واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھارت: ’سماجی ویب سائٹس پر سنسرشپ‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-11, 09:01 PM   #1
بھارت: ’سماجی ویب سائٹس پر سنسرشپ‘
محمدعمر محمدعمر آف لائن ہے 07-12-11, 09:01 PM

بھارتی حکومت نے فیس بک اور گوگل جیسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ سونیا گاندھی اور وزیرِ اعظم منموہن سنگھ جیسے بھارتی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات کے بارے میں ہتک آمیز مواد اور تصویریں شائع نہ ہونے دیں۔

مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کپل سبل نے دلی میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنسرشپ میں یقین نہیں رکھتی لیکن وہ ویب سائٹس پر ایسے مواد کی اجازت نہیں دے گی جن سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہوں۔

مسٹر سبّل نے بتایا کہ حکومت نے ان ویب سائٹس کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ہتک آمیز نوعیت کے مواد اور تصاویر شائع ہونے سے روکنے کا کوئی حل نکالیں۔

تاہم ان کمپنیوں کی انتظامیہ نے حکومت کو مطلع کیا ہے کہ یہ ویب سائٹس سرحدوں کی تابع نہیں ہیں اور یہ کہ یہ ویب سائٹس خیالات کے اظہار کا کھلا ذریعہ ہیں اس لیے وہ اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتیں۔

اس دوران فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی مواد یا تصویر سے اس کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ ضرور اس سلسلے میں قدم اٹھائے گی۔

بیان کے مطابق یہ سائٹ آزادیِ اظہار کا کھلا ذریعہ ہے۔’ہم ایسے کسی بھی مواد کو اپنی سائٹ سے ہٹا دیں گے جن سے ہمارے ضابطوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ جو نفرت پھیلاتے ہوں۔ دھمکی آمیز ہوں اور تشدد کو ہوا دیتے ہوں۔‘

اس سے قبل ٹوٹر اور فیس بک پر مسٹر سبّل کے اس بیان پر نکتہ چینیوں کے پیغامات بھرے ہوئے تھے جس میں انہوں نے ویب سائٹس سے کہا تھا کہ وہ اپنی سائٹس پر لوگوں کے بیانات اور خیالات شا‏ئع کرنے سے پہلے ان کا جائزہ لیں۔

مسٹر سبل نے کہا ہے کہ حکومت ایسے بیانات خیالات اورتصاویر شائع ہونے سے روکنے کے طریقے دریافت کرےگی جن سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔

ان کا کہنا تھا’حکومت یقینا ایسے رہنما اصول مرتب کرے گی جس سے یہ یقینی بنیا جا سکےگا کہ کوئی ہتک آمیز مواد کسی بھی سائٹ پر شائع نہ ہو سکے۔‘
بی بی سی
ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے مسٹر سبل کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔ سرچ انجن یاہو نے مسٹر سبل کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر پر سینکڑوں خطوط شائع ہوئے ہیں جن میں مسٹر سبّل کے بیان کی سخت مذمت کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ حکومت ویب سائٹس پر ’ایمرجنسی‘ نافذ کرنا چاہتی ہے۔
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,784
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 95
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 07-12-11, 09:17 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,665
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چلیں ہمارے حکمران بھی اس کو ٹیسٹ کیس کے طور پہ دیکھیں گئے اگر مسٹر سبل ساب کامیاب ہوئے تو پھر زرداری ساب بھی کسی رحمن ملک کو یہ مشن سونپ سکتے ہیں۔
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-12-11, 09:26 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,220
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ہوتا ہے اپنی شخصیات کا احترام
یہاں پاکستان میں اگر کوئی نبی صلی اللہ علیہ و سلم، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخانہ کلمات کہے یا لکھے تو اس کو ٹوکنے والے پر اپنے ہی پل پڑتے ہیں
ہندووں کو کوئی انتہا پسند، شدت پسند نہیں کہتا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
موجو (08-12-11), محمد یاسرعلی (07-12-11), عبدالقدوس (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 06:20 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,346
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نام نہاد آزاد ملک ہندوستان
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فیس, ہوتے, کرتے, گوگل, گئی, پہلے, یاہو, ویب, قدم, نفرت, ممکن, مطابق, انفارمیشن ٹیکنالوجی, انتظامیہ, انجن, اجازت, اصول, تصاویر, جیسی, حل, خلاف, دے, دریافت, سرچ, سرچ انجن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفید ویب سائٹس حنا خان گپ شپ 45 23-05-11 11:19 PM
اسرائیلی ویب سائٹس پر ہیکرز کا حملہ ۔۔۔!! ARHAM خبریں 10 15-05-11 01:12 PM
ویب سائٹس کے متعلق عام غلط فہمیاں عبدالقدوس کیرئر کی راہنمائی 11 07-09-09 02:47 AM
صحت کی ویب سائٹس کے خطرات محمدعدنان عمومی بحث 0 25-11-07 08:58 PM
کتابوں کی ویب سائٹس عبدالقدوس ویب سائٹس کا جائزہ 0 16-07-07 01:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger