واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بہارہ کہو میں 3 ارب کا اراضی سکینڈل، فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کیس کھل گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 05:44 AM   #1
بہارہ کہو میں 3 ارب کا اراضی سکینڈل، فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کیس کھل گئے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 23-12-10, 05:44 AM

اراضی سکینڈل 2008ءکا ہے،فیڈرل گورنمنٹ ہاﺅسنگ سکیم کے تحت 3ہزار کنال زمین حاصل کی گئی تھی دو سابق سیکرٹریزاور ڈی جی شامل تفتیش
انکوائری عوامی شکایات پر ہو رہی ہے نیب اپوزیشن میں جا رہے ہیں ایسے حربوں کا سامنا کرینگے فضل الرحمن، چیئرمین نیب کی کارروائی کی اجازت
اسلام آباد (طاہر خلیل) نیب نے بہارہ کہو اسلام آباد میں 3ارب روپے کے مبینہ اراضی سکینڈل میں مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کیس کھول دئیے ہیں اور مستعفی ہونے والے جے یو آئی کے وزیر ہاﺅسنگ رحمت اللہ کاکڑ کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کارروائی جے یو آئی کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد شروع ہو رہی ہے۔ نیب کے اعلامیہ میں بہارہ کہو اراضی سکینڈل کی تحقیقات کے ضمن میں کسی عہدیدار کا نام نہیں لیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے 2008ءکے اس اراضی سکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ بہارہ کہو میں 3ہزار کنال اراضی ہاﺅسنگ سکیم کے تحت حاصل کی گئی۔ اس علاقے میں فرنٹ پورشنز چھوڑ کر باقی زمین کی قیمت 2سے 3لاکھ روپے ہے۔ نیب کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حکومتی عہدیداروں نے یہاں 9لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے خریدی اور اس طرح بھاری کک بیکس حاصل کئے۔ ہاﺅسنگ سکیم کی منظوری کے پیچھے اس وقت کے وفاقی وزیر کا نام سامنے آیا ہے۔ نیب اس سکینڈل میں رحمت اللہ کاکڑ سے تحقیقات کا ارادہ رکھتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت میں نیب کو آمر کا بدنام زمانہ ادارہ قرار دے کر اس تحقیقات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اپوزیشن میں جا رہے ہیں اس لئے اس قسم کے حربوں کا سامنا کریں گے اور حکومتی حربوں سے مرعوب نہیں ہوںگے۔ نیب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بہارہ کہو اراضی سکینڈل کی انکوائری عوامی شکایات کی روشنی میں کی جا رہی ہے اور سرکاری فنڈز ضائع کرنے کے ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب نے اس سکینڈل میں وفاقی حکومت کے دو سابق سیکرٹریوں اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ نے اسلام آباد کی کاروباری شخصیت شمس الزماں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ زرعی ترقیاتی بنک کے سابق صدر منصور خان پر الزام ہے کہ انہوں نے بنک کے فنڈز میں بھاری خوردبرد کیا ہے۔ میسرز کیپیٹل ون ایکوٹیز اور میسرز کلک ٹریڈ لمیٹڈ پر کراچی سٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرکاری رقوم کے غبن کے الزامات ہیں میسرز عسیکرو پروٹیکشن سروسز اسلام آباد کے خلاف بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ نیب نے ایف بی آر کے ڈاکٹر نعیم عزیز قریشی اور محکمہ کسٹمز کے احمد علی بگٹی کے خلاف شکایات پر کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔ نیب اور سابق ایم ڈی پاسبان کوآپریٹو پاسبان فنانس کارپوریشن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور 32لاکھ روپے کی ادائیگی کا پلی بارگین معاہدہ بھی ہوا ہے۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ڈائریکٹر صحت سے 12لاکھ کی ریکوری طے پا گئی ہے۔ نیب کے انتظامی بورڈ نے پاکستان میں جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 159
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 06:24 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ میرے ملک پر رحم فرما اور اسے سچی محبت کرنے والی عوام اور حکمران عطا فرما۔آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (24-12-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کلک, کراچی, گئی, پاکستان, وقت, وزیر, نام, میڈیا, آر, اللہ, الزام, خلیل, خلاف, خان, زمانہ, شروع, عوامی, علیحدگی, علاقے, عزیز, صحت, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہاتھیوں کی محبت “ میں گھاس کچلنے کے لطیفے پر امریکی والدین برہم عبیداللہ عبید خبریں 5 29-05-11 08:18 PM
زندہ گرفتار کیا جائے‘ ملزم کی ساتھیوں کو ہدایت‘ چند ساتھی منصوبے سے آگاہ تھے‘ تفتیش میں انکشاف گلاب خان خبریں 16 06-01-11 02:36 AM
ہاتھیوں کے شکار پر پابندی ختم محمدعدنان خبریں 0 02-05-08 08:46 AM
کراچی : ق لیگ کا امیدوار دستبردار‘ ساتھیوں سمیت متحدہ میں شامل ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:01 AM
پاک فضائیہ کی بس پر حملہ میں ملوث القاعدہ جنگجو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger