واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: بھارت کے ہاتھوں شکست نے ہیروز کو زیر کردیا،لاہور ایئر پورٹ پر کرکٹرز کے ساتھ مداحوں کی بے رخی :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-07, 11:15 PM   #1
::: بھارت کے ہاتھوں شکست نے ہیروز کو زیر کردیا،لاہور ایئر پورٹ پر کرکٹرز کے ساتھ مداحوں کی بے رخی :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-12-07, 11:15 PM

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستا ن کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، ہمارے کھلاڑی ہیرو کی حیثیت سے بھارت گئے تھے لیکن آئے تو زیرو ہو گئے۔ سیریز میں ناکامی سے دوچار ہونے والی کرکٹ ٹیم کے استقبال کو کوئی نہیں آیا، نہ وہ گہما گہمی ، نہ پرستاروں کا ہجوم کوئی دیکھنے میں نہیں آیاالبتہ پی سی بی کے چند آفیشلز وہاں ضرور موجود تھے ۔ عام طور پر ہیروز کا درجہ رکھنے والے کھلاڑی ہوائی اڈے پر موجود لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، کرکٹرز کے آٹو گراف لینے والا تھا کوئی نہ تھا کسی نے ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی درخواست نہیں کی ۔ایئر پورٹ پر موجود خواتین نے بھی کھلاڑیوں کو لفٹ نہیں کرائی، یہ مایوس کن حالات دیکھ کر کھلاڑی حیران تھے ، لاہور سے کئی پروازیں حاجیوں کو حجاز مقدس لے کر جارہی ہیں ان کے عزیز واقارب بڑی تعداد میں پھولوں کے ہار لیے انہیں الوداع کہتے رہے لیکن کیمرے کی آنکھ ایسا کوئی منظر فلمبند نہ کرسکی کہ جس میں کسی نے کرکٹر کے گلے میں ہار ڈالا ہو۔ دہلی سے لاہور تک کے سفر کے دوران اور ایئر پورٹ پر صرف مصباح الحق ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے، بھارت میں شاندار کارکردگی پر انہیں ہی پذیرائی مل سکی، جہاز میں بھی نہ صرف مسافروں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف لیے بلکہ جہاز کا عملہ بھی انہیں ہی سب سے زیادہ اہمیت دے رہا تھا، اس سفر میں قومی کرکٹ ٹیم کے تین سابق کپتان انضمام الحق، رمیز راجہ ، عامر سہیل اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید بھی تھے، حیرت انگیز طور پر لاہور پہنچنے پر ٹرمینل پر موجود لوگوں نے انضمام کو خوش آمدید کہا بعض افراد نے ان سے ٹیم میں واپسی کی بھی درخواست کی ۔لاہور آمد کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر یاسر حمید اور آل راؤنڈر یاسر عرفات راولپنڈی چلے گئے، شعیب اختر بنگلور ٹیسٹ کے بعد دہلی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ جمعہ کو ممبئی جائیں گے ،نائب کپتان یونس خان جمعرات کی صبح کراچی پہنچ گئے تھے جبکہ راؤ افتخار بدھ کی شب ہی پاکستان آگئے تھے، دونوں ایک دو روز میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے روانہ ہوجائیں گے ، ان کے ساتھ محمد یوسف اور انضمام الحق بھی حج ادا کرنے جائیں گے ۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 308
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, تصاویر, خواتین, خوش, خان, درخواست, سفر, شاندار, عزیز, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مجھے بچوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے ۔ شاہد کپور gorgeous فلمی دنیا 0 09-05-10 08:45 AM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
سٹی گورنمنٹ میں ای ڈی اوز کے تبادلوں پر نئی فہرست تیار عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:32 AM
امریکا:زیر حراست ملزمان پر پرتشدد طریقوں کے استعمال پر پابندی کا بل منظور وھاب خان خبریں 0 14-12-07 11:56 AM
سانحہ کارساز: تحقیقاتی ٹیموں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کئی زیر حراست عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger