|
بیت اللہ محسودشدید علیل ، جانشینی کیلئے کوششیں شروع

01-10-08, 07:34 PM
بیت اللہ محسودشدید علیل ، جانشینی کیلئے کوششیں شروع
پشاور... تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیت اللہ محسود شوگر کے مرض کے باعث شدید بیمار ہیں۔ ادھر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بیت اللہ محسود کی جانشینی کیلئے کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود شوگر کے مرض کے باعث شدید بیمار ہیں اور خیال ہے کہ وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔ بیت اللہ محسود پر سابق حکومت اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں مگر انہوں نے خود اس الزام کی تردید کر دی تھی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بیت اللہ محسود کی حالت نازک ہے اور ان کے سسر نے بتایا ہے کہ محسود کوما میں تھے۔طالبان کمانڈر رحیم برکی نے بتایا کہ وہ ذیا بیطس کا شکار ہیں ان کا علاج ہورہا ہے اور وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے جبکہ ایک اور طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ محسود کو مسلسل علاج اور ہفتے میں دو سے تین مرتبہ معالجے کی ضرورت ہے، وہ کمزور ہو رہے ہیں۔سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ بیت اللہ محسود کی جانشینی کیلئے کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور طالبان کے ایک نمایاں کمانڈر قاری حسین نے جو خود کو القاعدہ کے سابق رہنما ابو مصعب الزرقاوی کہتے ہیں بیت اللہ محسود کی موت کی صورت میں سربراہی سنبھالنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|