واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بیرونی خلاء پوری دنیا کے انسانوں کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-10-07, 09:45 AM   #1
بیرونی خلاء پوری دنیا کے انسانوں کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستان
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 28-10-07, 09:45 AM

بیرونی خلاء پوری دنیا کے انسانوں کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو خلائی ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی کا مطالبہ کیا ہے اور اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ خلائی ٹیکنالوجی میں دوسروں پر سبقت رکھنے والے ممالک کے اقدامات خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب خالد محمود نے کہاکہ خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ بیرونی خلاء کے پرامن استعمال کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ بیرونی خلاء میں بین الاقوامی تعاون کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرونی خلاء پوری دنیا کے انسانوں کا مشترکہ ورثہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے بیرونی خلاء کے استعمال کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور بیرونی خلاء کے تجارتی استعمال کے حوالہ سے قانون سازی کے لیے بین الاقوامی کنونشن بنایا جائے۔ انہوں نے قدرتی آفات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے بیرونی خلاء سے مدد کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی طرف سے ادارے کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا۔ پاکستانی مندوب نے کہا بیرونی خلاء کی تحقیق اور اس کے پرامن استعمال کے اقدامات میں زیادہ سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے تعلیم و مواصلات سے لے کر قدرتی آفات کی بروقت اطلاع تک ہر شعبہ میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان بیرونی خلاء کے پرامن استعمال کے حوالہ سے قائم کی گئی کمیٹی کا رکن ہے۔

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 416
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, اقوام متحدہ, تعلیم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیویارک میں پاکستانی سفارتکاروں نے سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کرنے کا موقع کھودیا گلاب خان خبریں 6 28-08-10 02:31 AM
پورنستان کہنے والوں کے منہ میں خاک یاسر عمران مرزا میرا پاکستان 7 26-07-10 08:21 AM
امریکا پاکستانی قبائلی علاقوں پر یک طرفہ حملہ کر سکتا ہے،رپورٹ ھارون اعظم خبریں 2 30-05-10 12:54 AM
پاکستانی کی جانب سے ممبنی حملوں کی رپورٹ۔ مثبت یا منفی راجہ اکرام عمومی بحث 9 10-03-09 06:49 PM
پاکستان پر واضح کر دیا قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پوری دنیا کی سلامتی کیلئے اہم ہے‘امریک ابن جلال خبریں 0 19-09-08 10:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger