واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیراور دیگر کیخلاف بیرون ملک مقدمات، جلد فیصلوں کیلئے کمیٹی قائم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 08:41 AM   #1
بینظیراور دیگر کیخلاف بیرون ملک مقدمات، جلد فیصلوں کیلئے کمیٹی قائم
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-12-07, 08:41 AM

اسلام آباد(رپورٹ۔ دلشاد عظیم)حکومت نے بینظیر بھٹو ، آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان کے خلاف بیرون ملک مقدمات کے خاتمے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم، وفاقی وزیر قانون سید افضل حیدر اور موجودہ لاسیکرٹری پر مشتمل ہوگی ،صدر پرویز مشرف نے بینظیر اور دیگر کے خلاف سوئٹزر لینڈ کی عدالتوں میں موجود مقدمات کے ”جلد“ خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کو متعلقہ کیسز پر فیصلہ سازی کرنے کے اختیارات بھی ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے کہا کہ ملک کے قانونی ماہر شریف الدین پیرزادہ کو اس کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ اس عمل کے دوران ان کا کردار مشاورتی ہوگا،جبکہ یہ کمیٹی بھی انہی کی تجویز پر تشکیل دی گئی ہے۔سیکرٹری قانون جسٹس رضا فی الوقت حج ادا کرنے کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں اور اس امر کا غالب امکان ہے کہ ا ن کے عہدے پر قائمقام کی حیثیت سے کام کرنے والے ملک حکیم ان کی غیر حاضری کے دورانئے میں کمیٹی کے اندر ان کی نمائندگی کریں گے، سابق حکمران جوڑے کے خلاف مالیاتی جرائم کے مقدمات کی پیروی کرنے والوں اور نیب سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے باہر ان کیسوں کی کسی بھی قسم کی پیروی نہ کریں اور اس سے متعلق رپورٹ کمیٹی کے روبرو جمع کرائیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ یقیناً اس عمل کے پس پردہ سیاسی محرکات ہیں۔دریں اثناء اس نامہ نگار نے جب اٹارنی جنرل جسٹس ملک قیوم سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ صدر نے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جو کہ دوسرے ممالک کی عدالتوں میں زیر التواء کیسز کے معاملات دیکھے گی۔ اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ کمیٹی کو یہ کام کرنے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس تیار کرنا ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا یہ کیسز واپس لئے جارہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ابھی تفصیلات طے نہیں ہوئیں۔ بینظیر بھٹو اور ان کی پارٹی کے ارکان ملک سے باہر اپنے اکاؤنٹس کی تردید کرتے رہے ہیں اور ان الزامات کو سیاسی الزامات قرار دیتے رہے ہیں ، دریں اثناء نیب سیکرٹریٹ کے ذرائع نے رابطہ کرنے پربتایا کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مبینہ کرپشن کیسز کیلئے ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے اور ان کا معاملہ بینظیر بھٹو اور ان کی پارٹی کے ارکان سے بالکل مختلف ہے ۔نیب اب شریف برادران کے خلاف کیسز کی سماعت کے دوران مزید التواء کا مطالبہ کرنے کے بجائے عدالت سے شریف خاندان کے خلاف سمن جاری کرنے کا مطالبہ کریگی۔سابق وزیر اعظم نوازشریف جن کے کاغذات نامزدگی پہلے ہی مسترد ہو چکے ہیں وہ صدارتی کیمپ کی جانب سے شریف فیملی کو عدالتوں میں گھسیٹنے کے فیصلے سے سخت مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب ذوالفقار بھٹہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے خلاف مقدمات قومی مفاہمتی آرڈیننس کے زمرے میں نہیں آتے۔ یہ کیسز 1999 کے بعد قائم کئے گئے تھے جبکہ اس آرڈیننس کے تحت جن کیسز کو تحفظ حاصل ہے وہ اس تاریخ سے پہلے کے ہیں چنانچہ اسی حیثیت میں ان کیسز کی پیروی کی جائیگی۔ذرائع نے مزید کہا کہ شریف برادران کے خلاف عدالت کی آئندہ سماعت کے موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر جامع دستاویز عدالت میں جمع کراسکتے ہیں ، راولپنڈی کی احتساب عدالت کی جانب سے نیب کو اس معاملے پر پوزیشن واضح کرنے کیلئے جو ہدایت کی گئی تھی اس پر ایوان صدر سے بھی رابطہ کیاگیا تھا اور اس معاملے پر ایوان صدر سے ان کیسز کی پیروی کرنے کی ہدایت ملی تھی۔شریف برادران کے خلاف کیسز میں حدیبیہ پیپر ملز میں نوافراد کو نامزد کیا گیا ہے ان میں مرحوم میاں محمدشریف ، نواز شریف، شہباز شریف ، بیوہ میاں محمد نواز شریف، میاں عباس شریف، حسین نواز، حمزہ شہباز، شمیم اختر، صبیحہ عباس اور مریم صفدر شامل ہیں، 2000 میں جلاوطنی کے معاہدے کے بعد نیب نے ان کرپشن کیسز کے ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتار ی واپس نہیں لئے تھے ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 351
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نواز شریف, موقع, موجودہ, آصف زرداری, اسلام, جواب, جلد, خلاف, ذوالفقار, زرداری, صفدر, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصل آباد: پابندی کے باوجود بعض علاقوں میں بسنت، ڈور پھرنے سے6 زخمی گلاب خان خبریں 0 19-02-11 06:58 AM
بھارت، امریکا نیوکلیئر کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کیا گیا عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:51 AM
کابینہ کمیٹی کیلئے سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلوں کا جائزہ بڑا چیلنج ہے عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:18 AM
آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو 32 ہزار ٹن گندم جاری،یوٹیلیٹی اسٹورز کا ماہانہ کوٹا دگنا کرنے کا فیصلہ ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 12:27 PM
بائیکاٹ یا شرکت، فیصلہ آج چاچا کمال خبریں 0 03-12-07 02:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger