واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بھوکے ننگے (Must Read)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-07-11, 04:45 PM   #1
بھوکے ننگے (Must Read)
فرحان دانش فرحان دانش آن لائن ہے 19-07-11, 04:45 PM

جون1948ء کو چوہدری قادربخش مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک عجیب و غریب مقدمہ پیش ہوا اس مقدمے میں مہاجر کیمپ میں مقیم میاں بیوی پر سرکاری خیمے کا کچھ کپڑا کاٹنے کا الزام تھا۔ پولیس کی حراست میں اس جوڑے نے عدالت کو بتایا کہ ہم اس کیمپ میں پچھلے پانچ ماہ سے مقیم ہیں ہمارے جسموں پر پہنے ہوئے کپڑے پرانے اور بوسیدہ ہوکر اس بری طرح پھٹ چکے تھے جس سے ہمارے جسم جگہ جگہ سے بری طرح ننگے ہو رہے تھے
اور ہم دن کے وقت کیمپ سے پانی اور کھانا لینے کیلئے باہر بھی نہیں نکل سکتے تھے جب دو دن کی بھوک اور پیاس سے مرنے لگے تو مجبوراً اپنے خیمے کا ٹکڑا پھاڑ لیا جسے ہم باری باری اپنے جسموں کے گرد لپیٹ کر راشن اور پانی کیلئے باہر لائن میں لگتے ہیں اس وقت بھی ہم نے اپنے جسموں کو ان ٹکڑوں سے ڈھانپا ہوا ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنے جسموں کے گرد اوڑھی ہوئی خیمے کے کپڑے کی بنی ہوئی وہ چادریں اٹھا دیں جس سے جگہ جگہ سے پھٹے اور گھسے ہوئے لباس سے ان کے ننگے جسم بری طرح جھانک رہے تھے۔ یہ وہی مہاجر تھے جنہوں نے پاکستان کیلئے ووٹ دیا، اپنا گھر دیا، اپنے ماں باپ بہن بھائی اور بچے قتل کروائے، اپنے کھیت دیئے، کاروبار دیا، دکانیں دیں سب سے بڑھ کر اپنے آباؤ اجداد کی قبریں چھوڑیں جن کا آج کوئی نام ونشان نہیں…
انہی کے بارے میں ذوالفقار مرزا نے اپنے ”دوست کے دوست “شاہی سید کی ”پر تکلف “دعوت کھانے کے بعد انتہائی غضب ناک لہجے میں فرمایا ”یہ اردو بولنے والے بھوکے ننگے سندھ میں مہاجر بن کر آئے انہیں ہم نے کھانے کو دیا اب یہ ہمارے سامنے کھڑے ہوتے ہیں میری کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں سے اپیل ہے کہ ان کم بختوں کو باہر نکال دو“۔ نیک مقصد کیلئے اپنا گھر بار چھوڑنے والے ہیں اپنے ساتھ کچھ بھی نہیں لا سکتے چودہ سو سال پہلے بھی جو دین کیلئے رات کی تاریکی میں چھپ کر جان بچاتے ہوئے مدینہ کی طرف نکلے ان کے پاس بھی کچھ نہیں تھا اسی طرح یہ لوگ بھی اس لئے خالی ہاتھ نکلے تھے کہ انہیں بتایا گیا تھا یہ نیا وطن جہاں تم جا رہے ہو اسلام کیلئے بنایا گیا ہے…
ان کے مقابلے میں جن کی دعوت کا مرزا صاحب حق نمک ادا کر رہے تھے انہوں نے صوبہ سرحد کے ریفرنڈم میں گاندھی اور نہرو کا ساتھ دیتے ہوئے قائد اعظم اور قیام پاکستان کے خلاف ووٹ دیا تھا ان کی طرف سے قائد اعظم کی اپیل پر اپنا گھر بار چھوڑ کر آنے والے مہاجرین کی یہ تضحیک کوئی نئی بات نہیں ہے… مرزا صاحب کا تعلق اس ٹولے سے ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت جب دہلی، نارتول، مہندر گڑھ ، الور، بھرت پور، نابھہ، جند، ، بمبئی سے یہ بھوکے ننگے مہاجر کراچی پہنچے تو 10جون کو سندھ کے وزیر تعلیم پیر الٰہی بخش نے اعلان کر دیا کہ پنجاب اور گودھرا کے علا وہ دیگر مقامات سے آنے والوں کو مہاجرین نہیں سمجھا جائے گا اور انہیں کسی بھی قسم کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ ذوالفقار مرزا بھی آج یہی کہتے ہیں کہ یہ اردو بولنے والے بھوکے ننگے سندھ میں آئے اور ہم نے انہیں پناہ دی ان کو کھانے کیلئے دیا ان کو پینے کیلئے پانی دیا اب یہ ہمیں آنکھیں دکھاتے ہیں انہوں نے حیدرآباد اور کراچی میں اپنے ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور ان کو یہاں سے بھگا دیں…
بھارت سے ہجرت کرکے آئے ہوئے ان چند بھوکے ننگے مہاجروں میں قائد اعظم محمد علی جناح ہیں جو بمبئی سے ہجرت کر کے پاکستان پہنچے اور اپنی ساری جائیداد پاکستان کے نام کر دی، لیاقت علی خان اپنی تمام جاگیر اور محلات ہندوستان چھوڑ کر پاکستان آئے اور جب گولی لگنے کے بعد آپریشن ٹیبل پر پہنچے تو ڈاکٹروں نے دیکھا کہ ان کی بنیان جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی تھی، حبیب فیملی ہندوستان سے اپنے ساتھ بینک اور انشورنس کمپنی اور کراچی میں صنعتوں کیلئے مشینری لے کر آئی، آدم جی اپنے ساتھ کمرشل بینک اور جیوٹ ملیں لے کر آئے… باوانی، ولیکا، فینسی، ،حئی سنز، میمن اور دہلی کمیونٹی کے لوگوں نے کروڑوں روپے ساتھ لا کر کراچی میں صنعتوں کا جال بچھا د یا۔ناظم آباد، گلشن دہلی مرکنٹائل فاران روہیل کنڈ جیسے عالیشان اور بڑے بڑے پلازے یہ سب ان ننگوں بھوکوں نے تعمیر کئے کراچی بھر میں اسپتال اور اسکول قائم کئے جہاں ہر زبان بولنے والے پاکستانی کو مفت علاج اور تعلیم کی سہولت ہے جب بھی سیلاب آتا ہے، کوئی زلزلہ آتا ہے تو یہ بھوکے ننگے سب سے پہلے مدد کیلئے پہنچتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ان کی طرف سے رنگ و نسل کی پروا کئے بغیر کراچی میں جگہ جگہ لاکھوں گز کپڑا تقسیم کیا جاتا ہے، دستر خوان سجا دیئے جاتے ہیں تاکہ کوئی ”ان کی طرح“ بھوکا اور ننگا نہ رہے۔ روزنامہ جنگ کراچی نے اپنے18جولائی1949کے اداریئے میں سندھی لیڈران اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا” سندھی عوام کو چاہئے کہ وہ مہاجرین کی مظلومیت اور مشکلات کا برادرانہ احساس کریں اور کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے مہاجرین کی دل آزاری ہو اور ان کے زخموں کو مزید ٹھیس پہنچے۔ مہاجر خاندان اپنے ہمراہ علم و فن اور تہذیب و تمدن کا جو سرمایہ لے کر آئے ہیں اس کی بدولت ایک دن پورے صوبہ سندھ کی رونق اور خوش حالی کو چار چاند لگ جائیں گے…اور سب نے دیکھا کہ پورے پاکستان سے جس کو روزگار کی ضرورت ہوئی وہ کراچی چلا آیا اور کراچی کی صنعت و تجارت اور تعمیرات نے پورے پاکستان کو اپنے اندر سمو لیا آج پنجابی او رپختون بھائی لاکھوں کی تعداد میں یہاں آباد ہیں لیکن کراچی کا دل چھوٹا نہیں ہوا․․․․
لیکن یکم مئی1950 کو اس وقت کے ایک مرکزی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا” اب مزید مہاجرین کی آباد کاری کیلئے گنجائش نہیں رہی اگر فالتو مہاجرین کراچی سے نہ گئے تو کراچی شہر غلاظت کا ڈھیر بن جائے گا انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں آج ہی دہلی سے پہنچا ہوں بھارت میں حالات بہتر ہو گئے ہیں اس لیئے یہ مہاجرین اب اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں بھارتی حکومت ان کا خیر مقدم کرے گی اور اس پریس کانفرنس کے ایک ماہ بعد دو جون کو سندھ حکومت نے مرکزی حکومت کو مطلع کرتے ہوئے مہاجرین کی آباد کاری کے اپنے حصے کے پچاس فیصد اخراجات برادشت کرنے سے انکار کر دیا۔جس سے چند روز بعد لالو کھیت، بزرٹا لائنز کے علا قوں میں قائم جھونپڑیوں سے سندھ حکومت نے 33 ہزارمہاجرین کو زبردستی بے دخل کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور کر دیا جولائی میں کراچی میں موسلا دھار بارشیں شروع ہو گئیں اور موسم کی سختی اور وبائی امراض سے ان میں سے 166 افراد لقمہ اجل بن گئے ان میں ہندوستان سے زندہ بچ کر آنے والی اکیلی عورت کی کل کائنات اس کے دو بچے بھی شامل تھے۔
ایسا لگتا ہے کہ ذوالفقار مرزا آج سے تین سو سال پہلے کے کوئی حکمران ہیں جبھی تو شیر شاہ میں تیرہ افراد کے قاتل اس طرح آزاد ہوئے ہیں جیسے انہوں نے قتل نہیں بلکہ شوٹنگ کے کسی مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے مرزا صاحب کی ایسی ہی حرکتوں اور اب ان کی تقریر کے بعد کراچی شہر کی کچھ دیواروں پر کراچی کو صوبہ بنانے کی جو چاکنگ کی گئی ہے اس پر کچھ لوگ لاشوں کے ڈھیر لگانے کی بات کر رہے ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ کراچی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ آج سے58 سال قبل پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ نے 21-22اکتوبر1953کو اپنے صوبائی اجلاس میں کیا تھا بائیس اکتوبر کو کراچی مسلم لیگ کونسل کے اجلاس میں احمد ای ایچ جعفر نے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قرار داد پیش کی جس کے حق میں81اور مخالفت میں صرف 3ووٹ آئے۔

تحریر: منیراحمد بلوچ بشکریہ روزنامہ جنگ
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk

Last edited by فرحان دانش; 19-07-11 at 04:49 PM..

 
فرحان دانش's Avatar
فرحان دانش
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 750
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-07-11), skjatala (20-07-11), نبیل خان (25-07-11), محمد یاسرعلی (19-07-11), مرزا عامر (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), ارشد کمبوہ (19-07-11), حیدر (19-07-11), حیدر Rehan (19-07-11), رضی (20-07-11), سیفی خان (19-07-11), سام (20-07-11), سحر (25-07-11)
پرانا 19-07-11, 05:20 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,964
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,263 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
”یہ اردو بولنے والے بھوکے ننگے سندھ میں مہاجر بن کر آئے انہیں ہم نے کھانے کو دیا اب یہ ہمارے سامنے کھڑے ہوتے ہیں میری کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں سے اپیل ہے کہ ان کم بختوں کو باہر نکال دو“
یہ جُملہ کُچھ یُوں تو نہ تھا ۔ویڈیو تو میں نے بھی سُنی تھی۔ یہ کہاں کی بے پر کی جوڑ رہا ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ کل شافی بھائی کی شئیر کردہ ویڈیو دوبارہ دیکھنی پڑے گی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-07-11), پاکستانی (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), سام (20-07-11), عمران1111 (25-07-11), عبدالقدوس (19-07-11), عبداللہ آدم (24-07-11)
پرانا 19-07-11, 05:22 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,964
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,263 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور ویسے بھی تضادات کا مجموعہ ہے ہ آرٹیکل۔
کہیں مہاجروں کو واقعہ لُٹا پُٹا اور مظلوم دکھایا گیا ہے
اور کہیں پاکستان کی حالیہ ترقی "محض" مہاجروں کے بھارت سے درآمد کردہ اثاثوں کی مرہون منت بیان کی جا رہی ہے۔

ذوالفقار مرزا نے تو جو بکواس کی سو کی، اب "نام نہاد مہاجروں" کے حامی اس سے دوگنی کر رہی ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-07-11), skjatala (20-07-11), پاکستانی (20-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11)
پرانا 19-07-11, 06:00 PM   #4
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,236
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھے اور برے ہر قوم میں ہوتے ہیں، مہاجر بھی ہمارے طرح انسان ہے، لیکن کسی ایک یا چند برے لوگوں کی وجہ سے سارے قومیت پر الزام لگانا حماقت ہے، ایسے تو بلوچ، سندھی، پنجابی، سرائیکی اور پختونوں میں بھی برے لوگ ہے، تو کیا ہم ان سارے قوموں کو الزام دینگے۔
پھر تو سارا پاکستان ہی بدنام ہے۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-07-11), فرحان دانش (20-07-11), محمد یاسرعلی (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), حیدر (25-07-11)
پرانا 19-07-11, 06:26 PM   #5
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,665
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اور ویسے بھی تضادات کا مجموعہ ہے ہ آرٹیکل۔
کہیں مہاجروں کو واقعہ لُٹا پُٹا اور مظلوم دکھایا گیا ہے
اور کہیں پاکستان کی حالیہ ترقی "محض" مہاجروں کے بھارت سے درآمد کردہ اثاثوں کی مرہون منت بیان کی جا رہی ہے۔

