واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارت میں طیارے کو حادثہ، 158 ہلاکتوں کا خدشہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-05-10, 07:25 PM   #1
بھارت میں طیارے کو حادثہ، 158 ہلاکتوں کا خدشہ
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 22-05-10, 07:25 PM

ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ زمین پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس میں ایک سو اٹھاون افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

آٹھ مسافر معجزاتی طور پر بچ گئے تھے لیکن ایک نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ہے۔

یہ بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے بیڑے میں شامل تھا جو ایک بجٹ یا کیفائتی ایئر لائن ہے۔

طیارے کا ملبہ کافی بڑے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔

ایئر انڈیا کے اعلی اہلکاروں کے مطابق طیارہ پر عملے کے چھ ارکان سمیت ایک سو چھایسٹھ افراد سوار تھے۔ ان میں چارچھوٹے بچے شامل تھے۔

ایک سو سولہ لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جن میں سے بہت سی بری طرح جھلسی ہوئی ہیں۔

حادثہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد سے منگلور کا ہوائی اڈہ تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد آس پاس کے دیہات سےلوگ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور لوگوں کو بچانے کی کوشش کی۔

کرناٹک کے وزیر کے روزیا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منگلور جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کو راستے ہی میں اترنا پڑا۔ لیکن شہری ہوا بازی کے وفاقی وزیر پرفل پٹیل ممبئی سے منگلور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے۔

حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر عمر فاروق کے مطابق طیارے کے لینڈ کرتے ہی اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ رن وے سے آگے نکل کر درختوں سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔ لیکن جب وہ رن سے نیچے کھائی میں گرا تو اس کے دو ٹکڑے ہوگئے اور کچھ مسافر باہر گر گئے۔

عمر فاروق نے کہا کہ ’میرا بچ جانا ایک معجزہ ہے۔ جب طیارہ دو ٹکڑوں میں ٹوٹا تو میں باہر کود گیا۔ لیکن میرے ہاتھ آگ سے جھلس گئے ہیں۔‘

ماہرین کے مطابق ٹائر پھٹنے کی خبر کی تصدیق انکوائری کے بعد ہی ہوگی لیکن عینی شاہدوں کے مطابق طیارے کے اترتے ہی ایک زور دار آواز آئی تھی جس کے بعد طیارہ کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا۔ دیگر اطلاعات کےمطابق طیارہ ایک اینٹینا سے ٹکرا کر بے قابو ہوا۔

جہاز دبئی سے روانہ ہوکر منگلور پہنچا تھا۔ بعض اطلاعات کے مطابق زیادہ تر مسافر دبئی میں کام کرتے تھے اور چھٹیوں کے لیے گھر لوٹ رہے تھے۔

ایئر انڈیا کے ڈائریکٹر پرنسینل انوپ شریواستو کے مطابق طیارے کے کمانڈر سربیا نژاد برطانوی شہری تھے جو کم سے کم دو سال سے ایئر انڈیا سے وابستہ تھے۔

ایئر انڈیا کے مطابق دونوں پائلٹ بہت تجربہ کار تھے اور طیارہ کافی نیا تھا۔

شہری ہوابازی کے ادارے ڈی جی سی اے کے مطابق موسم صاف تھا پائلٹ نے کسی قسم کا کوئی ایمرجنسی سگنل نہیں بھیجا تھا۔

ڈی جی سی اے نے اعلی سطحی انکوائری شروع کر دی ہے جس کے بعد ہی حادثے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا جس کی وجہ سے امداد اور بچاؤ کے کام میں تاخیر ہوئی۔ لیکن ملبے سے کسی اور کے زندہ ملنے کا امکان زیادہ روشن نہیں ہے۔

یہ ہوائی اڈہ ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور ماہرین کے مطابق رن وے میں اوور شوٹ کرنے یا رن وے سے آگے نکل جانے کے بہت زیادہ امکان نہیں ہیں۔

ہندوستان میں یہ گزشتہ دس برسوں کا بدترین فضائی حادثہ ہے۔

سن دو ہزار میں ایک مسافر طیارہ پٹنہ میں حادثہ کا شکار ہوا تھا اور اس میں تقریباً پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لیکن عام طور پر ہندوستان میں شہری ہوا بازی کا ریکارڈ کافی اچھا ہے۔

انیس سو چھیانوے میں ہریانہ کہ علاقے چرخی دادری میں دو غیر ملکی طیارے فضا میں ٹکرا گئے تھے جس میں تین سو اننچاس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــ ــــــ
بی بی سی اردو۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 205
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (22-05-10)
پرانا 22-05-10, 07:27 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,528
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہماری کمپنی کے کچھ لوگ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ لوگ کافی پریشان ہیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (22-05-10)
پرانا 23-05-10, 12:19 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرا انڈین کولیگ بتا رہا ہے کہ ہر ایک مرنے والے فرد کے لواحقین کو 76 لاکھ روپے حکومت کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-05-10, 03:00 PM   #4
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت افسوس ناک واقعہ ہے ۔۔۔۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ زمین پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس میں ایک سو اٹھاون افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ہو سکتا ہے موسم کی خرابی اس حادثے کی وجہ ہو جس کے باعث ۔۔۔۔۔کرناٹک کے وزیر جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکے ۔۔۔
صحیح تحقیقات ہو جائیں تو اصل وجہ سامنے آجائے ۔۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
کرناٹک کے وزیر کے روزیا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منگلور جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کو راستے ہی میں اترنا پڑا۔ لیکن شہری ہوا بازی کے وفاقی وزیر پرفل پٹیل ممبئی سے منگلور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹائر پھٹنے کی خبر کی تصدیق انکوائری کے بعد ہی ہوگی لیکن عینی شاہدوں کے مطابق طیارے کے اترتے ہی ایک زور دار آواز آئی تھی جس کے بعد طیارہ کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا۔ دیگر اطلاعات کےمطابق طیارہ ایک اینٹینا سے ٹکرا کر بے قابو ہوا۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
ARHAM کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (23-05-10)
پرانا 23-05-10, 10:31 PM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,528
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہماری کمپنی کا ایک بندہ اسی جہاز میں سوار تھا۔ اس کی چھٹی میں تاخیر کرنے کے لئے منیجر نے اس کو کہا تھا، لیکن وہ بضد تھا کہ مجھے ہر صورت میں جانا ہے۔ موت کا ایک وقت مقرر ہے، اس سے کوئی بھی فرار نہیں ہوسکتا۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فوری, کوشش, کنٹرول, گھر, گئی, وقت, وزیر, مطابق, معلوم, معجزہ, بے, بازی, تاب, جانے, خبر, خدشہ, دبئی, سال, شہر, شروع, طور, علاقے, عملے, صاف, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیلۃ القدر کو رمضان کی آخری سات راتوں میں تلاش کرنا۔ میاں شاہد صحیح البخاری 0 13-08-10 08:19 PM
تری باتوں میں چکنائی بہت ہے محمدعمر مزاحیہ شاعری 1 27-12-09 07:47 PM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے احمدنواز شعر و شاعری 23 12-11-09 03:14 PM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کرکے aliali شعر و شاعری 5 05-12-07 02:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger