیہار سمیت پانی کے دیگر تنازعات پر اٴٹھارہ اکتوبر سے دہلی میں اہم مذاکرات شروع ہونگے جس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے ہونے والے نقصان کے ازالے کی بھی بات ہوگی۔

دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم کی تعمیر سے پاکستانی معیشت کو سالانہ ایک کھرب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔یہ دنیا کا چوتھا بڑا ڈیم ہوگا۔ اس دریا پر قائم کئے گئے مرالہ ہیڈ ورکس اور ہیڈ سلمانکی سے کل 21بڑی نہریں نکلتی ہیں جن سے آگے مزید 1150 راجباہیں اور ایک لاکھ چھ ہزار کھالے کل 70لاکھ ایکڑ علاقہ کو سیراب کرتے ہیں۔

دریائے چناب کا پانی تین ماہ سے مسلسل بند ہے جس سے 35 لاکھ ایکڑ رقبہ پوری طرح بنجر ہوگیا ہے اور اس رقبہ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں جبکہ بقیہ35 لاکھ ایکڑ رقبہ بھی رفتہ رفتہ تباہی سے دوچار ہے۔ ورلڈ واٹر کونسل کے کوآرڈینیٹر زیڈ ایچ ڈاہری سے اس سلسلے میں جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت بہت ہوشیاری سے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضہ کررہا ہے جبکہ حکمران خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارت دریائے چناب کا تقریباً سو فیصد‘ دریائے جہلم کا 70 فیصد‘ دریائے سندھ کا 65 فیصد پانی استعمال کررہا ہے۔ ورلڈ واٹر اسمبی کے کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ بھارت بہت سرعت کے ساتھ سندھ کے پانی پر قبضہ کی تیاریاں بھی کررہا ہے۔ کارگل ڈیم کا ہوم ورک جاری ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت دریائے سندھ پر کارگل کے علاوہ 14 ڈیم بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت دریائے چناب اور جہلم پر کل 48 چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کررہا ہے۔ 2014ء تک یہ ڈیم عملاً بھارت کے کنٹرول میں چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان کے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم کا افتتاح کیا تھا۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 175
Reply With Quote
جواب

Tags
کارگل, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, منصوبہ, خلاف, خصوصی, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت بننے کےلئے ن لیگ کی منصوبہ بندی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 04:31 AM
بجلی کا بحران،ادویہ کی صنعت برآمدات کاہدف پورا نہیں کر سکے گی ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 11:22 PM
بائیکاٹ نہ ہو تو چارٹر آف ڈیمانڈ کی 6 شرائط کی حمایت کرینگے، شجاعت عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:02 AM
شجاعت کراچی پہنچ گئے ، نائن زیرو اور کنگری ہاؤس جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:56 AM
فلمی صنعت کا بحران زیادہ فلمیں تیار کرنے سے ختم ہوگا۔ ۔ ۔نرگس محمدعدنان فلمی دنیا 0 29-09-07 11:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger