واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارت کا مواصلاتی سیارچہ خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ناکام، سیٹلائٹ فضا میں تباہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-12-10, 06:39 AM   #1
بھارت کا مواصلاتی سیارچہ خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ناکام، سیٹلائٹ فضا میں تباہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 26-12-10, 06:39 AM

2 ہزار کلو گرام سے زائد وزنی سیارے پر 150 کروڑ روپے لاگت آئی، بھارتی خلائی پروگرام پر سوالیہ نشانات لگ گئے
Name:  aa19.jpg
Views: 44
Size:  608.9 KB
نئی دہلی ( ایجنسیاں جنگ نیوز) بھارت کا مواصلاتی سیارہ خلاءمیں بھیجنے کا تجربہ ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگیا ، بھارت کا سیٹلائٹ خلاءمیں جانے سے پہلے ہی فضا میں تباہ ہوگیا۔ سیٹلائٹ کا وزن 2 ہزار 130 کلوگرام تھا اور اس پر 150 کروڑ بھارتی روپے لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ مصنوعی سیارے کی یوں تباہی کے بعد بھارتی خلائی پروگرام کی اہلیت پر سوالیہ نشانات لگے گئے ہیں جبکہ میڈیا مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے سری ہاری کوٹہ سے اپنا مواصلاتی سیارہ جی سیٹ فائیو پی شام 4 بجے لانچ کیا لیکن سیارہ فضاءمیں اڑان کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہوگیا اور بھارت کو ایک ہی سال میں دوسری بڑی ناکامی سے دوچار ہونا پڑا۔ سیارے کا وزن دو ہزار ایک سو تیس کلوگرام تھا اور اسے 150 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ اس سیارے نے 1999 میں بھیجے گئے سیارے انسیٹ ٹو ای کی جگہ لینا تھی۔ مواصلاتی سیارہ بنیادی طور پر بھارت میں ٹیلی کمیونیکشن کے نظام کو مزید فعال بنانے کیلئے بھیجا جا رہا تھا۔ اس سے پہلے 15 اپریل 2010ءکو بھی بھارت کی جانب سے ایک مواصلاتی سیارہ بھیجنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔ یہ سیارہ روسی تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ سیارے کی یوں تباہی کے بعد بھارتی خلائی پروگرام کی اہلیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ میڈیا مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا یہ بھی مطالبہ کر رہا ہے کہ دس سال کی محنت کے باوجود عام مواصلاتی سیارہ بھی بھیجنے کی اہلیت کیوں نہیں حاصل کی جاسکی، جبکہ اسے روس جیسے ملک کا تعاون حاصل ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (26-12-10), یاسر عمران مرزا (26-12-10), نیلم خان (26-12-10), نعمان فاروقی (26-12-10), ارشد کمبوہ (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 06:46 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,063
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خلائی مشن کی تباہی،روسی کرایوجینک انجن کے بارے میں بھارتی چہ مےگوئیاں

اسلام آباد(صالح ظافر) بھارت کے مواصلاتی سےٹلائٹ کی لانچنگ میں ناکامی نے نہ صرف بھارت کی خلائی شعبے میں خواہشات کو زک پہنچائی ہے وہیں بھارتی میزائل پروگرام کو بھی دھچکا لگا ہے جبکہ بھارتیوں نے کرایو جےنک انجن کی کارکردگی کے حوالے سے بھی چہ مےگوئیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اسرو کے انجینئر مدن لال نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ روس سے لئے جانےوالے کرایو جےنک انجن کا اس سے کوئی تعلق ہے۔ بھارت کے چوٹی کے سائنسدانوں نے تسلیم کیا ہے کہ سےٹلائٹ کو خلاء میں لےجانے والے بھارتی راکٹ کاابتدائی مرحلے میں ہی پھٹنے کا عمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے تکنیک کاروں نے ناقص ٹیکنالوجی استعمال کی ہے بھارتی میڈیا نے اسے بڑا المیہ قرار دیا ہے جبکہ بھارت کے اعلیٰ خلائی سائنسدانوں اور اسٹرٹیجک مفکرین کے مطابق راکٹ کے شعلوں میں گھرنے کا عمل بھارتی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO ) کےلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ بھارت کے سینئر خلائی سائنسدان پروفیسر یشپال نے سیٹلائٹ لانچ پر اپنے ابتدائی ردعمل میں کہا ہے کہ ”یہ انتہائی افسوسناک ہے، خرابی انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہوئی، میں نے پہلے اس قسم کی کوئی چیز کبھی نہیں سنی، کیونکہ اس سے پہلے ہم کئی مرتبہ کامیاب ہو چکے ہیں“ انہوں نے مزید بتایا کہ خلائی راکٹ اس مرحلے پر بھی نہیں پہنچا تھا جہاں اسے مائع ایندھن استعمال کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ خاصا ڈیٹا موجود ہے جس سے پتہ چل سکے گا کہ خرابی کہاں ہوئی، لےکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانچ وہیکل کو لانچ کرنے سے قبل کئی مرتب ٹیسٹ کیا گیا تھا اور 100 فیصد کامیابی دےکھی گئی۔ بھارتی ادارے اسرو کے انجینئر مدن لال کا کہنا ہے کہ لانچ وہیکل کے پہلے مرحلے میں کوئی تکنیکی مسئلہ پیدا ہو اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ روس سے حاصل کئے گئے کرایو جینک انجن کا اس خرابی سے کوئی تعلق نہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (26-12-10), نعمان فاروقی (26-12-10), ارشد کمبوہ (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 10:11 AM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 14
کمائي: 321
شکریہ: 9
12 مراسلہ میں 38 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کہیں‌ اس پر بھی پاکستانیوں پر تخریب کاری کا الزام نہ لگا دیا جائے
نعمان فاروقی آف لائن ہے   Reply With Quote
نعمان فاروقی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 10:17 AM   #4
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,818
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا منصوبہ بری طرح ناکام
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 02:21 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خبر میں کچھ لائنیں دو دو بار لکھی گئی ہیں۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 03:56 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,648
شکریہ: 9,805
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی انھوں نے بھیجنے کی کوشش کی، پاکستان نے کیا کیا؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (26-12-10), عبداللہ حیدر (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 04:08 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,964
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,263 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دعا کی !
کہ اللہ کرے گر جائے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 05:00 PM   #8
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
بھائی انھوں نے بھیجنے کی کوشش کی، پاکستان نے کیا کیا؟
پاکستان نے جے ایف تھنڈر بنایا
الخالد بنایا
مشاق یا اس طرح کا کوئی ہوا بازی سیکھنے والا جہاز بنایا جو گلف ممالک نے کافی پسند کیا۔
اور اب تو ٹوٹا پھوٹا ہیلی کاپٹر بھی بنا لیا

ہمارے وسائل اور کرپٹ حکمرانوں کے لحاظ سے یہ کم تو نہیں
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (26-12-10), نیلم خان (26-12-10), حیدر (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 10:38 PM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,648
شکریہ: 9,805
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جے ایف تھنڈر پاکستان نے نہیں چائنا نے بنایا۔
کسی بھی فائٹر طیارے میں سے بے اہم چیز اسکا انجن ہوتا ہے اور پاکستان کسی بھی قسم کا انجن بنانے سے قاصر ہے۔ دوسری اہم چیز سٹیلتھ ٹیکنالوجی ہے یہ بھی چائنہ میڈ ہے۔ اس میں پاکستان نے سرمایا کاری کی ہے اور کچھ طیارے پاکستان میں‌ اسمبل ہوں گے۔۔۔

الخالد ٹینک کو بنائے عرصہ دراز ہو گیا شائد 1992 میں بنایا گیا تھا نوازش شریف کی پہلی گورنمنٹ کے دوران اور اس کا ہدف برآمد تھا جو کہ بری طرح‌ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔ اور خالد بھی پاکستان کی "گھریلو ساختہ" نہیں‌ ہے یہ امریکی ٹینک کی طرز پر ہے شائد T-72

یہ ہیلی کاپٹر کے نام پر ایک مذاق ہے اگر ریٹائرڈ‌ فوجیوں کا گروپ نہ ہوتا تو کوئی اس کا نام بھی نہ جانتا

ریفرنسز
JF-17 Thunder - Wikipedia, the free encyclopedia

Al-Khalid (tank) - Wikipedia, the free encyclopedia
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (26-12-10)
پرانا 26-12-10, 10:59 PM   #10
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان نے کچھ بنایا یا نہیں بنایا انڈیا تو گئیو کام سے ماموں
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کوشش, کلوگرام, گئی, پہلے, پروگرام, یوں, نیوز, نظام, مکمل, میڈیا, ملک, منصوبہ, مطابق, اسے, بھارت, بار, جانے, خلائی, دوچار, سیارے, سال, شام, طور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا منصوبہ بری طرح ناکام ALI-OAD خبریں 1 26-12-10 10:02 AM
سپریم کورٹ میں پیش کی گئی سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کا مکمل متن گلاب خان خبریں 1 26-09-10 02:52 AM
سپریم کورٹ میں پیش کی گئی سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کا متن گلاب خان خبریں 10 24-09-10 03:13 AM
امریکہ نے جاسوس سیارچوں کی نگرانی کے لیے نیا خفیہ سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں روزانہ کر دیا وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 01:51 AM
بینظیر کے پیروکار صوبے نہیں وفاق کی سیاست کرتے ہیں، قائم علی شاہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger