|
بہالپور سے بہاولنگر آنیوالی ٹرین میں بم دھماکہ‘جاں بحق ‘متعدد زخمی

26-09-08, 02:49 PM
بہالپور سے بہاولنگر آنیوالی ٹرین میں بم دھماکہ‘جاں بحق ‘متعدد زخمی
بہاولپور(پاک نیٹ )بہاولنگر سے بہاولپور آنے والی ٹرین میں بم دھماکہ‘فراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بہالپور سے بہاولنگر آنیوالی ٹرین میں بم دھماکے سے چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 3بچے شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک ہے جنہیں وکٹوریہ اسپتال داخل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں بلال، یاسین بی بی اور خالد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد پٹری میں نصب تھا جس کے نتیجے میں دو بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا اور وہ پٹری سے اتر گئیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی پیٹرول پمپ اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
جبکہ آج ٹی وی کے مطابق بہاولنگر سے بہاولپور آنے والی ٹرین میں شہر حاصل پور کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکا سمہ سٹہ سے بہاولنگر جانے والے ٹرین میں ہوا۔ذرائع کے مطابق بم ریلوے ٹریک پر نصب تھا۔دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دوزخمیوں کی حالت نازک ہے۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|