|
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر

24-04-08, 01:51 PM
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
اسلام آباد (جنگ نیوز )عسکری رہنما بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیت اللہ محسود کی جانب سے پمفلٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں طالبان کو واضح طور ہدایت کی گئی ہے کہ امن عامہ کی خاطر وزیرستان ،ٹانک ، گومل ،ڈی آئی خان وغیرہ میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابندی عائد کی جاتی ہے ،پمفلٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ جس نے بھی اس حکم کی خلاف ورزی کی اسے بھرے بازار میں الٹا لٹکا کر سزادی جائے گی،”تحریک طالبان وزیرستان“ کے نام سے جاری ہونے والے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی عذر نہیں چلے گا کیونکہ یہ امر اٹل ہے اوراس قسم کی کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔
Print Version
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|