ذوالفقار مرزا نے تو جو بکواس کی سو کی، اب "نام نہاد مہاجروں" کے حامی اس سے دوگنی کر رہی ہیں۔
بھائی مجھے بھی یہ تحریر پڑھ کے لگتا ہے کے مصنف نے کسی خاص مقصد کے تحت یہ تحریر لکھی ہے اس کا مقصد ہجرت کر کے آنے والے بھائیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی نہیں ہے اس کا مقصد بھی سندھ کے صوبائی بدمعاشِ اعلیٰ ہی والا ہے ہاں طریقہ کار ذرا دوسرا ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (25-07-11)
پرانا 19-07-11, 06:26 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مہاجر وہ ہوتا ہے جو کسی جگی سے ہجرت کر کے دوسرے علاقے میں آباد ہو ۔ آج کل اردو بولنے والے مہاجر شاید آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں ۔ کیونکہ جو 1947 تا 1951 ہجرت کر کے آئے تھے ان میں سے زیادہ تر اللہ کے پاس چلے گئے ہیں
کراچی میں اب جن مہاجروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ان میں صوبہ سرحد سے ہجرت کر کے آنے والے افراد جو روٹی کمانے کی خاطر کراچی میں چائے کے ہوٹل چلا رہے ہیں بس ڈرائیور اور بس کنڈکٹروں کی بھی بری تعداد صوبہ سرحد سے آئے ہوئے مہاجر بھائیوں کی ہے ۔ اور موچی بھی تو جو شام کو گھر لوٹتا ہے تو اس کے بیوی بچے یہ دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں کہ شکر ہے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے بغیر لوٹ آیا ۔ دن بھر محنت کر کے کیا کما کر لایا یہ بعد کی بات ہے ۔
موچی کی عظمت کو سلام
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-07-11), ھارون اعظم (19-07-11), ننھا بچہ (19-07-11), محمد یاسرعلی (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (25-07-11), رضی (20-07-11), سحر (19-07-11), عبداللہ آدم (21-07-11)
پرانا 19-07-11, 08:32 PM   #7
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس تحریر میں‌کہی گئی کچھ باتیں قابل غور ہیں‌مثلا کراچی کو صوبہ بنانے والی بات وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔ ۔
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (20-07-11), مرزا عامر (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (25-07-11)
پرانا 19-07-11, 08:45 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کراچی تا سکھر اگر الگ صوبہ بن جائے تو انتظام چلانا زیادہ آسان ہو جائے گا ۔ اگر مقصد Divide and rule نہ ہو تو
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-07-11), فرحان دانش (20-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (25-07-11), رضی (20-07-11)
پرانا 19-07-11, 09:07 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,220
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ان کے مقابلے میں جن کی دعوت کا مرزا صاحب حق نمک ادا کر رہے تھے انہوں نے صوبہ سرحد کے ریفرنڈم میں گاندھی اور نہرو کا ساتھ دیتے ہوئے قائد اعظم اور قیام پاکستان کے خلاف ووٹ دیا تھا ان کی طرف سے قائد اعظم کی اپیل پر اپنا گھر بار چھوڑ کر آنے والے مہاجرین کی یہ تضحیک کوئی نئی بات نہیں ہے…
اگر یہی بات ہے تو حکومتی ایوانوں میں ان کے ساتھ مل کر کیوں مزے لوٹ رہے ہیں؟؟
لگا دیں نعرہ مستانہ کہ جس حکومت میں اے این پی شامل ہو گی اس سے ہمارا بائکاٹ ہے

لیکن ایسا کوئی نہیں کرے گا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-07-11), فرحان دانش (20-07-11), مرزا عامر (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (25-07-11)
پرانا 19-07-11, 09:15 PM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
ان کے مقابلے میں جن کی دعوت کا مرزا صاحب حق نمک ادا کر رہے تھے انہوں نے صوبہ سرحد کے ریفرنڈم میں گاندھی اور نہرو کا ساتھ دیتے ہوئے قائد اعظم اور قیام پاکستان کے خلاف ووٹ دیا تھا ان کی طرف سے قائد اعظم کی اپیل پر اپنا گھر بار چھوڑ کر آنے والے مہاجرین کی یہ تضحیک کوئی نئی بات نہیں ہے…
نیراحمد بلوچ بشکریہ روزنامہ جنگ[/URL]
الطاف بھائی نے بھی تقسیم ہند کو تاریخ کی ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا ۔ ویڈیو پاکستان کا بچہ بچہ دیکھ چکا ہے اس لیئے لگانے کی ضرورت نہیں
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-07-11), پاکستانی (20-07-11), محمد یاسرعلی (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (25-07-11), راجہ اکرام (19-07-11), رضی (20-07-11), سحر (19-07-11), عبدالقدوس (19-07-11), عبداللہ آدم (21-07-11)
پرانا 19-07-11, 09:21 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,220
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
الطاف بھائی نے بھی تقسیم ہند کو تاریخ کی ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا ۔ ویڈیو پاکستان کا بچہ بچہ دیکھ چکا ہے اس لیئے لگانے کی ضرورت نہیں
صرف بڑی غلطی ؟؟ میرا خیال ہے ان کے الفاظ اتنے مہذب نہیں‌ تھے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-07-11), پاکستانی (20-07-11), مرزا عامر (19-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (19-07-11), حیدر (25-07-11), رضی (20-07-11), عبدالقدوس (19-07-11)
پرانا 20-07-11, 05:57 PM   #12
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
صرف بڑی غلطی ؟؟ میرا خیال ہے ان کے الفاظ اتنے مہذب نہیں‌ تھے
راجا بھائی میں‌الطاف حسین کے الفاظ‌درست طور پر سُن نہیں‌پا رہا ہوں۔
یار کیا آپ اُن الفاظ ‌کو یہاں‌پر نقل کرسکتے ہیںِِِِ؟؟؟؟؟
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-11), ابوسعد (20-07-11), احمد نذیر (20-07-11), حیدر (25-07-11), رضی (20-07-11)
پرانا 20-07-11, 06:13 PM   #13
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الطاف بھائی نے اصل میں کیا کہا ۔ خود الطاف بھائی کی زبانی - تشریح- بائی کبھی اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹتا


اور بھائی کی اس بات سے میں 100 فیصد اتفاق کرتا ہوں ۔ اور بھائی کی طرح میں بھی اس بات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا

Last edited by مرزا عامر; 20-07-11 at 06:16 PM.
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (25-07-11)
پرانا 20-07-11, 06:32 PM   #14
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


ایک وڈیو اور دیکھیئے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خیالات ۔ آسان انگریزی زبان میں ۔ میں سمجھتا ہوں سمجھنے میں دشواری نہیں ہوگی
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (25-07-11)
پرانا 20-07-11, 07:09 PM   #15
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,512
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عامر صاحب کیا ایسا ممکن ہے کہ ان لوگوں کی ایک فہرست بنادی جائے جو اُس وقت بھی پاکستان کے مخالف تھے۔
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابوسعد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-11), حیدر (25-07-11)
جواب

Tags
search, فن, کراچی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, وزیر, لیاقت علی خان, مفت, مقابلہ, ماں, آپریشن, آج, الزام, اردو, اسلام, بھائی, تعلیم, خوش, خلاف, خان, رمضان, زلزلہ, عورت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تین پٹھانوں کے پولٹری فار م تھے انسپیکشن میں انسپکٹر نے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 6 29-08-11 11:26 AM
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے گلاب خان خبریں 7 24-02-11 09:20 PM
ایک بچہ اپنی ماں سے بچھڑ گیا پولیس والے نے اسے روتے دیکھا تو پوچھا “تمھاری ماں کی پہچان کیا ہے“ بچے The Great قہقہے ہی قہقے 1 28-01-11 02:55 PM
پولیس، پولیٹیکل پارٹیز اور پارلیمنٹ کرپشن میں سرفہرست گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:40 AM
دھونی کیجانب سے کپتانی چھوڑنے کی پیشکش ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی تردید تفسیر حیدر کرکٹ 0 22-11-08 07:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger